الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفل گیارھویں شریف ماہ ستمبر

September 16, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پرماہانہ محفلِ گیارھویں نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقائدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے حافظ عدیل نے کیا ۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺمیں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرنے کی سعادت زین بن ارشد،عبدالمنان قادری اورحافظ عدیل نے حاصل کی۔
محفلِ پاک میں مولانا عبدالغفور قادری فریدی اورمحمد افضل ڈوگرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی ۔مولانا عبدالغفور قادری فریدی نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا انبیاء اکرام کے بعد اولیاء اکرام نے دینِ اسلام کی آبیاری فرمائی اور اولیاء اکرام میں حضرت سیدنا غوث الاعظم جیلانی کامقام و مرتبہ ایسا ہے جیسا حضور خاتم الانبیاء ﷺکا تمام انبیاء اکرام میں ہے ۔آج کے اس دورِابتلاء میں جس شخص کو ان اللہ والوں کی نسبت حاصل ہو جاتی ہے اور وہ دل و جان سے ان کی روحانی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجاتا ہے جو کہ عین تعلیمات نبویﷺہیں تو وہ صراطِ مستقیم پر چلتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت سنوار لیتا ہے ۔جس طرح حضور غوثِ اعظمؓ  کی نسبت کا کمال یہ ہے کہ آپ فرماتے ہیں میرا مرید بغیرایمان کے دنیا سے نہیں جائے گا۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام کو بھی اس پرفتن دور میں ایسی نسبت کاملہ حاصل ہے کہ جو اپنے مرید کی دور رہ کر بھی خبر گیری کرتے ہیں جس پر اللہ رب العزت کا جس قدر شکر ادا کریں وہ کم ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس نسبت کاملہ کو قائم و دائم فر مائے۔(آمین)
بارگاہِ غوث الوراء میں نذرانہء عقیدت نصیر احمد قادری نے پیش کیا ۔اسکے بعد مرشدِ برحق حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ کی سعادت منصب علی قادری اور محمد جمیل قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد محفلِ ذکر الٰہی ترتیب دی گئی ۔درودوسلام کے بعد ملکِ خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی و امن واستحقام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

DSCN3386 DSCN3389 DSCN3392 DSCN3399 DSCN3407 DSCN3424 DSCN3427 DSCN3432 DSCN3434 DSCN3440 DSCN3443 DSCN3446 DSCN3447 DSCN3448 DSCN3464 DSCN3465 DSCN3467

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان