الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ پندرھویں شریف

October 11, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پرماہانہ جشنِ شاھی کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد صدیق ڈان نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت ستارالحق قادری نے حاصل کی۔بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبولﷺ،منقبتِ غوثِ پاکؓ اور مرشدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہء عقیدت و محبت ڈاکٹر ناصر قادری،محمد جمیل قادری اور محمد رفیق قادری نے پیش کیا۔
محمد صدیق ڈان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار شاہ صاحب نے تمام انسانیت کو امن و محبت کا درسِ عظیم دیا ہے کہ وہ دلوں کی خالی دھڑکنوں کو اسمِ ذات اللہ سے جاری و ساری کرکے اپنے باطن کوپاک و صاف کر ے تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ئی ،کامیابی اور کامرانی حاصل ہو سکے۔ہمارا پیغام ہر زی روح کیلئے ہے کیونکہ اس دنیامیں آنیوالا ہر بچہ ولایت کا راز لے کر آتا ہے لیکن اُس کا ماحول اُسے مسلم،ہندواورعیسائی بنا دیتا ہے اگر اُسے روزِازل میں ہونیوالے اُس عہد کو یاد کروایا جائے کہ تیرے(اللہ) ذکر کے بغیرمیری روح کو چین و سرور نہیں ملے گااوراُسے یہ دل والا پیغام دیا جائے تو وہ بھی اپنے دل کو ذکر اللہ سے آباد کرکے اپنی سسکتی ہوئی روح کو چین و سرور فراہم کر سکتا ہے ۔خبردار !دلوں کا اطمینان اللہ ہی کے ذکر میں ہے (القرآن)۔جب دل اللہ کے ذکر سے آباد ہو جائیں گے تو روحوں کا چین بھی نصیب ہوگااور عالمگیر امن و محبت قائم ہوگاجس سے فرقوں اور مذاہب کا فرق بھی مٹ جائیگااور انسان دل سے ایک دوسرے کو پیار کریں گے۔
حلقہ ء ذکر ستارالحق قادری نے ترتیب دیا۔ محمد انوارالحق قادری نے مناجاتِ غوث الوراءؓ کا نذرانہ پیش فرمایا۔غلام فرید قادری نے دعائے خیرو برکت فرمائی۔بعد از نمازِمغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعدلنگر تقسیم کیا گیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان