الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرورمحفل ِگیارھویں شریف

July 15, 2016

فصیح الدین سہروردی،محمد یوسف میمن،علامہ سعید کاظمی،محمد اسماعیل سہروردی،صدیق اسماعیل اور عبدالستار نیازی کے علاوہ بڑے معتبر نام ہیں جنہوں نے انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم پر پڑھااور اسکے بعد اُ ن کو چار چاند لگ گئے۔پہلے بھی وہ مشہور نعت خواں مبلغ دین اور قوال تھے۔راحت فتح علی خان نے( جب نصرت فتح علی خان کا وصال ہوئے ابھی چند ہی ماہ ہوئے تھے) جھال چوک میں 1998میں میرے مرشد کے جشن پر پرفارم کیا۔آج پاکستان ہی نہیں انڈیا بھی اُسے مانتا ہے پوری دنیا میں اُن کا شہرہ ہے۔سمندری روڈ پر واقع گوھر ریسٹورینٹ میں میرے مرشد کا جشن تھا۔پروگرام ختم ہونے کے بعد ایک بچہ جس کا نام مون تھا اُس نے کلام پڑھا ۔جس کو تمام حاضرین ِمحفل نے بہت سراہااور خوب داددی۔پھر کرم نوازی کا معاملہ دیکھیں کہ یہی بچہ انڈین میوزیکل پروگرام میں شرکت کرتا ہے اور اپنے پارٹنر گلوکار کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرتا ہے ۔الغرض لاکھوں ایسے واقعات ہیں جو دنیا کی نظروں سے اوجل ہیں لیکن ہر خاص و عام پرمیرے مرشد ِ کریم کی عظمت شان ِکریمی روز ِروشن کی طرح عیاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد شفیق قادری نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے مرشد ِپاک پوری دنیا کے لئے تشریف لائے ہیں اور اُن کا اسم ِذات اللہ کا روحانی و آفاقی پیغام بھی تمام عالم ِانسانیت کے لئے ہے ۔وہ فرماتے ہیں کہ جس طرح تمہاری یہ زبان اللہ ،اللہ کرتی ہے اِسی طرح تمہارا یہ دل بھی اللہ اللہ کرسکتا ہے ۔جب تم زبان سے اللہ اللہ کی رٹ لگاتے ہو تو صرف یہ زبان پاک ہوتی ہے اور جب تم دل کی دھڑکنوں سے اللہ اللہ کی تکرار کرو گے تو دل کی صفائی ہو گی ۔حدیث ِمبارکہ میں ارشاد فرمایا گیا کہ ہر چیز کی صفائی کے لئے کوئی نہ کوئی آلہ ہے اور دلوں کی صفائی کا آلہ اللہ کا ذکر ہے ۔اورمومن کا قلب اللہ کا عرش ہے اور مومن کا قلب اللہ کا گھر ہے ۔یعنی اللہ تبارک وتعالیٰ بندہء مومن کے دل میں سماتا ہے لیکن ہمارے قلوب گناہوں کی کثرت کی وجہ سے سیاہ ہو چکے ہیں اور حق کی طرف مائل نہیں ہو تے یعنی حق کو پہچانتے نہیں ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ پہلے ان کو اللہ کے ذکر سے صاف کیا جائے ۔جب گھر صاف ہو جائیگا تو گھر والا خود ہی گھر میں آجائے گا۔اس کیلئے ایک دفعہ اجازت ِذکر ِقلب حاصل کریںاور اپنی قسمت آزمائیں۔ ممبر مرکزی مجلس ِشوری ٰ حاجی محمد اویس قادری نے حاضرین ِمحفل کی کثیر تعداد کو اجازت ِذکر ِقلب سے نوازا۔
اس محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر مشتاق اور نسیم احمد آرائیں نے سرانجام دئیے۔حمد ِباری تعالیٰ کی سعادت محمد صابر قادری نے حاصل کی۔اس کے بعدمدحت ِرسول ﷺ جاوید اقبال پریمی (استاز الثناء خواں )،محمد جاوید سجن اورذیشان الٰہی نے پیش کر کے حاضرین ِمحفل کے دلوں کو محبت ِرسولﷺسے مزید گرمایا۔ محمد عدیل قادری نے منقبت کا نذرانہ پیش کیااور اسکے بعد مرشد ِپاک کے حضورقصیدہ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی ۔ حلقہء ذکر کے بعد درودوسلام پیش کیا گیا اور ملک ِخداداد پاکستان کی سلامتی ،امن و امان وخوشحالی کے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس محفل ِپاک کی سرپرستی امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی۔انچارج شعبہ پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے اس پروگرام کی نگرانی کی ۔معزز مہمانان ِگرامی میں محمد افضل ڈوگر،محمد شاہدریاض (چیئرمین) ، نبیز حسین (سٹیٹ لائف ایریا مینیجر،چیف ایگزیکٹوسلطانی پرنٹنگ گروپ )شیخ حبیب(قادری بیگ ہائوس ،ریگل چوک جھنگ بازار)اورسید امیر حسین شاہ شامل تھے جنہوں نے انجمن کے مشن کو سراہا۔

15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (22) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (1) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (2) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (3) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (4) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (5) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (6) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (7) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (8) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (9) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (10) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (11) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (12) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (13) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (14) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (15) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (16) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (17) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (18) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (19) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (20) 15-07-2016 Pix. Mahana Ruh Parwar Mehfil e 11vein  Sharif Aastana A.S.I. Fsd (21)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان