الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ جشن جیلانی ؒ ٹوبہ ٹیک سنگھ

October 2, 2010

انجمن سرفروشان اسلام کے زیر اہتمام رہائشگاہ جناب سہیل حماد صاحب محلہ نور پارک محفل گیارھویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت چوہدری نصیب اللہ عامر آف کالا پہاڑ نے کی۔محفل میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل میں حمد و ثناء کے نذرانے جناب عابد شاہی صاحب، ڈاکٹرجاوید اقبال صاحب،جناب خادم صاحب،شاہد نذیر،زاہد نذیر،شاہد حسن اور ایاز قادری نے پیش کئے۔محفل کے اختتام پر چوہدری نصیب اللہ عامر نے مختصر سی نشست کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنے ماضی کو بھول کر اور مستقبل کی فکر چھوڑ کر اپنے حال پر غور و غوص کرنا چاہئیے کہ اس نے آج کے دن کتنا اپنے آپ کو گناہوں سے دور رکھا اور رب تعالی کے حضور مقبولیت حاصل کی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت ٹوبہ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان