الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ جشن گوھر شاھی مد ظلہ العالی

July 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ جشنِ شاھی کے سلسلہ میں روح پرور محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال ببی نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد صدیق ڈان نے حاصل کی۔ بارگاہِ سرورِکونین ﷺمیں گلہائے عقیدت ومحبت کے نذرانے محمد رضوان قادری اور محمدنثار قادری نے پیش فرمائے۔محمد جمیل قادری نے منقبتِ غوثیہؓ کا نذرانہ پیش کیا ۔بعد ازاں مرشدِ برحق حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے حضور قصائد کے نذرانے محمد رفیق قادری،محمد صابر قادری ،شبیر احمد ہیرااور عبدالعزیز قادری نے پیش فرمائے۔
محمد عارف قادری ،محمد جمیل قادری اور دیگر نے مل کر جشن شاھی کا خوبصورت کیک کاٹا اور فضامرحبا یا مرحبا گوھر شاھی مرحباکے ذکر سے جوم اٹھی۔اسکے بعدامیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہ ذکر کو ترتیب دیااورانوارالحق قادری نے دعائے خیرو مغفرت فرمائی۔نمازِ مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیاDSCN4755 DSCN4757 DSCN4759 DSCN4760 DSCN4766 DSCN4768 DSCN4769 DSCN4775 DSCN4771 DSCN4781 DSCN4779گیا۔

 

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان