الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

فیصل آباد میں محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی محافل کا انعقاد

October 25, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے تحت محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی محافل کا انعقادغلام عباس قادری(پیپلز ٹاؤن)،حاجی تاج انور قادری(کہکشاں کالونی)،محمد صابرقادری( نوابانوالہ)،قاری سعید احمد قادری(ناظم آباد)،محمد عاشق قادری (شالیمارپارک )،انوارالحق قادری(سمن آباد)،محمد صفدر قادری(جہانگیر کلاں)،شکیل الرحمن خان(فتح آباد)،محمد جمیل ساہی (بٹالہ کالونی)،ستارالحق قادری(جمیل آباد)،سید اطہر حسین شاہ بخاری(علامہ اقبال کالونی)،خالد محمود قادری(مظفرکالونی)اورصدیق ڈان(نلے والا)کی رہائش گاہوں پر کیا گیا۔
ان مقدس محافل میں نظامت کے فرائض محمد افضال قادری ،عبدالعزیزقادری اوراطہر اقبال قادری نے سرانجام دئیے۔ تلاوت،حمد و نعت،مناقب غوث الوراءؓ،مناقبِ امامِ عالی مقامؓاور قصائدِ مرشدِ پاک کی سعادت باالترتیب قاری محمد عدیل قادری،محمد جمیل قادری،محمد صابر قا دری،محمد آصف نقشبندی،ناظر حسین ،حافظ سید علی رضا،محمد رفیق قادری ،عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہء عقیدت و محبت پیش کیا ۔
امیرِ فیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری،ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قادری،محمد وسیم بٹ،محمد صدیق ڈان نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیااورنئے ساتھیوں کو اجازت ذکرِ قلب سے نوازا ۔درودوسلام کے بعددعائے مغفرت حاجی محمد اویس قادری،سید اطہر حسین شاہ بخاری اورمحمد شفیق قادری نے کروائی۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں شہادت سے دائمی زندگی ملتی ہے ہر موت شہادت نہیں ہوتی ،شہادت تو ایسی زندگی ہے جس میں انسان اپنی جان اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے اوراس کو دائمی زندگی مل جاتی ہے اور یہ مقدس لوگ ہمیشہ کیلئے امر ہو جاتے ہیں ۔ جس کے بارے میں اللہ تبارک وتعالیٰ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے ۔ “”جولوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردہ مت کہا بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں “”حضورِ پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حسینؓ مجھ سے ہے اور میں حسینؓ سے ہوں جس نے حسینؓ سے محبت کی اس نے مجھ(محمدﷺ) سے محبت کی جس نے حسینؓ سے دشمنی کی اس نے مجھ(محمدﷺ) سے دشمنی کی ۔جناب حسنین کریمینؓ کو جنت کے نوجوانوں کے سردار بنایا گیا۔اس مقدس گھرانے کی عظمت قر آنِ پاک سے ثابت شدہ ہے ۔ان کی شان میں آیتِ تطہیر نازل کی گئی ۔ان کو پنج تن پاک کہا گیا ۔ان کے ساتھ محبت کو رب اور رسول ﷺ سے محبت اوران سے بغض کو رب اور رسول ﷺسے بغض قرار دیا گیالیکن افسوس!کہ چند ناعاقبت اندیشوں نے دنیا کی چند دن کی نا کام حکومت کے لئے امامِ عالی مقامؓ کو شہید کر دیا اور آپؓ کی بے مثال اور عظیم قربانی جس میں 6ماہ کے حضرت علی اصغرؓسے لے کر 90سال کے حبیب ابنِ مظاہرؓ شامل ہیں ،نے تاریخِ عالم میں ایسی روایت قائم کی اگر کبھی دینِ اسلام پر حرف آجائے تو اپنی جان کو اللہ کی راہ میں قربان کردینا بھی گھاٹے کا سودا نہیں ہے ۔جنہوں نے خاندان اہلِ بیت پر ظلم و جبر کے پہاڑتوڑے تاریخ شاہد ہے کہ ان کی دردناک موت قیامت تک آنیوالی نسلوں کیلئے عبرت کا نشان ہیں ۔
اسکے علاوہ آستانہ عالیہ فیصل آباد پر 9محرم الحرام کی خصوصی محفل بعد از نماز عصر منعقد کی گئی جس میں سرفروش ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محفلِ پاک کے روحانی فیوض و برکات کو سمیٹا۔محمد شفیق قادری نے اس موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا9محرم الحرام کی رات حضرت امام حسینؓ نے اپنے جانثار ساتھیوں کے درمیان موجود تھے تو فرما یا کہ یزید میری جان کادشمن ہے ۔مجھے شہید کر نا چاہتا ہے۔ تم میں سے جو جانا چاہتا ہے چلا جائے ۔اندھیرے میں جس نے جانا ہے چلے جاؤ۔دیا بجھ گیا ۔لیکن جب دوبارہ دیا جلا تو ان میں سے ایک بھی فرد کم نہ تھا۔سرفروشو!یہ تمہارے لئے ایک مثال ہے جس کے لڑ لگے ہو اُس سے کبھی بے وفائی نہ کرنا ۔جس کا دامن تھاما ہے اُس سے کبھی دامن نہ چھڑانا۔عزیز ساتھیو!محرم کا مقدس مہینہ ہے اور آج 9محرم الحرام کے سلسلہ میں ہم آستانہ پر مولا حسین ؑ اور اُن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے سرفروشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔آقاؑ کی بارگاہ میں حضرت حسین ؑ حاضر ہو ئے تو آپﷺنے امام حسین ؑ کو اپنی گودمیں لے لیا ۔اُن سے پیار کیا تو آپﷺکی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ۔پوچھا گیا کہ آقاﷺکیا ہوا ؟تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ جبرائیلِ امین ابھی حاضر ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ آقاﷺآپ کی امت آپ ﷺکے اس شہزادے کو شہید کردے گی ۔حضو رِپا کﷺجب بھی امامِ عالی مقام سے پیار کرتے تو آپؓ کے گلے کو چومتے ۔دریافت کرنے پر بتایا کہ میری اُمت کے کچھ لوگ میرے اس نواسے کو شہید کردیں گے۔آپ میدانِ کربلا میں تشریف لے گئے اور فرمایا کہ یہاں پر میرے حسین ؑ کو شہید کیا جائے گا ۔یہاں پر علی اصغرؓ کے حلق میں تیر اُترے گااور یہاں پر شہزادے علی اکبرؓ کو شہید کیا جائے گا ۔حضورِ پاک ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی مولا !حسین ؑ کو صبر دے اور صبر کا اجر عطا ء فرما ۔آپ ﷺنے حضرت امِ سلمہؓ کو ایک شیشی میں کربلا کی مٹی لا کردی اور فرمایاکہ جب یہ مٹی سرخ ہوجائے تو سمجھ لینا میرے حسین ؑ کو شہید کر دیا گیا۔اب دیکھیے کہ حضور پاک ﷺنے کسی اور زوجہ محترمہ ام المومنین سے نہیں فرمایا کیونکہ آپ ﷺجانتے تھے کہ اُس وقت ظاہری طور پر صرف آپؓہی حیات رہیں گی۔حضرت امیر معاویہؓ کے بعد جب یزید تخت نشین ہوا تو آپ ؑ نے اپنے اصحاب سے مشاورت کی تو سب نے منع کیاکہ آپ ؑ کوفہ تشریف لے کر نہ جائیں کیونکہ اُن کی بے وفائیاں پہلے ہی سے مشہور ہیں ۔لیکن چونکہ مشیت ایزدی میں لکھا جا چکا تھا اور آپ ؑ کو پتہ تھا کہ واقعہ کربلا کو وقوع پزیر ہو نا ہے اس لئے آپ ؑ نے یزیدکی بیعت کرنے کی بجائے دینِ اسلام کی آبیاری اور ناناکے دین کو بچانے،اُن سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کرنے کیلئے اپنی اہلِ بیت اطہار کی قربانی دے دی اور رہتی دنیا تک یہ پیغام دے دیا کہ جب بھی حق بات پر حرف آئے تو اس کو بچانے کیلئے میدانِ عمل میں کود پڑو۔تاریخ گواہ ہے کہ یزید کی چند دن کی حکومت اُس کے لئے دنیا و آخرت کی ذلت و رسوائی کا سبب بن گئی ۔لیکن حسین ؑ کے چرچے قیامت تک کے لئے ہر ذی روح کیلئے مشعلِ راہ رہیں گے۔ یہ ہماری لئے انتہائی سعادت اور خوش بختی کی علامت ہے کہ ہمیں سرکار گوھر شاھی مدظلہ العالی کی صورت میں ایک ایسی عظیم ہستی سے نسبت عطاء فرمائی کہ ہمارے دلوں میں اسمِ ذات اللہ کو بساکر محبت رسول ﷺاور محبت اہلِ بیت سے سرفراز فرمایا۔ہم لجپال مرشد مرشدکا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے اُن کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ اور رسولِ کریم ﷺکی بے پناہ عنایا ت و کرم نوازیاں جو سرفروشوں پر ہیں اُن کا ہم حق ادا ہی نہیں کرسکتے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے جنابِ حسنین کریمینؓ کے صدقے سے مرشدِ پاک کو ہم سے راضی فرما اور اُن کے اس اسمِ ذات اللہ کے خالصتاًروحانی مشن کوہر ذی روح تک پہنچانے کی توفیق عطاء فرما۔

9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (14) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (1) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (2) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (3) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (4) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (5) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (6) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (7) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (8) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (9) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (10) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (11) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (12) 9 Muharram Mehfil Aastana ASI fsd. 23-10-15 (13)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان