الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

قل خوانی جھنگ

February 4, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان، جھنگ مرکزی مشیر جناب چوہدری اظہر نواز قادری کے بھائی جناب چوہدری خالد نواز جو کہ بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کی رسمِ قل خوانی۲۹ جنوری ۲۰۱۲ ؁بروز اتوار جامع مسجد غوثیہ محلہ جوگیانوالہ میں بعداز نمازِ ظہر شروع کی گئی۔ رسمِ قل خوانی میں خصوصی شرکت جناب قا ئم مقام مرکزی امیر جناب حضرت مولانا سعید احمد قادری نے کی۔علاوہ ازیں دیگر شہروں سے بھی ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفلِ پاک کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض جناب سجادحسیُن قادری نے سر انجام دئیے۔بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں نعت کا نذرانہ جھنگ کے معروف نعت خواں جناب اختر علی حیدری نے پیش فرمایا۔منقبتِ غوثیہ اور قصیدہِ مرشدی کی سعادت جناب شہباز احمد قادری نے حا صل فرمائی ۔ خصوصی خطاب جناب قا ئم مقام مرکزی امیر جناب حضرت مولانا سعید احمد قادری نے کیا۔خطاب میں انہوں نے ایصالِ ثواب اور ذکرِ قلب کے حوالہ سے حاضرین مجلس کے قلوب کو منور کیا۔اس کے بعد حاضرین کو اجازت ذکر قلب عطا فرمائی۔دُعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان