الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ رو ح پرور محفل ِگیارھویں شریف ماہ ستمبر2016

September 16, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر ِاہتمام آستانہ عالیہ فیصل آباد پر امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر ِصدارت ماہانہ محفل ِگیارھویں شریف منعقد کی گئی ۔اس محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری اورڈاکٹر محمد مشتاق قادری نے سرانجام دئیے۔محفل ِپاک کا با قائدہ آغاز قاری محمد طارق قادری نے تلاوت ِکلام ِپاک سے کیا۔خالد محمود قادری نے ہدیہء حمد پیش کی ۔نعت ِرسول ِمقبول بحضور سرور کون و مکاں ﷺقاری محمد سعید ،ذیشان الٰہی ،انذل گوھر اورحافظ احسان نے مخصوص انداز میں پیش کی اور حاضرین ِمحفل کے دلوں کو عشق ِرسول ﷺ سے مزید گرمایا۔عبدالعزیز قادری نے نعت ِرسول ِمقبول ﷺ،منقبت ِغوثیہ ؓ اورقصیدہء مرشدی پیش کیا۔حلقہء ذکر کی سعادت سینئر سرفروش ذاکرعبدالعزیز قادری (100چک رڑکا )نے حاصل کی ۔درودوسلام کے بعد خصوصی دعا حاجی محمد اویس قادری نے کروائی ۔
نقیب ِمحفل محمد افضال قادری نے کہا کہ جب قیامت کا دن ہو گا،نفسا نفسی کاعالم ہو گا۔ہر ایک اپنی اپنی فکر میں ہو گا۔اس وقت لوگ آدم ؑ ؑکی طرف جائیں گے تو وہ کہیں گے جائو ابراہیم ؑکی طرف۔ابراہیم ؑکی طرف جائیں گے تو وہ کہیں گے کہ جائو نوح ؑکی طرف ۔جب نوح ؑکی طرف جائیں گے تووہ کہیں گے کہ جائو موسیٰ ؑکی طرف ۔اسی طرح موسیٰ ؑکے حکم پر وہ عیسیٰ ؑکی طرف جائیں گے ۔جب آپ ؑکے پاس پہنچیں گے تو عیسیٰ ؑکہیں گے آئو سب مل کر آقاﷺکی بارگاہ میں جاتے ہیں ۔پھر سب نبی دوجہاں ﷺکی بارگاہ ِاقدس میں حاضر ہوں گے ۔اس وقت اللہ کا جلال جوبن پر ہوگا۔کوئی بھی اللہ کے جلال میں آنے کی جرأت نہیں کرے گا۔حضرت آدم ؑسے لے کر حضرت عیسیٰ ؑتک نفسا نفسی کا عالم ہو گا۔پھر سب اکٹھے ہو کر آقاؑکی بارگاہ ِاقدس میں جائیں گے اور شفاعت کے لئے کہیں گے۔ محبوبﷺکا جلوہ اللہ کے سامنے ہوگاتو اللہ کا جلال کم ہونا شروع ہوجائے گا۔جب اللہ کا جلال کم ہو گا تو اللہ فرمائے گا کہ محبوب ﷺکیا چاہتے ہو؟تو محبوب کہیں گے اے اللہ!میری اس امت کی مغفرت!تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ محبوب ﷺتو جس جس کو کہے گا میں اُس اُس کو جنت میں بھیج دوں گا۔اس وقت اللہ کا رخ محبوبﷺکی طرف ہو گااور کائنات کا رخ بھی محبوب ﷺکی طرف ہو گا۔تب حضور اپنے امتیوں کی شفاعت فرمائیںگے۔اس لئے جب محفل میں ہم سرکار کی نعتیں پڑھ رہے ہوتے ہیں تو یقین جانیں کہ سرکارﷺ اپنی خصوصی شفقت فرماتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وہ خلوصِ دل سے پڑھی جائے۔اس لئے اس انداز ،خیال اور اہتمام سے ان مقدس محافل میں بیٹھنا چاہیے کہ سرکار ہم پر اپنی رحمت نچھاور کریں ۔
وہ آئیں گے تو بیٹھیں گے کہاں وہ تو خوشبو کی طرح دل میں اُتر جاتے ہیں ۔
ماہانہ محفل ِگیارھویں شریف کے اس موقع پر ڈاکٹرمحمد مشتاق قادری نے کہاکہ ہم پرقبلہ سرکار شاہ صاحب کا کرم ہے کہ ہم ہر ماہ جناب ِ غوث الوراء ؓ کا جشن مناتے ہیں ۔آپؓ فرماتے ہیں کہ میرے دو طرح کے مریدہیں ایک میری ظاہر ی حیات میں جو مجھ سے دست ِبیعت ہوئے اور ایک وہ جو میرے بعد ہوں گے اور اُن کی زبانوں کے ساتھ ساتھ اُن کے دل بھی اللہ کا ذکر کرتے ہوں گے ۔انہوں نے ذکرو فکر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سخی سلطان باھوؒارشاد فرماتے ہیںکہ “ذکر ،فکر کے بغیربے معنی ہے”نیز فرماتے ہیں کہ
زبانی کلمہ ہر کوئی پڑھ دا دل دا پڑھ دا کوئی ھو
دل دا کلمہ عاشق پڑھ د ے باھوؒ کی جانن یار گلوئی ھو
فرماتے ہیں ہر کوئی زبان سے لاالہ الا اللہ کی تکرارکر لیتا ہے لیکن دل سے کوئی کوئی پڑھتا ہے اور دلو ں سے کلمہ پڑھنے والے صرف عاشقین ِالٰہی ہوتے ہیں اس لئے گلے سے ادا کرنے والے اس کی حقیقت سے نا آشنا ہو تے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے مرشد ِپاک حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم آپ کے دلوں کو کلمہ پڑھانے آئیں ہیں اللہ اور اُس کے پیارے حبیبﷺ کی طرف سے ہمیں اس کی اجازت ملی ہے اور ہم اللہ اور اُس کے پیارے محبوب ﷺکی ڈیوٹی پر معمور ہیں اس لئے جو رب سے سچے عشق کا دعویدار ہے اُسے اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسم ِذات اللہ کا نور بساناہو گاکیونکہ رب کعبہ ارشاد فرماتا ہے “مجھے زمین و آسمان کی وسعتیں اپنے اندر نہیں سمو سکتیں لیکن میں بندۂ مومن کے دل میں سما جاتا ہوں۔”اس لئے فرمایا گیا ۔ـ”مومن کا قلب اللہ کا عرش ہے اور مومن کا قلب اللہ کا گھر ہے “تو گھر والا تب ہی گھر آئے گا جب ہم اُسے بلائیں گے۔افسوس ہم نے سب کچھ ظاہر ہی کو سمجھ لیا ہے لیکن پرندہ ایک پر کے بغیر اُڑ نہیں سکتا تو ہم کیسے کہتے ہیں کہ سب کچھ شریعت ہی میں ہے۔اس لئے مرشد ِپاک فرماتے ہیں کہ “شریعت اور طریقت دین ِاسلام کے دو پَر ہیں جس طرح پرندہ ایک پر کے بغیر اُڑ نہیں سکتا اس طرح مسلمان بھی طریقت کے بغیر رب کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔”اس لئے آئو اوراجازت ِذکر ِقلب حاصل کر کے اپنی قسمت آزمائو ۔کیا خبر تمہارا شمار بھی اُن لوگوں میں ہو جن کے بارے میں قرآن ِپاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ” میر ے کچھ خاص بندے ایسے ہیں کہ جن کے دلوں پر میں نے ایمان کو نقش کر دیا ہے “ایمان کو نقش کرنے سے مراد اللہ تعالیٰ نے اُن کے دلوں پر اپنا نام اللہ نقش کر دیا ہے ۔پھر جس کے نام کی مہر لگی بندہ بھی اُ سی کا۔ا س کے بعد ممبر مرکزی مجلس ِشو ری ٰحاجی محمد اویس قادری نے نئے لوگوں کو اجازت ِذکر ِقلب سے نوازا۔اختتام ِمحفل پر تمام شرکاء محفل کی لنگر سے تواضع کی گئی ۔mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-01

mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-10 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-11 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-12 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-14 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-1 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-02 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-2 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-3 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-4 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-5 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-6 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-7 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-8 mahana-ruh-parwar-mehfil-e-11vein-sharif-aastana-asi-fsd-19-08-2016-9

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان