الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد

October 25, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف نہایت تذک و احتشام سے منعقد کی گئی۔محفلِ پاک کا آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے معروف نعت خواں محمد زبیر قادری نے خوبصورت اندا ز میں کیا۔اس کے بعدحضور پرنور شافع یوم النشورر ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت رسولِ مقبول ﷺکا نذرانہ اپنی مدھ بھری آواز میں افسر علی رضوی نے پیش کیا اور حاضرین کے قلوب میں رسالتِ مآبﷺ کی محبت کو مزید اجاگر فرمایا۔محمد صابر قادری نے بعد ازاں حضور غوث الثقلینﷺکے حضور منقبت کا نذرانہء عقیدت پیش کیا۔
سلسلہ ء سہروردیہ فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری جناب محترم محمد اسماعیل سہروردی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ پوچھا گیا کہ رب کو کیسے راضی کیا جائے تو جواب دیا گیا کہ اسکے محبوبﷺکو راضی کر لو ۔پھر پوچھا گیا کہ رب کے پیارے حبیب ﷺ کو کیسے راضی کیا جائے تو جواب ملا کہ انکے پیارے بندوں کو راضی کرلو تو رسولِ خدا ﷺکی رضاحاصل ہو جائے گی۔یہ پیارے بندے اولیاء اللہ ہیں یعنی اگر ان اولیاء اللہ کی صحبت خاص میسر آجائے تو ان کی رضا حاصل کرکے اللہ اور اس کے آخری رسولﷺکوراضی کیا جاسکتا ہے۔آج یہاں اکٹھا ہونے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے مُرشدِ پاک کو راضی کریں انکے اس ذکرِ قلب کے پیغامِ عظیم پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور دوسروں لوگوں کو بھی ذکرِ قلب کی دعوت دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مُرشدِ پاک ،حضورِ پاکﷺ اور رب کی خوشنودی حاصل نہ ہو۔یہی ان اللہ والوں کا پیغام ہے کہ خود بھی ذکراللہ سے اپنے دلوں کو آباد کرو اور دوسروں کو بھی اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسمِ ذات اللہ کو بسانے کا درس دو۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ انسان سے فرماتا ہے کہ میں نے تیری خاطر شیطان کو جنت سے نکالا لیکن تو مجھ سے کیسی محبت کرتا ہے کہ تو نے شیطان کی خاطر مجھے ہی اپنے دِل سے نکال دیا ۔سینئر رہنما انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آبادمحمد شفیق قادری ،مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری اور لاہور سے آئے ہوئے مہمان شکیل منصور نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔مناجات کے بعد بڑی سکرین پر سرکا ر شاہ صاحب کے خطاب موچی دروازہ لاہور کی ویڈیو دکھائی گئی۔اسکے بعد عبدالعزیز قادری نے مُرشدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ پیش کیا ۔حلقہ ٗ ذکرِ الٰہی کا انعقاد حاجی محمد اصغر قادری نے کروایا ۔درودوسلام کے بعد خصوصی دُعا محمد اسماعیل سہروردی صاحب نے کروائی۔محفلِ پاک کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

DSCN2453 dua

naat guest HA hamd khitab manqabat  nqb nqeeb salam

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان