الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد

March 6, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں کے سلسلہ میں عظیم الشان محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے فرمائی۔محفلِ پاک کا باقائدہ آغازقاری محمد جمیل قادری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا ۔اسکے بعد قاری محمد عدیل قادری نے حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبولﷺپیش کی۔دیگر نعت خواں حضرات جن میں فرزند علی فرزند،قاضی ممتاز حسین سیالوی،محمد ذیشان اور محمد سعید شامل تھے،نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرکے حاضرینِ محفل کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺکو مزید گرمایا۔محفلِ پاک میں منقبتِ غوثیہؓ اور قصیدہ ء مرشدی کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجاز تِ ذکرِ قلب کی نایاب دولت سے نوازا ۔حلقہء ذکر الٰہی کوامیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا ۔درودوسلام کے بعد خصوصی دعاممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے فرمائی۔جس میں ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی و امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اختتامِ محفل پر حاضرین کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کے گیا تھا۔
مرکزی مشیر جناب محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک دفعہ حضورِ پاک صاحبِ لولاکﷺصحابہء اکرام کے جھرمٹ میں تشریف فرما تھے آپﷺکی آنکھوں میں آنسو آگئے۔صحابہء اکرام نے پوچھا کہ یارسول اللہﷺآپ کیوں روئے ہیں کیا ہوا ہے؟آقاعلیہ السلام نے فرمایا میں اُن کو یاد کرکے رویا ہوں جو تمہارے بعد ہوں گے اُنہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا وہ مجھ سے ایسے ہی محبت کریں گے جیسے تم کرتے ہو ۔حقیقت یہ ہے کہ جو دل محبتِ رسول ﷺسے خالی ہے وہ دل نہیں ہے گناہوں کا لوتھرا ہے ۔یہ دل محبتِ رسول ﷺکا مرکز ہے تو ایمان ہے ۔اسی لئے آقاﷺنے ارشاد فرمایا \”جس کو میرے ساتھ محبت نہیں اُس کا ایمان نہیں \”کیونکہ اصل شرط ہی آقاﷺکی محبت کادل میں ہو ناہے اورسب کے لئے ضیاء مانگی ہے اوریہی ضیاء میرے پیرو مرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے بھی مانگی ہے کہ اے ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والے اس امت کے دلوں کو بھی جوڑ دے۔
علامہ اقبال ؒ نے فرمایا کہ یارب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے ۔۔۔جوقلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے
کیونکہ اللہ کا ولی سب سے زیادہ مخلوق کی خدمت کرتا ہے لیکن سب سے بڑی خدمتِ خلق یہ ہے کہ جو بندہ اللہ ،رسولﷺکی بارگاہ سے دور ہے اُس کے دل میں اللہ اللہ بسا کے بندے کو حضورِ پاک ﷺکے قدموں میں پہنچا دے ۔سلطا ن باھو ؒ نے بھی فرمایا میرا مرشد صدا جیوے کہ جس نے میرے اند ر یعنی دل میں اللہ اللہ کی بوٹی لگائی اورآپؒ فرماتے ہیں کہ جہاں سے یہ ذکرِ قلب تجھے مل جائے پھر اُس کی خاطر اپنی جان بھی قربان کردو تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے ۔ہمارے مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ پہلے تو خود جوہری بن تاکہ تجھے کھرے اور کھوٹے کی پہچان ہو سکے یہی اصل کسوٹی ہے آپ کا دل اُس رب کا گھر ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے اُس رب کو اپنے دل میں بسا کے تو دیکھوجب تمہارے دل میں اللہ اللہ بس جائے گا دل کی خالی دھڑکنیں ٹک ٹک کی بجائے اللہ اللہ کرنا شروع کردیں گی تو پھر تم خود جوہری بن جاؤ گے ۔پھرجب کسی کامل ہستی کے پاس جاؤ گے یا کسی کامل کے دربارِ اقدس پہ جاؤ گے تو اس اللہ اللہ میں تیزی آجائے گی سمجھ جاؤ گے کہ یہ کامل ہے اللہ کا ولی ہے ۔جب اس دل کو کچھ نہیں ہو گا تو سمجھ لینا کہ اُس (ناقص پیر)کے پاس کچھ نہیں ہے وہ اندر سے خالی ہے ۔جب کسی جگہ جانے سے دل کو گھٹن محسوس ہو تکلیف محسوس ہو تو وہ سفلی یعنی شیطانی معاملہ ہے ۔
اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ دل کو ہم سمجھا بجھا کے سوئے کعبہ لا ئے تھے ۔۔۔۔اب دل ہمیں سمجھا بجھا کے سوئے طیبہ لے چلا
یعنی روضہ ء رسول ﷺکی طرف لے گیا ۔پہلے دل کو سکھاؤ اللہ اللہ سکھاؤپھر جدھر یہ تمہیں لے جائے پھر ادھر تم چلے جاناجس ہستی کے قدموں میں لے جائے ادھر ہی چلے جانا۔ یہی انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کا پیغام ہے کہ اپنی زبان کے ساتھ ساتھ اپنے دل کو بھی ذکرِ اللہ میں لگا لو تاکہ تمہاری دنیا بھی سنور جائے اور تمہاری آخرت بھی سنور جائے۔

رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش )فیصل آباد

11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (1) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (2) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (3) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (4) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (5) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (6) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (7) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (8) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (9) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (10) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (11) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (12) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (13)11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (14)11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (17) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (16) 11vein Sharif 06-03-15 Aastana Fsd (15)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان