الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ رو ح پرور محفل ِگیارھویں شریف ماہ فروری2017

February 10, 2017

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیر ِاہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفل ِگیارھویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمد مشتاق قادری اور محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔اس محفل ِپاک میںتلاوت و حمد و نعت و منقبت ِغوث الورائؓاور قصائد ِمرشد ِپاک کی سعادت باالترتیب قاری محمد عدیل قادری ،محمد ذیشان ،محمد احسان ریاض قادری،عبدالمنان قادری اور عبدالعزیزقادری نے حاصل کی ۔
انچارج پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری نے اس موقع پر کہا کہ
تمنا دردِدل کی ہے تو کر خدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوھربادشاہوں کے خزینوں میں
حضرات ِگرامی قدر! یہ حقیقت ہے کہ ہمیںگوھر شاھی سرکار ملے ہیں۔جن کی نہ کوئی مثل ہے اور نہ کوئی مثال۔آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ کامل ولی کی پہچان کیا ہے؟کامل ولی وہ ہے جس نے رب کا دیدار کیا ہو یا کم ازکم رب تعالیٰ سے ہمکلام ہوا ہو ۔بغیر ولایت کے جھوٹا دعویدار کفر کے قریب ہے اور اُس کو ماننے والے سخت گنہگار ہیں ۔اللہ کا کامل ولی جس جگہ تشریف فرما ہوتا ہے وہاں پر اللہ تعالیٰ کے انواروتجلیات کی بارش ہو تی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ایک نظر ِرحمت 7کبیرہ گناہوں کو جلاتی ہے ۔اور اللہ کے نبی معصوم ہوتے ہیں اسی طرح ولی اللہ محفوظ ہو تے ہیں۔ولی اللہ کی بارگاہ ِاقدس میں ،اُن کے ارد گرد پروانوں اور دیوانوں کی طرح جو لوگ بیٹھے ہوتے ہیں ۔اُ س نظر ِرحمت کا حصہ وہ لوگ بھی بنتے ہیں ۔
یک زمانہ صحبت ِبااولیاء بہتر از صد سالہ طاعت ِبے ریا
ولی کی بارگاہ میں ایک لمحہ بیٹھنا سوسال کی بے ریا عبادت سے بہتر ہے ۔اس لئے افضل ہے کہ جس مقام پر اللہ کا ولی تشریف فرماہو تا ہے ۔وہ مقام اللہ کے انواروتجلیات کا مرکزومحور ہو تا ہے ۔حضراتِ گرامی !ہم خوش قسمت ہیں کہ جن کو فی زمانہ ایک ایسے ولی کامل ،مرد ِقلندر،مردِباصفاحضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی نسبت حاصل ہے جن کی نگاہ ِنور سے ایک نہیں ،دو نہیں ،ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہیں جن کے قلوب ہمہ وقت اللہ اللہ کر رہے ہیں ۔اُن کی نسبتِ کاملہ سے بہت سارے سینے ایسے ہیں جو بنجر ہو چکے تھے اب وہ مدینہ بن چکے ہیں اور بہت ساری سسکتی ہوئی روحیں ایسی ہیں ،اب بھی بہت ساری روحیں ایسی ہیں جن کو ان کی نگاہ ِنور سے جام مل رہے ہیں ۔یہ پیرومرشد کی نگاہوں کا کرم ہے کہ آج ہمارے آستانے شادوآباد ہیں ۔سینوں کے اندر جو دل ٹک ٹک کر رہے تھے اب وہ اللہ اللہ کر رہے ہیں اور وہ سینے جو دنیا کی آماج گاہ بن چکے تھے وہ سرکار کا مدینہ بن چکے ہیں ۔وہ لوگ جو برائی کا مرکزو محور ہوا کرتے تھے ۔آج وہ حلقہء ذکر الٰہی کا ایساحصہ بن چکے ہیں کہ جب تک وہ ذکر نہ کر لیں ،اُن کو چین نہیں آتا ۔جب تک وہ آستانے نہ آجائیں ،اُن کو قرار نہیں آتا۔جب تک وہ اللہ ھو نہ کرلیں اُن کی زندگی نامکمل ہے ۔یہی اللہ ھو کا پیغام ِخاص انجمن سرفروشان ِاسلام آج گلی گلی ،کوچہ کوچہ ،مسجد در مسجد اور گھر گھر لوگوں کو دے رہی ہے کہ لوگو!آئو اپنے دلوں کو اللہ کے نام سے روشن و منور کرلواور اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارلو۔دعاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہماری آج کی اس حاضری کو مرشد ِکامل کے طفیل قبول و منظر فرمائے ۔ آمین۔
قاری عمر فاروق صاحب نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ ایک ولی کامل کے دَر پہ بیٹھے ہیں اور میں یہ چاہتاہوں کہ سب احباب آج کی اس محفل سے اپنے دامن ِمراد کو بھر کے جائیں ۔کیونکہ ہر کام کا ایک مقصد ہواکرتا ہے اور اللہ کے ولی کے در پرآنے کا مقصداپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو روشن و منور کرنا ہو تا ہے ۔ اللہ تعالیٰ پارہ نمبر 11میںا رشاد فرماتا ہے کہ اے ایمان والو!اللہ سے ڈرواور سچے لوگوں کے ساتھ ہو جائو۔ عرض کی مولا!ہم تجھ سے ڈرتے ہیں اس لئے کہ تجھ پر ایمان رکھتے ہیں کہ صرف تیری ذات ہی وحدہ لاشریک ہے اور تیرے سواکو ئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے ارشادفرمایا اسکے بعد تم سچے لوگوں کے ساتھ اپنی وابستگی قائم کر لو ۔اس لئے کہ اگر تم سچے لو گوں کے ساتھ ہو جائو گے تو تم بھی سچے بن جائو گے ۔
اچھی نسبت کی وجہ سے انسان اچھا بن جاتا ہے اور بری نسبت کی وجہ سے انسان برا بن جاتا ہے یوں سمجھیں اگر ادنیٰ کی نسبت اعلیٰ سے ہو جائے تو وہ ادنیٰ بھی اعلیٰ بن جاتا ہے ۔اگر جز کی نسبت کُل سے ہو جائے تو وہ جز بھی کُل بن جاتا ہے ۔اگر قطرے کی نسبت دریا سے ہو جائے تو وہ قطرہ بھی دریا بن جاتا ہے ۔اگر گنہگار کی نسبت نیکو کا ر سے ہو جائے تو وہ گنہگار بھی نیکو کار بن جاتا ہے ۔اگر چور کی نسبت میر ے غو ث ِپاکؓ سے ہو جائے تو وہ چور بھی قطب بن جاتا ہے ۔اسی لئے فرمایا کہ سچوں کے ساتھ ہو جائو ۔اب سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ سچے کون لوگ ہیں ؟انبیاء اکرام اور اولیاء اکرام ۔آقائے نامدارﷺ کے بعد نبوت کا باب بند ہو گیا اسکے بعد اللہ کے نیک بندے ہیں جنہیں دنیا اولیاء اللہ کے نام سے جانتی ہے ۔یہ اصل میں سچے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں اللہ کی محبت میں صرف کیںاوراللہ کی ذات کو حاصل کیا۔اس لئے تو اللہ فرماتا ہے کہ تم میرا ذکر کرومیں تمہارا ذکر کروں گا۔ان اللہ کے سچے بندوں نے اللہ کا اتنا ذکر کیا کہ اللہ آج تمام مخلوق سے اپنے ان نیک بندوں کا ذکر کروا رہا ہے ۔تو پتہ یہ چلا کہ ہماری نسبت اگر گوھر شاھی سرکار سے ہے تو ہم سچے لوگوں کے ساتھ ہیں اور رب کے حکم پر عمل پیراہیں ۔اس لئے ہمیں بغیرکسی ڈر اور خوف کے اس پیغام کو عام کرنا چاہیے جو گوھر شاھی سرکار نے دیا ہے ۔انہوں نے اپنے ذکر کا نہیں کہا بلکہ یہ کہا ہے کہ خود اللہ کا ذکر کرو اور دوسروں کو اللہ کے ذکر کی دعوت دو۔خود اللہ ھواللہ ھو کرکے اپنے دل کی خالی دھڑکنوں کو اللہ اللہ میں لگائو ۔اپنے باطن کو پاک و صاف کرو۔جب تمہارا باطن روشن ہو جائے گا تو سینے میں بھی عشق ِرسول ﷺپیدا ہو جائے گا۔اس طرح صحیح معنوں میں تمہاری نسبت سچے اور کھرے لوگوں سے قائم ہو جائے گی ۔
اس پاک محفل میںسینئر رہنمافیصل آباد محمد شفیق قادری نے حلقہ ٔذکر ِالٰہی کو ترتیب دیا ۔حلقہ ٔذکر کے بعد درودسلام کے نذرانے پیش کیے گئے ۔چیئرمین مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے نئے لوگوں کو اجازت ِذکر ِقلب دی اوراختتامی دعاکی ۔محفل ِپاک کے اختتام پر لنگر ِغوثیہ تقسیم کیا گیا ۔

10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (1) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (4) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (3) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (2)10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (8) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (7) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (6) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (5)10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (12) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (11) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (10) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (9)10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (16) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (15) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (14) 10-02-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (13)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان