الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف

December 5, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ اور حضرت سیّدنا غوثِ اعظم جیلانی اؒ لحسنی والحسینی کی یاد میں عظیم الشان محفلِ پاک کاانعقاد کیا گیا۔جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد رضوان گوھر نے حاصل کی۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے محمد رفیق قادری ،محمد زاہد،ذیشانِ الٰہی اورمحمد جاویداقبال قادری نے پیش فرماکرحاضرین کے دلوں میں عشقِ مصطفی ﷺکو مزید فروزاں کیا۔
جناب محمد اسماعیل سہروردی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ نہ صرف اعزاز ہے بلکہ باعثِ برکت ہے جس ولی کی نسبت سے ہم یہاں جمع ہیں لو گ انہیں داتاگنج بخش علی ہجویریؒ کے نامِ نامی اسمِ گرامی سے یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے رب کا ذکر کیا اور آج رب اُن کا ذکرہم سے کروا رہاہے لوگوں نے عرض کی کیا وجہ ہے کہ آپ جو بھی دعا کرتے ہیں وہ منظور ہوجاتی ہے آپؒ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے 40سال تک رب کو راضی کیااب میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے جو بھی عرض کرتا ہوں وہ مان لیتا ہے ۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے\” تم میرا ذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گا\” اور آج ہم یہاں صرف محبت کی وجہ سے جمع ہیں ۔محبت کے 70درجے ہیں۔محبت اُسے کہتے ہیں کسی ایک کے لئے اتنا دیوانہ ہو جانا کہ کسی اور کی طرف نگاہ بھی نہ اُٹھنا۔محبت کی وجہ سے ہی اصحابِ کہف کے کتے کو حضرت قطمیرؓ بنا کر جنت میں داخل کیا جائے گا اور اسی وجہ سے قرآنِ پاک میں اس نجس کا ذکر آیا لیکن جن لوگوں کی اللہ والوں سے نسبت ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے انکومقا م و مرتبہ سے بھی نواز دیا آج اگر وہی محبت کسی اللہ کے دوست سے کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ اُس نیک بندے کے طفیل ہماری دنیااور آخرت سنور جائے۔ارشاد فرمایا گیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہیں حضور پاک ﷺ کے بعد کو ئی نبی نہیں آئے گااب رہنمائی کیلئے یہی مقدس ہستیاں ہیں جنہیں لو گ حضرت سید نا عبدالقادر جیلانیؒ ، داتا گنج بخش علی ہجویریؒ ،بابا فرید الدین عطارؒ ،خواجہ غریب نوازؒ اور سلطان باہوؒ کے مقدس ناموں سے جانتے ہیں کسی نے کیا خوب کہا کہ میں 18سالوں میں جتنے بھی قبرستانوں میں گیا ہوں دئیے صرف ان نیک بندوں کی قبروں پر ہی دیئے جلتے دیکھے ہیں جنہوں نے اپنے رب کو راضی کیا اور آج رب اُن سے راضی ہے اور اُن کی قبروں سے سسکتی ہوئی انسانیت کو راہِ ہدایت نصیب ہو رہی ہے اور اپنی دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنواررہے ہیں اور اللہ کو راضی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے دل کو پاک و صاف کر لو جب دل دنیا کی محبت سے بے نیاز ہو کر اللہ کی محبت کیلئے اللہ کے ذکر سے پاکیزہ ہو جاتے ہیں تو پھر اس دل میں رب تعالیٰ کی ذات جلوہ گر ہو جاتی ہے اور وہ حضرت انسان محبتِ الٰہی کے ذریعے پیارے حبیبِ پاک ﷺکی محبت بھی حاصل کر لیتا ہے کیونکہ وہ خدا بھی نہیں اور خدا سے جدا بھی نہیں ۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام بھی انہیں اللہ والوں کے محبت کے پیغام سے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہِ راست پر لانے کی کو شش کر رہی ہے اور دلوں کو اللہ کے ذکر سے آباد کرنے کا درسِ عظیم دے رہی ہے کہ جہاں سے بھی یہ دولتِ عظمٰی ملے حاصل کر لو اگر کہیں سے یہ گوھرِ نایاب میسرنہ آئے تو انجمن سرفروشانِ اسلام کے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور قبلہ مرشدِ گرامی نے اس اسم ذات اللہ کے پیغام کو ہر قلب تک پہنچایا اور صاحبِ دل لوگ آپکی محبت و الفت کے طفیل آپکے گرد جمع ہو نا شروع ہو گئے ۔
منقبتِ غوث الوراءؓکا نذرانہ حافظ احسان الحق نقشبندی نے پیش کیا۔حضور داتا علی ہجویریؒ کی شان میں خصوصی کلام عبدالعزیز قادری نے پیش کیا۔بارگاہِ مرشدی میں عبدالمنان قادری نے پیش کیا۔محفلِ پاک میں شریک نئے لوگوں کو اجازتِ ذکرِ قلب کی عظیم اور نایاب دولت سے ممبر مجلسِ شوری ٰحاجی محمد اویس قرنی نے نواز ا۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد محمد اسماعیل سہروردی نے ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئےخصوصی دعاکی۔محفلِ پاک کے اختتام پرلنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش) فیصل آباد۔

DSCN5349

DSCN5313 DSCN5314 DSCN5320 DSCN5324 DSCN5327 DSCN5329 DSCN5336DSCN5352 DSCN5358 DSCN5370 DSCN5371 DSCN5372 DSCN5373 DSCN5375 DSCN5373 DSCN5385 DSCN5391 DSCN5376 DSCN5380 DSCN5393

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان