الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ جشن شاھی فیصل آباد

June 6, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ فیصل آبادپر ماہانہ جشنِ شاھی کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک بعداَز نمازِ عصر منعقد کی گئی۔جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد مزمل قادری نے حاصل کی۔محمد شہباز قادری کے بیٹے کے علاوہ ننھے منے ثناء خواں محمد رضوان اور ڈاکٹر ناصر قادری نے بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں خوبصورت انداز میں نعت رسولِ مقبول ﷺ کے نذرانے پیش کئے۔نذرانہ ء منقبت بحضورغو ث الوراءؓ محمد عمران قادری نے پیش کی۔اسکے بعد قبلہ شاہ صاحب کی بارگاہِ اقدس میں قصائد کی سعادت عبدالعزیز قادری اور محمد جمیل قادری نے حاصل کی۔
محفلِ پاک میں امیرِ حلقہ کے فرائض امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئیے۔اسکے بعد محمد شفیق قادری نے خصوصی دُعافرمائی۔بعد میں تمام حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان