الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ پندرھویں شریف فیصل آباد

June 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ پندرھویں کے سلسلہ میں خصوصی محفل پاک کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ سے محفلِ پاک کا باقائدہ آغازجناب عمربٹ صاحب نے فرمایااسکے بعد بارگاہِ سرورِدوجہاںﷺمیں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے ننھے منھے ثناء خواں مزمل عظمت اور عبدالعزیز قادری نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیش فرمائے۔
جناب اطہر اقبال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مرشدِ پاک نے ہمیں ایک ایسی لازوال اور نایاب دولت سے سرفراز فرمایا ہے جسکی بدولت یہ حضرت انسان اپنے باطن کو پاک و صاف کرکے بارگاہِ غو ث اعظمؓ ،بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺحتیٰ کہ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہِ اقدس میں مقبول ومنظورہو جاتا ہے یعنی وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب و کامران قرا ر دے دیا جاتا ہے۔اس لئے ہمیں ذکرِ قلب کی کثرت کرنی چاہیے اوردوسروں لوگوں تک بھی اس پیغامِ خاص کو پہچانا چاہیے اسی میں مرشدِ پاک کی رضا و خوشنودی پنہاں ہے۔
جناب شیخ محمد عظمت قادری نے بارگاہِ غو ث الوراءؓ میں منقبت کا نذرانہ پیش فرمایا۔جناب لیاقت علی قادری اور ڈاکٹر محمد ناصرقادری نے مرشدِ برحق حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں قصیدہ کی سعادت حاصل کی ۔امیر فیصل آباد جنابِ محترم حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا اورجناب ستارالحق قادری نے دعائے خیرو برکت اد ا فرمائی۔اختتامِ محفل پر حاضرین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان