الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

لیلتہ القدر

September 2, 2010

لیلتہ القدر کو ہزار مہینوں سے بہتر رات کہا گیا لیکن کون سی رات لیلتہ القد ر ہوگی اس کے بارے میں معلومات عام نہیں ہیں البتہ لیلتہ القدر کو تلاش کرنے کے لیے رمضان کا آخری عشرہ بیان گیا ہے اور اس میں بھی طاق راتیں۔ یعنی اکیس، تیئس، پچیس، ستائیس یا انتیسویں رات میں سے کوئی سی رات بھی لیلتہ القدر ہو سکتی ہے ۔ انجمن سرفروشانِ اسلام کے زیر اہتمام بھی تمام علاقائی اور مرکزی آستانہ پر طاق راتوں میں لیلتہ القدر کو پانے کے لیے محافل کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں محافل کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ نصف شب12بجے صلوٰۃ تسبیح ادا کی جاتی ہے اور پھر محفل نعت منعقد کی جاتی ہیں اسکے بعد رات ایک بجے ذکر لطائف کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس کا اختتام عموماً اڑھائی بجے سے تین بجے کے درمیان میں ہوتا ہے اور سحری کے بعد نماز فجرادا کی جاتی ہے اور طلوع صبح تک اذکار کا سلسلہ چلتا ہے ۔تمام علاقائی مراکز میں سرفروش ساتھیوں کا جوش و خروش سے ان محافل کے اندر شامل ہونا انکی اللہ تعالیٰ ، نبی کریم ﷺ ، اور مرشد کریم کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اسکے علاوہ مرکزی آستانہ کوٹری شریف میں جو ساتھی اعتکاف کر رہے ہیں وہ بھی خصوصی اہتمام کے ساتھ تمام عبادات میں شمولیت اختیا رکر رہے ہیں۔
لیلتہ القدر کے حوالے سے ڈاکٹر جاوید اقبال آف ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے ایک فن پارہ تخلیق کیا ہے ۔ جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جار ہاہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان