الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ جشن شاھی مد ظلہ العالی ماہ اپریل 2015 فیصل آباد

April 9, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفل جشنِ شاھی نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی ۔جس میں حمدِ باری کے بعد مد حت رسولﷺاور بعد ازاں منقبتِ غوث الثقلینؓ اور قصیدہ مرشد ی کی سعادت باالترتیب عبدالعزیز قادری ،سید اطہر حسین شاہ بخاری،محمد جمیل قادری ،منصب علی قادری،قاری محمد عدیل قادری اورلیاقت علی قادری نے حاصل کی۔حلقہء ذکر کو جناب ستارالحق قادری نے ترتیب دیااور مناجات کے بعد اختتامی دعاجناب انوارالحق قادری نے فرمائی ۔
مرشدِ برحق کا صد ہا شکر کہ انہوں نے ہمیں اسمِ ذات اللہ کے ذریعے ایک نوری لڑی میں پرو دیا۔اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ
::اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقوں میں نہ پڑو::
یہ اللہ کی رسی اسمِ ذات اللہ کے ذریعے مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے طفیل ہمیں عطا ہوئی اور اس کے طفیل ہم مختلف قبیلوں ،علاقوں ،رنگ و نسل سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک ہی جگہ پر اللہ تعالیٰ کی حمد اور پیارے محبوب ﷺثناء اور اولیاء اکرام کے پیغامِ محبت کو عام کر رہے ہیں ۔پتہ یہ چلااصل میں اسمِ ذات اللہ ہی وہ رسی اور لڑی ہے جس کے طفیل حضرت انسان ایک نقطہ پر جمع ہوسکتا ہے کیونکہ جب دل اللہ کے مبارک نام کا ورد کرکے پاک و صاف ہو جاتے ہیں تو حضرتِ انسان پر حقیقت واضع ہو جاتی ہے اور اُس کے اند ر سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اُس کا سینہ محبتِ رسولﷺکا مرکز و محور بن جاتا ہے ۔ اُس انسان کے اند ر کی باطنی ارواح اپنے مراتب طے کرتے ہوئے باطنی کمالات اور فیوض و برکات کی حامل ہو جاتی ہیں اور انسان دل و جان سے ایک ہو جاتا ہے اور فرقہ پرستی اور نفرت کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔آج ہم انجمن سرفروشانِ اسلام کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں اس محبت بھرے پیغام کو عام کررہے ہیں اور اسم ذات اللہ کے طفیل ہر رنگ ،نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والا اس پیغامِ عظیم پر لبیک کہہ رہا ہے اور اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی بخشش کا حقدار بن رہاہے ۔اس لئے ہم پر اللہ تعالیٰ کابے پناہ کرم ہے کہ ہمیں ایسے لجپال مرشد سے نوازا کہ جن کی ایک نظر کیمیاء انسان کے اندر کو پاک و صاف کرکے بارگاہِ رب العزت میں مقبول و منظور بنا دیتی ہے اور اُس کے دل کی دھڑکن ہمہ وقت اللہ اللہ کرنا شروع کر دیتی ہے ۔یہ اُنکی ادنیٰ سی کرامت ہے ۔دعا ہے مرشدِ پاک ہماری نسبت کو قائم و دائم فرمائیں اور ہمیشہ اپنے کرم کے طفیل اس مشنِ عظیم کی بے لوث خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں(آمین)۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان