الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد

March 2, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام سالانہ بڑی گیارھویں شریف کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ فیصل آباد پر عظیم الشان روح پرور محفلِ نعت و ذکر اللہ کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری و محمد شفیق قادری نے سر انجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقائدہ آغاز قرآنِ پاک کی آیاتِ بینات سے قاری طارق محمود قادر ی نے کیا۔اسکے بعد بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہ ء حمد کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی۔اُن کی مدح نوائی میں تما م شرکاء محفل نے رب کے پاک نام سے اپنی زُبانوں کو معطر و مُطہر کیا اور اس قابل ہوئے کہ بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں ہدیہء عقیدت و محبت پیش کر سکیں ۔اسکے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور وقاص مُبشر،محمد طیب ،افسر علی رضوی،ناظر حسین قادری کے علاوہ عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں سرورِ دوجہانﷺ کی بارگاہِ بے کس پناں میں گُلہائے عقیدت پیش کیا ۔مہمان عالمِ دین جناب علامہ سیف اللہ سیالوی نے اپنے مخصوص انداز میں قصیدہ غوثیہ ترجمعہ کے ساتھ پیش کر کے حاضرین کے دِلوں میں محبتِ غوث الورٰی کو مزید بھڑکایااور خوب داد وصول کی۔ علامہ سیف اللہ سیالوی صاحب کومحمد شفیق قادری نے سرکار کی کُتب و ویڈیو فلم تحفتً پیش کیں جس پر اُنہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ممتاز عالم دین جناب مفتی محمد سعید صاحب نے اپنے خطاب میں حضور سیدنا غوث اعظم جیلانیؓ کی شان و صفات نہایت احسن انداز میں بیان فرمائیں اُنہوں نے فرمایا کہ آج آپ اور ہم اولیاء اللہ کی نسبت کی وجہ سے یہاں غوثِ پاکؓ کی بڑی گیارھویں شریف کی محفلِ پاک کو سجائے بیٹھے ہیں اورغوثِ پاکؓ کی نسبت کی وجہ سے پوری دُنیا میں اہلِ ارادت اس ربیع الغوث یا ربیع الثانی کو اُنکی یادمیں عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔دین کی بقاء و احیاء کیلئے اللہ تبارک وتعالیٰ نے جو مقام و مرتبہ حضور غوث الثقلینؓ کو عطاء فرمایا وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیاکیونکہ آپؓ نے جس طرح دین کو زندہ کیا اور نئی قوت و طاقت عطاء کی اسکی وجہ سے تاجدارِ کائنات ﷺ نے آپؓ کو” مُحی الدین “کا لقب عطاء فرمایایعنی دین کو زندگی دینے والا ،دین کو بقا ء و احیاء دینے والا۔اُنہوں نے مزید فرمایا کہ آپؓ پندرہ سال کی عمر تک ہر رات کو پورا قر آنِ پاک پڑھ کر سویا کرتے تھے اور 40چالیس سال تک آپؓ نے عشاء کے وُضو سے فجر کی نماز ادا فرمائی۔انہیں خاص ہستیوں کے بارے میں میرا رب کلامِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ “میرے کُچھ مخصوص بندے ایسے ہیں جو رات بھر سونے کیلئے نہیں بلکہ میری بارگاہ میں سجدو ں اور قیام کیلئے زندہ رہتے ہیں “۔اُنہو ں نے سرفروشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کی محفل کا رنگ و سرور اس بات کا مظہر ہے کہ آپ کی نسبت بھی کامل کے ساتھ وابستہ ہے کہ آپ حضور غو ث الثقلینؓ کی بارگاہِ اقدس میں اس قدر ذوق و شوق سے تشریف فرما ہیں۔ یہ سب گوھر شاھی مدظلہ العالی کی نظرِ کرم کے طفیل ہے کیونکہ جہاں اللہ والوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہاں رب تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اورجب تذکرہ غوثِ پاکؓ کا ہو تو تما م ولی اللہ ظاہری و باطنی تشریف لے آتے ہیں کیونکہ آپؓ کی زبانِ مبارک میں اللہ تعالیٰ نے وہ خاصیت رکھی ہے جو کسی اور میں نہیں ۔ مفتی محمد سعید صاحب کو امیرِ فیصل آباد نے سرکار کی کُتب و ویڈیو فلم تحفتً پیش کیں جس پر اُنہوں نے ان کاشکریہ ادا کیا۔
نعت وقصیدہ گو شاعر جناب مقبول حسین شامی نے قبلہء عالم سرکار شاہ صاحب کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ پیش کیا ۔نئے ساتھیوں کی کثیر تعدا د کو اجازتِ ذکرِ قلب کی نایاب دولت ممبر مجلسِ شورٰی حاجی محمد اویس قرنی نے عطاء کی۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا اور محمد طیب و علامہ سیف اللہ سیالوی نے درودوسلام کے نذرانے پیش کئے۔شرافت علی خان خٹک (صدر آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز پنجاب ،سابقہ ناظم و مُسلم لیگی رہنما)اور جناب منیر حسین صاحب نے محفلِ پاک میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ اُنہوں نے سرکار شاہ صاحب کی تعلیما ت کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اُن کو سرکار کی کُتب و ویڈیو فلم تحفتً دی گئیں ۔سینئر رہنما انجمن سرفروشانِ اسلام محمد شفیق قادری نے اختتامی دُعا فرمائی جس میں مُلکِ خداد پاکستان کی فلاح و بہبود اور ترقی و کامرانی کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔بعد اَز محفل لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

01 02 03 04 05 06 07 09 10 11 12 13 15 16 18

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان