الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محافل نعت وذکراللہ قصور

April 28, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، قصور کے زیر اہتمام محفل ذکر و نعت محمد آصف بھٹو کی رہائش گاہ پیرو والا روڈ قصور25 مارچ کومنعقد ہوئی۔ جس میں ذاکرین کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت محمد آصف، علی احمد،آصف بھٹو، نیاز احمداور محمد اقبال نے پیش کیا۔سلام نذیر احمد فاروقی نے پیش کیا۔ حلقہ ذکر علی احمد نے ترتیب دیا۔ دعا نذیر احمد فاروقی نے کرائی۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام قصور کے زیر اہتمام دوسری محفل ذکر و نعت27 مارچ کو محمد اسلم منگی کی رہائش گاہ شہباز خاں روڈ قصور منعقد ہوئی۔جس میں حمدو نعت اور قصائد غوثیہ و مرشدی پڑھے گئے۔ حلقہ ذکر اللہ رکھا نے ترتیب دیا اور دعا کرائی۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام قصور کے زیر اہتمام تیسری محفل 31 مارچ کو ندیم احمد کے گھر لاری اڈا قصورمیں منعقد ہوئی۔ بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت محمد آصف، علی احمد،آصف بھٹو، نیاز احمداور محمد اقبال نے پیش کیا۔ منعقبت غوث پاکؓ علی احمدنے پڑھی۔ حلقہ ذکر نذیر احمد فاروقی نے ترتیب دیااور دعا کرائی۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام قصور کے زیر اہتمام 14 اپریل کو اللہ وسایا لودھی کے گھر بسلسلہ گیارھویں شریف محفل منعقد کی گئی۔بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت محمد آصف ، علی احمد،آصف بھٹو، نیاز احمداور محمد اقبال نے پیش کیا۔ منعقبت غوث پاکؓ علی احمدنے پڑھی۔ حلقہ ذکر نذیر احمد فاروقی نے ترتیب دیااور دعا کرائی۔
***

ماہانہ گیارہویں شریف قصور
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام قصور کے زیر اہتمام آستانہ قصورپر مورخہ 15اپریل کو ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ حمد کی سعادت علی احمد نے حاصل کی۔ بارگاہِ نبی پاکﷺ میں ہدیہ عقیدت آصف بھٹو، علی احمد، یوسف اور امجد نے پیش کیا۔ غوثِ پاک کا قصیدہ ندیم ،آصف نے پڑھا۔ فضیلتِ ذکر نذیر احمد فاروقی نے بیان کیے اور حلقہ ذکر ترتیب دیا اور نئے ساتھیوں کو اذنِ ذکر قلب دیا گیااور دعا کرائی۔ بعد میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
***

لیڈیز پروگرام بسلسلہ گیارھویں شریف
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام قصور کے زیر اہتمام مورخہ 10اپریل کوبلال احمد کی رہائش گاہ شاہ عنایت کالونی قصورمیں منعقد کی گئی۔جس میں قصور اور لاہور سے ذاکر خواتین کی کافی تعداد نے شرکت کی اور 100کے قریب نئی خواتین نے شرکت کی۔حمدونعت کے بعد غوثِ پاکؓ سرکار کی منعقبت پڑھی گئی ۔ مشن کے متعلق بیان باجی کلثوم نے کیا۔ذکرِ قلب کا اِذن جنت بی بی نے دیا۔ حلقہ ذکر بھی جنت بی بی نے ترتیب دیا۔ بعد از محفل حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت قصور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان