الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

قرآن خوانی اور محفلِ حمد و نعت و ذکرِ الٰہی جھنگ

December 19, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ۱۸دسمبر کو ضلعی آستانہ پرقرآن خوانی بسلسلہ ایصال ثواب شہید عالمی مرکزی امیر وصی محمد قریشی بڑے عقیدت و احترام سے کی گئی۔قرآن خوانی کا باقائدہ آغاز بعد از نمازِ ظہر کیا گیا جس میں ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس کے بعد محفلِ حمد و نعت و ذکرِ الٰہی بعد از نمازِ مغرب شروع کی گئی۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض جناب سجاد حُسین احمد قادری نے سر انجام دیئے۔حمد کی سعادت جناب محمد ندیم چوہدری نے حاصل فرمائی۔بارگاہِ سرورِ کونین میں عقیدت کے پھول جناب ابرار گوہر اور فیصل گوہر نے نچھاور کیے۔منقبتِ غوثیہ اور قصیدہ مرشد پاک پڑھنے کی سعادت جناب شکیل احمد قادری نے حاصل فرمائی۔اس کے بعد مرکزی مشیر جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے خطاب میں شہید عالمی مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی کی ذاکرین سے محبت اور تنظیم کی خدمات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وصی محمد قریشی شہید اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جن کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ، اُس کے پیارے حبیبﷺ اور مرشدِ کریم کی تعلیمات اور ان کے ساتھ محبت و عشق سے لبریز تھا۔انہوں نے ساری زندگی مرشدِ کریم کی محبت میں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اور مشن کی خدمت کرتے ہوئے گزاری اور آخر کار اسی مشن کی خاطر اپنی جان بھی قربان کر دی ۔ مرکزی عالمی امیر ہونے کے باوجود ہمیشہ ایک خادم جیسی زندگی گزاری۔مرشدِ کریم کی ذات ،تعلیمات ، روحانیت اور مشن کی دشمن طاقتوں کو وصی محمد قریشی کا یہ اندازِ زندگی پسند نہیں تھا حالانکہ مرشدِ کریم نے ان کو ظاہری اور باطنی طور پر بے حد نوازا تھا اور وصی بھائی کی مرشدِ کریم سے محبت اور اُن پر مرشدِ کریم کی عنایات کا ثبوت جنازہ سے قبل وصی بھائی کے جسمِ ظاہری کا دربارِ اقدس پر قدموں میں حاضری اور ہزاروں افراد کا جنازہ اور تدفین میں اشک بار آنکھوں سے شریک ہونا تھا۔ایسے عظیم شخص کو بھی باطل طاقتوں نے اپنے راستے سے ہٹانے کے لیے شہید کر دیا۔ وہ سمجھتے تھے کہ شاید وصی بھائی کو شہید کرنے سے انجمن سرفروشانِ اسلام ختم ہو جائے گی لیکن وہ بھول گئے کہ شہیدوں کے خون سے مشن ختم نہیں ہوتا بلکہ پروان چڑھتا ہے مرشدِ پاک نے انجمن سرفروشانِ اسلام کی صورت میں جو پودا لگایا ہے وصی بھائی نے اپنے خون سے اس پودے کو سیراب کیا ہے ایسے عظیم لوگ دنیا میں کبھی کبھی جنم لیتے ہیں ہم ان کے اس بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔ آخر میں وصی بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے چالیس روز تک قرآن خوانی اور محافلِ نعت و ذکر اللہ کے دنیا بھر میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ۔ حلقہ ذکر انچارج چنیوٹ موڑ آستانہ جناب حاجی امیر صاحب نے ترتیب دیا۔ خصوصی دُعا جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے منگوائی۔آخر میں شرکاء محفل میں لنگر پیش کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان