الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ پندرھویں شریف

August 15, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ محفلِ جشنِ شاھی مد ظلہ العالی نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی ۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے جبکہ بارگاہِ ربوبیت میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد جمیل قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد تاجدارِ سرورِ کون و مکاںﷺکے حضورنعت رسولِ مقبولﷺ ،منقبت غوثِ پاکؓ اور قصیدہ مرشدی کے نذرانے محمد سیف علی قادری،محمد جمیل قادری اور محمد صابر حسین قادری نے پیش فرمائے ۔
عبدالعزیز قادری نے قبلہ امی جی حضور کے خطاب(سالانہ جشنِ گیارھویں شریف المرکز روحانی کوٹری شریف) سے خصوصی اقتباس تمام حاضرین کو پڑھ کر سنایا جس میں قبلہ امی جی حضور نے اس بات کا حکم فرمایا تھا کہ تمام ذاکرین اپنے روحانی معاملات کو درست کریں اور جھو ٹ ،دھوکہ دہی اور شیطان کی فریب کاریوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں کیونکہ اس مقدس مشن میں جھوٹ کی کسی بھی صورت کوئی گنجائش نہیں ہے مرشد پاک نے اپنی نوری تعلیمات کے ذریعے ہمارے لئے نوری راستہ بنایا ہوا ہے،اس لئے بہتر یہی ہے کہ اس نوری راستے پر چلا جائے اسی میں سب کی فلاح ہے۔
امیرحلقہ کے فرائض محمد وسیم بٹ نے سرانجام دئیے اور آخر میں مرحومین کے ایصا لِ ثواب ،بیماروں کی شفایابی اور ملکِ خداداد پاکستان میں امن و امان کے قیام اور ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نمازِ مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان