الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد

February 13, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر محفلِ گیارھویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض جناب محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد بارگاہِ محبوبِ دوجہاں ﷺمیں گلہائے عقیدت ومحبت کے نذرانے قاری عدیل قادری،زین بن ارشد، محمد ظہیراور ملکِ پاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں محمد رفیق چشتی نے اپنے مخصوص انداز میں پیش فرماکر حاضرین محفل کے دلوں کو عشقِ مصطفی ﷺسے گرمایا۔
جنابِ محترم قاری ہاشم مرتضائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم سب غوث پاکؒ کی یاد میں اس بڑی گیارھویں شریف میں شریک ہیں ۔انہوں نے دینِ اسلام کو زندہ کیا اور باطل قوتیں جو دینِ مصطفی ﷺکو ختم کرنا چاہتی تھیں ،کے خلاف صحیح معنوں میں جہاد کیا ،انہوں نے اپنی نوری نظر سے قلوب کو ذکرِ اللہ سے جاری کیا اور جب قلوب اللہ کے پاک نام سے جاری و ساری ہو گئے تو پھر سینوں میں عشقِ محمدیﷺ بھی پیدا ہو گیا آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی آپ نوجوانوں کے ذریعے معاشرے میں صحیح معنوں میں انقلابِ مصطفیﷺ پیدا کر رہے ہیں کہ جو کل تلک بری محافل میں جایا کرتے تھے وہ آج ان نورانی محفلوں کے ذریعے اپنے قلوب و اذہان کو نورِ ایمان اور نورِ معرفت سے روشن و منور کررہے ہیں اور اپنی دین و دنیا کو سنوار رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نسبت والے ہیں اور ہمیں اپنی نسبت پر ناز ہے کیونکہ حدیثِ مبارکہ میں ہے \”جو دنیا میں جس سے محبت کرتا ہو گا وہ قیامت کے دن اُسی کے ساتھ اُٹھایا جائے گا\”اس لئے ہم سب نے اُس عظیم ہستی سے محبت کی ہے جنہوں نے اپنے مریدوں کے بارے میں خالقِ کائنات سے وعدہ لیا ہے کہ میرا مرید بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائے گااور غوثِ پاک کا مقام و مرتبہ اولیاء اکرام میں ایسے ہے جیسے پیارے آقاﷺکا تمام انبیاء اکرام میں ۔میں یہاں آکر بہت خوش ہوا ہوں اللہ تبارک وتعالیٰ آپکو اس کا اجرو ثواب عطا فرمائے اور گوھر شاھی کے چاہنے والوں کو اس اللہ ھو کے پیغامِ عظیم کو تمام عالمِ انسانیت تک پہنچانے کی توفیق عطاء فرمائے۔
جناب محترم محمد شفیق قادری نے حضور غوث الثقلین ؒ کی بابت فرمایا کہ آپ فرماتے ہیں \”اے انسان تیرا زہد و تقوی تیرے لباس میں نہیں بلکہ تیرے قلب میں ہے ۔تیری جلوت تو پاکیزہ ہے لیکن خلوت نہیں ،تو زبان سے مسلمان ہے لیکن دل سے نہیں۔اگر تو اپنے آپ کو اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور مقبول و منظور بنانا چاہتا ہے تو اپنی زبان کے ساتھ اپنے دل کو اللہ اللہ سے جاری کر پھر تیری نماز ،نمازِحقیقت بن جائے گی ۔خوب جان لے کہ مسلمان کی نماز صورت ہے اور یہ تب تک رہے گی جب تک تیرا یہ دل مومن نہ بن جائے اور یہ دل مومن اُس وقت بنتا ہے جب اس کی ٹک ٹک میں اللہ اللہ بس جائے پھر تجھے مومن کی نماز حقیقت نصیب ہو گی ۔پھر رب فرمائے گا بتا بندے تیری رضا کیا ہے ۔جنابِ محترم حاجی محمد اویس قرنی(ممبر مجلسِ شوریٰ) نے نئے ساتھیوں کو اجازت ذکرِ قلب کی نایاب دولت سے سرفراز فرمایا۔
حضور غوثِ اعظم جیلانی ؒ میراں محی الدین ؒ اور قبلہ پیرو مرشد حضرت سید نا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں منقبت اور قصیدہ کا نذرانہ زین بن ارشد اور عبدالعزیز قادری نے پیش کیا۔امیرَ حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد خصوصی دعاممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویسقرنی نے فرمائی۔اختتامِ محفل پر تمام شرکاء محفل میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ- محمد رفیق قادری

DSCN4172 DSCN4174 DSCN4189 DSCN4194 DSCN4199 DSCN4200 DSCN4206 DSCN4213 DSCN4215 DSCN4218 DSCN4221 DSCN4223 DSCN4224DSCN4226

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان