الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ جشن گوھر شاھی فیصل آباد

January 19, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) ،پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پر ماہانہ جشن شاھی کی خصوصی محفلِ پاک بعد از نمازِ عصر منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے ۔ہدیہء حمد کی سعادت اطہر اقبال قادری نے حاصل کی۔بارگاہ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت کے نذرانے محمد رضوان قادری،محمد بشیر قادری اور رحمان فیضی نے پیش کئے۔حضور غوث الثقلینؓ کے حضور منقبت کا نذرانہ محمد رفیق قادری نے پیش کیا۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اپنی زند گیوں کو مُرشد کی اتباع میں گزارنا چا ہیے اور سرکا رشاہ صاحب کے اس پیغامِ ذکرِ قلب کو ہر زی روح تک پہنچانا چاہیے اور مُرشدِ پاک کی سچی اور پکی محبت کو اپنے دِلوں میں اُجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم مُرشد گوھر شاھی کا ذکرِ خیرو برکت کرتے رہیں کیونکہ اللہ والوں کا ذکر بھی بارگاہِ ایزدی میں خوشنودی و کامرانی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوا کرتاہے۔ محفل پاک میں حاجی محمد سلیم قادری نے بھی خصوصی شرکت کی اور ذاکرین پر زور دیا کہ ایسی محافل میں جوق درجوق شرکت فرمائیں کیونکہ یہ وہ محفل ہے کہ جس میں قبلہ شاہ صاحب خود بھی شرکت فرمایا کرتے تھے۔نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب حاجی محمد اویس قادری نے مرحمت فرمائی۔
بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری،محمد عمران قادری،محمد رفیق قادری اور رحمان فیضی نے حاصل کی۔اِسکے بعدمناجات کا نذرانہ نثار بٹ نے پیش کیااور حلقہء ذکر حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا اور آخر میں دُعا وحید انور قادری نے کروائی۔نمازِ مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان