الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ رو ح پرور محفل ِگیارھویں شریف و پندرھویں شریف ماہ اگست2016

August 19, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر ِاہتمام آستانہ عالیہ فیصل آباد پر امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر ِصدارت ماہانہ محفل ِگیارھویں شریف منعقد کی گئی ۔
اس محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمد مشتاق قادری ، نسیم احمد آرائیںاورمحمدافضال قادری(مان پور) نے سرانجام دئیے۔محفل ِپاک کا با قائدہ آغاز قاری طارق محمودقادری نے تلاوت ِکلام ِپاک سے کیا۔خالد محمود قادری نے ہدیہء حمد پیش کی ۔نعت ِرسول ِمقبول بحضور سرور کون و مکاں ﷺقاری محمد عدیل قادری ،ذیشان الٰہی ،محمد اسلم قادری ،نعیم اختر قادری اور نعت گو شاعر میاں طارق محمو د روفی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیش کرکے حاضرین ِمحفل کے دلوں کو عشق ِرسول ﷺ سے مزید گرمایا۔منقبت ِغوثیہ ؓکی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی ۔ ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے نئے احباب کو اجازت ِذکر ِقلب کی نایاب دولت ِعظمیٰ سے نوازا۔اسکے بعد قصیدہء مرشدی قاری محمد عدیل قادری نے پیش کیا۔ماسٹر محمد لیاقت قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد خصوصی دعا ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے کی۔جس میں ملک ِخداداد پاکستان کی سلامتی اور امن و محبت،بھائی چارہ کے قیام اور افواج ِپاکستان کی بے مثال قربانیوںکو خراج ِعقیدت اورشہدائے پاکستان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
نقیب ِمحفل نسیم احمد آرائیںنے مرشد ِپاک کی عظمت اور شان و شوکت کے حوالے سے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہاجب سرکار شاہ صاحب نے ذاکرین کو ذکر ِلطائف کی اجازت دی اور فرمایاکہ آج سے تم لطائف کا ذکر کیا کرو تواس وقت کے جتنے ڈیوٹی والے اولیاء اکرام تھے وہ حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے کہاکہ یہ کیسا ولی ہے جو لطائف کا ذکر عام کر رہا ہے ۔یہ بات قابل ِغور ہے کہ اس سے پہلے کسی کو بھی ذکر ِلطائف کرنے کی اجازت نہیں تھی۔جن کو تھی انفرادی طور پر تھی۔وقت کا ولی ،غوثؒکان میں کہا کرتا تھاکہ آج کے بعد تو روح کا،سری کا یا خفی کا ذکر کیا کر۔لیکن سرکار نے عام اجازت فرمائی کہ تمام ذاکرین ذکر ِلطائف کیاکریں۔تو اولیاء اکرام نے جلوس نکالا اور کہا کہ غوث پاک ؓکے پاس چلتے ہیں ۔غوث ِپاک ؓ نے دریافت فرمایا کہ کیوں آئے ہو ؟کہا کہ سرکار گوھر شاھی نے ذاکرین کو ذکر ِلطائف کی اجازت دے دی اور کہاکہ تم ذکر ِلطائف کیا کرو۔ہم اتنے عرصے سے لگے ہوئے ہیں ۔آج تک کائنات میں ایسا نہیں ہوا۔غوث پاکؓ نے پو چھا ۔پھر کیا کریں ؟ سرکار آپ ؓ انہیں منع کریں ۔فرمایاسرکار ِمدینہ ﷺکے پاس چلتے ہیں۔تو تمام ڈیوٹی کے اولیاء اکرام سرکار ِمدینہ ﷺکے پاس چلے گئے۔غور کرنے کا مقام یہ ہے کہ یہ وہ ہستیاں ہیں کہ جن کی وجہ سے آسمان سے مینہ برسایا جاتا ہے ۔زمین سے سبزہ اُگایا جاتا ہے ۔ان کی اجازت سے لوگوں کو اختیارات(گورنمنٹ)دیے جاتے ہیں ۔ان کو یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ آج اس گھر میںکتنا نمک استعمال ہو ناہے ۔ان میں حضور پاک ﷺکی ذاتی فورس(رجال الغیب)بھی شامل تھی۔جو کہ حضور پاک ﷺکی ذاتی فوج کا باطنی محکمہ ہے۔سب اکٹھے ہو کر بارگاہ ِاقدس ﷺمیں حاضر ہوتے ہیںتو سرکار ِمدینہ ﷺدریافت فرماتے ہیں کہ کیوں آئے ہو ؟ عرض کرتے ہیں کہ سرکارگوھر شاھی نے ذکر ِلطائف کو عام کردیا ہے تو قربان جائیں تاجدارِمدینہ ﷺپر ۔ارشاد فرمایا”اُن کو اس بات کی کنجی تو ہم نے ہی دی ہے” ۔تاریخ اُٹھا کر دیکھیں تو اس حقیقت سے پردہ اُٹھے گا کہ ایسی ہستی کسی کو نہیں ملی،ایسی بارگاہ کسی کو عطاء نہیں کی گئی ۔اولیاء اکرام ذکر ِلطائف کو ترستے رہے لیکن اجازت نہیں ملی۔ایسامردِقلندر جس نے ہر خاص و عام کو یکساں طور پر اسم ِذات اللہ سے گویا کیا اور اجازت ِذکر ِلطائف جیسی عظیم اور نایاب نعمت عطاء فرمائی ۔یہ مرشد ِپاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے خصوصی فضل و کرم کے طفیل ہی ہے اور ایسی ہستی نہ تو کائنات میں آئی ہے اور نہ کبھی آئے گی ۔ہمیں چاہیے کہ مرشد ِپاک کے فرمودات ِعالیہ پر دل و جان سے عمل کریں اور اُن کے اس اللہ ھو کے پیغام کو ہر خاص و عام تک پہنچائیں تاکہ سرکار شاہ صاحب کی رضاو خوشنودی حاصل ہو سکے اور دنیا اور آخرت کی کامیابی و کامرانی ہمارا مقدر ٹھہرے۔
بعد ازاںڈویژنل آرگنائزرمحمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اجازت ِذکر ِقلب حاصل کی ۔اُن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آپ کے اند ر اسم ِذات اللہ کی بوٹی لگا دی گئی ہے ۔اب آپ کا کام اس بوٹی کی آبیاری کرنا ہے۔اس کیلئے آپ محفل ِنعت و ذکر الٰہی میں شرکت کریں ۔بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کریں ۔آستانہ پر منعقدہ روزانہ محفل ِذکر بعد از نماز ِمغرب ،ہفتہ وارمحفل ِذکر ِلطائف اور ماہانہ روح پرور محفل ِگیارھویں شریف میں بھی شریک ہوں ۔اس سے آپ کے اندر اسم ِذات اللہ کا نور پیدا ہونا شروع ہوجائے گا۔آہستہ آہستہ اس محبت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔پھر آپ کے اندر روحانی انقلاب برپا ہوجائے گاجو آپ کو محافل میں لانے کا موجب ہوگا۔دوران ِذکر اگر گرمی محسوس ہو تودرودشریف کا ورد کریں ۔جب طبیعت نارمل ہو جائے پھر ذکر شروع کر دیں ۔کثرت سے ذکر ِرسول ﷺاورذکر ِالٰہی کریں ۔جتنی زیادہ محبت سے کریں گے اتنی ہی رقت پیدا ہو گی۔اگراللہ اور اُس کے پیارے حبیب ﷺنے چاہا تو آپ کے دل کی خالی دھڑکنیں اسم ِذات اللہ سے جاری ہو جائیں گی۔مشق کو جاری رکھیں ۔دورانِ ذکر اگر کسی ہستی کادیدار نصیب ہو جائے اور تمہارے دل پر اسم ِذات اللہ لکھ دے تو تمہارے لئے وہی ہستی (اللہ کا ولی) رہبرو رہنما کا درجہ رکھتی ہے ۔اور وقتا فوقتا اُس اللہ کے ولی کی باطنی رہنمائی میسر ہوگی ۔اس بارے میں قبلہ مرشد ِبرحق حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں کہ “ہم جس کو اجازت ِذکر قلب عطا کرتے ہیں اُس کی باطنی رہنمائی بھی کرتے ہیں اور ہم تمہارا پیچھا اُس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک تمہیں بارگاہ ِرسالت ِمآب ﷺتک پہنچا نہ دیں “آپ مدظلہ العالی نے ایک اور موقع پر ارشاد فرمایا کہ مرید کو تین(3)سال مرشد کی رہنمائی میں رہنا چاہیے ۔یعنی مرشد کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو بسر کرنا چاہیے۔شریعت کی پابندی کے ساتھ ساتھ اسرارِطریقت کو بھی سمجھے یعنی ذکر و ٖفکر کی پابندی کرے ۔ تین سال کے بعد وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ مرشد اُسے کچھ نہ کچھ نواز دیتا ہے ۔سلطان باھوؒارشاد فرماتے ہیں کہ “ذکر، فکر کے بغیر بے معنی ہے “دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حاضری کو قبول فرمائے اور آپ کا شمار بھی اپنے نام لیوائوں میں فرمائے (آمین)۔

Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (13)Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (14) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (12) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (11) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (7) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (8) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (9) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (10) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (6) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (5) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (4) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (3) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (2) Mahana ruh parwar mehfil e 11vein Sharif aastana ASI Fsd. 19-08-2016 (1)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان