الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ رو ح پرور محفل ِگیارھویں شریف ماہ مارچ2017

March 10, 2017

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیر ِاہتمام10مارچ 2017؁ء بروز جمعتہ المبارک امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر ِصدارت آستانہ فیصل آبادپر ماہانہ روح پرور محفل ِگیارھویں شریف نہایت تذک و احتشام سے منعقد کی گئی ۔اس پاک محفل میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری اور ڈاکٹرمحمد مشتاق قادری نے سرانجام دیئے۔محفل ِپاک کا آغاز حمد ِباری تعالیٰ سے محمدرضوان قادری نے کیا ۔اسکے بعد محبوب ِدوجہاں ﷺکی بارگاہ ِبے کس پناہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے ننھے منھے ثناء خواں علی حیدر ،محمد شاہداور ذیشان الٰہی نے پیش کرکے عاشقان ِمصطفی ﷺکے سینوں میں عشق ِرسول ﷺکی شمع کو مزید فروزاں کیا۔منقبت ِغوث الوراء ؓ کی سعادت ذیشان الٰہی نے حاصل کی ۔عبدالعزیز قادری نے مرشد ِپاک کی پاک بارگاہ میں قصیدہ کا نذرانہ پیش کیا۔نئے ساتھیوں کو اجازت ِذکر ِقلب چیئر مین مرکزی مجلس ِشوری ٰ حاجی محمد اویس قادری نے دی۔انچارج پروگرام کمیٹی محمد افضال قا دری نے حلقہ ٔذکر کو ترتیب دیا اور حلقہ ٔذکر ِالٰہی کے بعد درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔
نقیب ِمحفل نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم و فضل ہے کہ اُس خالق و مالک نے ہمیں اپنے ،اپنے پیارے مصطفیٰ ﷺاور اپنے محبوب بندوں کے ذکر کی توفیق عنایت کی ۔یہ اُس کی عنایت ہی ہے کہ جو سچا ہو تا ہے اُسے کسی کا کوئی ڈر ،خوف نہیں ہو تا ۔وہ جو بھی کہتا ہے دل کی زبان اُس کی تصدیق کرتی ہے ۔وہ جب کسی سے محبت کرتا ہے تو دل و جان سے ہر کسی کے سامنے اپنے محبو ب کا ذکر ِ خیر کرتا ہے ۔چونکہ اُس کی محبت سچی ہو تی ہے وہ جو بھی کہتا ہے ۔سننے والے پر اپنا اثر چھوڑجاتا ہے ۔اُس کی نظر میں اپنے محبو ب کی محبت کا اظہار ہو تا ہے جس کو وہ برملا دوسروں پر ظاہر کرتا ہے اور یہی محبت جب محبت ِرسول ﷺاور محبت ِالٰہی میں ڈھل جاتی ہے تو وہ بندہ مومن اللہ تبارک وتعالیٰ اور محبو ب ِدوجہاں ﷺکی بارگاہ ِاقدس میں مقبول و منظور ہوجاتا ہے تو وہ اپنے محبوب بندوں کی توہین برداشت نہیں کرتا۔محمد رفیق قادری کامزید کہناتھا کہ ایک مرتبہ مرشد ِپاک نشست فرمارہے تھے اور طالبین ِحق کو اپنے گوھر ِنایا ب عطاء فرمارہے تھے تو قبلہ سرکار شاہ نے اسی بابت ارشاد فرمایاکہ ایک دفعہ غوث پاک ؒبیٹھے محفل میں۔ اوپر سے ایک چیل نے بِیٹھ کر دی جو اُن کے کُرتے پہ پڑی۔اوپر دیکھا تو چیل ،سر اُس کا کٹ گیا ۔گردن ادھر ،دھڑ اُدھر ۔نیچے گر گئی ۔جب نیچے گر گئی تو آپ ؒرونا شروع ہو گئے ۔اُس وقت لوگوں نے کہا کہ یہ تو اک مُردار جانور ہے اس کے لئے آپ کیوں روتے ہیں ؟کہا میں اِس کے لئے نہیں روتا۔اِس نے میرے اوپر گَند پھیلایا اِس کی گردن کٹ گئی ۔میں اِس بات پہ روتا ہوں کہ اِس اُمت کے لوگ ولیوں پر گَند پھیلائیں گے تو اُن کے ایمان کَٹ جائیں گے ۔اب ٹھیک ہے کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ میں ولی ہو ں۔اگر وہ ولی نہیں ہے تو آپ نے اُس پر گَند پھیلایا تو خیر ہے چلو بچت ہو گئی ۔اگر وہ واقعی ولی ہوا تو آپ کا کیا ہو گا؟آپ کا تو گیا ناایمان۔اُن لوگوں کے پھر ایمان کَٹ جاتے ہیں ۔دیکھتے نہیں ہیں تحقیق نہیں کرتے جو بھی ولی آیا اُس پر گَند پھیلایا۔ ولی تواللہ کا دوست ہو تاہے۔اللہ تھوڑا ہی گواراکرتا ہے وہ تو کہتا ہے کہ میں تو اُس کے خلاف اعلان ِجہاد کرتا ہوں ۔دجا ل کے ساتھ اُس کی پیروی کرنے والے 50ہزار عالم ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن سرفروشان ِاسلام آج آپ کو حق اور سچ کے ساتھ چلنے کا درس دیتی ہے ۔لیکن سوال یہ ہے حق کی پہچان کیسے ہو ؟اس کے لئے اپنے اند روہ پہچان پیدا کرنا پڑے گی ۔وہ پہچان صرف اسی صورت پیدا ہو گی جب آپ کے اندر حق اور باطل کو پہچاننے کی کسوٹی ہوگی۔مرشد ِپاک حضرت سید نا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی ارشاد فرماتے ہے کہ اس کسوٹی کو اپنے اندر پیدا کرو یعنی اپنے دل کی کی دھڑکنوں کو اللہ اللہ میں لگائو ۔اس سے تمہارا قلب روشن ہو گا۔پھر تمہیں کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔تمہارے اندر بھی اللہ اللہ ہو رہی ہے اور تمہارے سامنے جو ہو گا وہ بھی اللہ والا ہو گا ۔تو جس طرح چور چور کو پہچانتا ہے کہ اُس کی نظریں آپس میں ٹکراتی ہیں اِسی طرح مومن مومن کو پہچانتا ہے کہ اُن کے دل اللہ اللہ کرتے ہیں ۔اللہ اللہ سے ٹکراتاہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ اللہ والا ہے ۔یہی انجمن کا مشن ہےکہ اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسم ِذات اللہ کو بسالو ۔دین و دنیا کی بھلائی تمہارا مقدر ہوگی۔آخر میں حاجی محمد اویس قادری نے اختتامی دعا فرمائی اور ملک ِخداداد پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعاکی گئے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک پر اپنا رحم و کرم کرے ۔ہم پرنیک اور خدا ترس حکمران عطاء کرے اور اس وطن ِعزیز کو ملکوں کی سرداری عطاء کرے ۔آمین۔

10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (1) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (2) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (3) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (5) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (6) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (4)10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (10) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (9) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (8) 10-03-2017 Pix. of 11vein Sharif Aastana ASI Fsd (7)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان