الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف ماہ اپریل 2015 فیصل آباد

April 3, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان محفلِ پاک کا انعقاد کیاگیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری اور اطہر اقبال ببی نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقائدہ آغازقاری طارق محمود قادری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔اسکے بعد حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد سیف نے حاصل کی۔بارگاہِ سرورِکون و مکاںﷺ میں ہدیہء عقیدت و محبت کے نذرانے قاری محمد افضل نقشبندی،افسر علی رضوی،فرزند علی فرزند(جھمرہ)اور فیصل آباد کے اُبھرتے ہوئے نوجوان نعت گو شاعر جناب پروفیسرمحمد محسن عابدی جو کہ نعت شریف میں Ph.D))کررہے ہیں ،نے اپنے مخصوص نثری انداز میں ذکر اللہ اورنعت شریف کا کلام پیش فرما کر محفلِ پاک میں پرکیف روحانی سماں باندھ کر حاضرین کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺکو مزیدگرمایا۔
بعد ازاں منقبتِ غوث الوراءؓ اور قصیدہ ٗمرشدی کی سعادت بالترتیب عبدالعزیز قادری اور عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجاز تِ ذکرِ قلب ممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ جناب حاجی محمد اویس قادری نے عطاء فرمائی۔امیرِ حلقہ کے فرائض جناب محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد خصوصی دعاقاری طارق محمود قادری نے فرمائی جس میں خصوصی طور پرمرحومین کے ایصالِ ثواب،بیماروں کی شفا یابی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اختتامِ محفل پر لنگرِ غوثیہؓ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
جناب محترم چودھری اظہر نواز قادری(مرکزی مشیر،جھنگ)نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاان پاک محافل میں آنے کا مقصد کیا ہوتا ہے ؟محفلِ نعت و ذکرالٰہی میں تعریفِ مصطفیﷺہوا کرتی ہے ۔اُن ﷺکے چلنے ،اُٹھنے، دیکھنے اورجلووں کی باتیں ہوتی ہیں ۔جسکی جتنی تعظیم کی جائے بندے کے دل میں اُسے دیکھنے کا اتنا ہی شوق پیدا ہو جاتا ہے۔اُتنی تڑپ پیدا ہوتی ہے ،اُتنی محبت پیدا ہوتی ہے۔لیکن دراصل یہ محافل دل میں عشقِ رسولﷺکو پیدا کرنے کا ذریعہ ہوا کرتی ہیں ۔ اپنے دامن کو نہ دیکھا کرو بلکہ جس سے طلب کرتے ہو اُس کی شان کو دیکھا کرو۔
* دے سکتے ہیں کیا کچھ کہ وہ کچھ دے نہیں سکتے یہ بحث نہ کر ہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ۔*
کوئی غلام کہنے والاغلام اُس وقت تک نہیں بنتا جب تک کہ وہ جس کی غلامی کا دعوی ٰکرتا ہے وہ اُس کو اپنا غلام تسلیم کرکے اپنی مہر کو لگا کر یہ اعلان نہ کردے کہ یہ میرا غلام ہے۔اگر تمہارے دلوں پہ اللہ کے نام کا ٹھپہ لگ گیا، اللہ کے پیارے حبیبِ پاک ﷺ،مولائے کائنات ،ؑ اصحابِ رسولﷺکے نام کا ٹھپہ لگ گیا پھر تم غلام بھی ہو اور نوکر بھی ہواور یہ ٹھپے اُس وقت تک نہیں لگتے جب تک وہ آمنے سامنے آنہ جائیں۔جب تک کہ ایک دوسرے کو قبول نہ کر لیا جائے ۔مثال کے طور پر ایک’ ’پتھر ‘‘کعبہ سے 360بت نکال کر توڑ کر پھینک دئیے گئے دوسری طرف حجرِ اسود بھی ایک پتھر ہے ۔ایک بت کی تعظیم شرک اور ایک پتھر کی تعظیم توحید۔دونوں اصلیت میں پتھر۔ایک پتھر کے سامنے جھکنا شرک اور مقامِ ابراہیم پر سجدہ کرنا توحید۔مقامِ ابراہیم بھی ایک پتھر۔جس بت کو کعبے سے اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ۔کعبہ جو کہ پتھر کا بنا ہوا ہے اُس کے گردچکر لگانا توحید۔اُن کو تباہ کرنا ایمان،اِن کی حفاظت کرنا ایمان۔اصل چیز پتھر نہیں ہوا کرتی بلکہ اُس کی نسبت کس سے ہے ۔ایک پتھر کعبے سے جڑ گیا اُ سکی تعظیم ہو گئی ۔جو جڑ جاتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے ۔اہلِ ایمان کے لئے وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذکر کیلئے جھک جائیں ۔اہل ایمان کو مخاطب کیا گیا ہے اہلِ ایمان وہی ہوتا ہے جس کے اندر نور ہوتا ہے۔یعنی تمہارے اندر سے نفس(نار) کا خاتمہ ہو جائے۔تمہاری میں مَر جائے ۔تمہارا تعلق خالصتاًاللہ کے لئے ہو جائے ،تمہاری مخالفت خالصتاً اللہ کے لئے ہو جائے۔تو کائنات میں کہیں بھی رہے تیرا دل اللہ اللہ کرتا رہے گا۔

مرشد کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی فرماتے ہیں ۔

فرض ہے تیرا پیارے محمد ﷺ کو اک بار تو دیکھ
علم سے دیکھ عمل سے دیکھ سوتے یا بیدار دیکھ
سمجھ میں نہ آئے گر یہ بات کوئی کامل شب بیدار دیکھ
پڑھ علم دیدار اس سے پھر دیدار ہی دیدار دیکھ

یعنی اگر تواپنے آپ کو اُن کا کہتا ہے تو تم پر فرض ہے کہ ایک بار تجھ کو دیدارِرسولﷺنصیب ہو۔ علم وعمل یا سوتے جاگتے نصیب ہو ۔ اگر تم اس میں کامیاب نہ ہو سکو تو پھر کوئی ایسا کامل مرشد تلاش کرو جس کی راتیں رب کی یاد میں جاگتے ہوئے گزریں۔جب تجھے اُس سے علمِ دیدار عطاء ہو جائے ،تیرا اندر پا ک ہو جائے ۔پھر تو چاہے گا اپنی آنکھیں بند کرے گا تو سوچے گا کہ حضور پاکﷺکیا کر رہے ہیں تم نے سوچا اور یہ حضور پاک ﷺکے قدموں میں پہنچ گئیں۔جب قدموں میں پہنچ گئیں تو پھر بندہ نوازا ہی گیا۔
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اے ایمان والو! میں نے تم پر مقررہ وقت میں نمازیں فرض کیں۔نماز کوقائم کرو ۔کہیں بھی نماز کو پڑھنے کا حکم نہیں ہے بلکہ نماز کو قائم کرنے کا حکم ہے ۔ نماز پڑھنے اور قائم رکھنے سے کیا مراد ہے اور نماز کی کتنی اقسام ہیں؟ ۔
1۔ہلاکت ہے ان نمازیوں کے لئے جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں (القرآن)۔اپنے آپ کو وہ نمازی سمجھتے ہیں لیکن اُن کی نماز اُنہیں رب کا قرب نہیں دے رہی بلکہ وہ جتنی زیادہ نمازیں پڑھتے جاتے ہیں اُتنا ہی رب سے دور ہوتے جاتے ہیں ۔نماز پڑھنے کے باوجود یہ لوگ غافل ہیں اور یہ نماز ان کیلئے باعثِ ہلاکت ہے۔
2۔بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے(القرآن)۔اگر نماز پڑھنے سے تجھ میں برائی ختم ہورہی ہے اور نیکی کا جذبہ پیدا ہورہا ہے تو سمجھ لے کہ تیری نماز قبول ہو رہی ہے۔
3۔نماز مومن کی معراج ہے(الحدیث)قبولیت نیچے رہ گئی ۔معراج رب کی ذات تک پہنچنے کو کہتے ہیں بندہ اگر نہیں بھی گیا لیکن اُس کی نماز رب تک پہنچ گئی یعنی رب اپنے بندے سے راضی ہوگیا۔جو نماز پڑھ سکتا ہے وہ نماز پڑھا بھی جاسکتاہے۔اور سردارالانبیاءﷺنے مسجدِ اقصٰی میں تمام انبیاء اکرام کی امامت فرمائی وہ نماز پڑھا بھی سکتے ہیں اور پڑھ بھی سکتے ہیں۔
اگر تم خود اللہ اللہ کرو گے تو تمہیں ہی فائدہ ہو گا لیکن اگر ایک کو اور ساتھ لگا لو گے تو تمہیں بھی اُس کا اتنا ہی فائدہ ہو گا جتنا اُسے ہو گا۔اور اگر اس کے ساتھ کوئی اور اللہ اللہ میں لگ گیا تو تم سوتے رہنا لیکن تمہارا فیض بڑھتا رہے گا۔اور اگر تم کئی کواپنے ساتھ اللہ اللہ میں لگالو تو اُس فیض کاحساب و کتا ب تم شمار نہیں کر سکتے ۔ یہی انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان کا پیغام ہے کہ اپنے دلوں کو اللہ اللہ میں لگالو ۔اگر تمہیں کہیں سے بھی یہ دولتِ عظمیٰ نصیب ہو جائے تو اُس کامل مرشد کو دعا دینااور اُنکی خاطر جان قربان کرنا بھی بڑی سعادت کی بات ہے۔

Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (16) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (1) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (2) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (3) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (4) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (5) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (6)Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (8) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (9) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (10) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (11) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (12)Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (7)Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (15) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (14) Mahana 11vein Sharif 03-04-2015 Aastana Fsd (13)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان