الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ جشن ولادت امام حسنؓ و جشنِ شاھی

July 3, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد آستانہ پر محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ جشن ولادت امام حسنؓاورسالانہ جشنِ ولایت گوھر شاھی مدظلہ ا لعالی نہایت تزک واحتشام سے منعقد کی گئی۔نقابت کے فرائض محمد نسیم آرائیں نے سرانجام دئیے ۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت ننھے منھے ثناء خواں منیب رامش اور منصور احمد نے حاصل کی ۔محفلِ پاک میں بارگاہِ سرورِکونین ﷺ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے محمد افضال قادری، منصب علی قادری،شہریار گوھراورسید اطہر حسین شاہ بخاری نے پیش کئے ۔منقبتِ غوثیہؓ کا نذرانہ بشیر احمد قادری نے پیش کیا ۔اسکے بعد مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میںْ قصیدہ کی سعادت محمد افتخار بٹ نے حاصل کی۔سینئر سرفروش ذاکرماسٹر لیاقت علی قادری نے مناجات کے بعد خصوصی دعا فرمائی ۔امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیا ۔درودوسلام کے بعد ملکِ خداداد پاکستان کی فلاح و بہبود ،ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ذاکرین کی شفیق ماں قبلہ امی جی حضور کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے کروائی۔
رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ جناب محمد شفیق قادری نے حضرت امام حسنؓ کی ولادتِ بسعادت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپؓ کے تحمل اور برداشت کا یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ ایک بدو آپؓ کے پاس آیا اور آپؓ کو برا بھلا کہنے لگا ۔امام سر جھکائے سنتے رہے۔قریب تھے کہ ا صحابہ اکرام اُس کی زبان ہمیشہ کیلئے بند کردیتے ۔آپؓ نے فرمایا کہ صبروتحمل سے کام لیں۔یہ جو کچھ کہہ رہا ہے آپ کو تو نہیں کہہ رہا مجھے ہی کہہ رہا ہے اور میں سن رہا ہوں ۔پھر آپؓ نے اپنے خادم سے فرمایا کہ یہ غریب دور سے آیا ہوا ہے ،بھوکا ہوگا ،اس کے کپڑے میلے ہیں اسے لے جاؤ ،نہلا دھلا کرمیرے کپڑوں میں سے ایک جوڑا اس کو پہناؤ ،کھانا کھلاؤ ،جب کھا پی کر آرام کرلے اور واپس جانے کا ارادہ کرے تو میرے پاس لے آنا ۔۔حکم بجا لاتے ہو ئے بدوکونہلا دھلا کر کپڑے پہنائے گئے ،کھا نا کھلایا گیااور 3دن مہمان رکھاگیا ۔تیسرے دن امام حسنؓ نے مہمان کو پیش کرنے کا حکم فرمایا مہمان حاضر ہو اتو آپؓ نے دریافت فرمایا “میرے بھائی!کیا اب بھی تم مجھ سے خفا ہو؟بدو رونے لگا اور کہنے لگاحضرت خدا گوا ہ ہے کہ نہ میں پہلے آپؓ سے خفا تھا نہ اب ہوں ۔خطا معاف۔میں صرف میں یہ دیکھناچا ہتا تھاکہ نبی اکرم ﷺ کے خون کا اثرآپؓ کی ذات میں کس قدرہے اور آپ ﷺ کے اخلاقِ حمیدہ سے آپؓ کو کتنا حصہ ملا ہے ؟حضرت سیّدناحسن مجتبیٰؓ نے ارشاد فرمایاالحمد اللہ! ہم آلِ فاطمہؓ پہاڑ ہیں ۔معمولی جھنکوں سے ہلنے والے نہیں اس لئے کہ ہماری پرورش سرورِکونین ختم المرسلینﷺ کی آغوشِ محبت میں ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دفعہ حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری ؒ خراسان کے پہاڑوں میں مجاہدات اور ریاضات میں مشغول تھے جب حضور غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ نے بغداد شریف میں منبرپر بیٹھ کر فرمایا “میرا قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر ہے”تو خواجہ غریب نوازؒ جو اُس وقت خراسان کے جنگلوں میں تھے ،نے ر وحانی طور پر یہ ارشاد عالی سن کر اپنی گردن اس قدر خم کی کہ پیشانی زمین کو چھونے لگی اور عرض کی” آپ ؒ کے دونوں قدم میرے سر اور آنکھوں پر ہیں” ۔حضور غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ نے خواجہ صاحب کے اس اظہار نیاز مندی سے خوش ہو کر فرمایا کہ سید غیاث الدین کے صاحبزادے نے گردن جھکانے میں سبقت کی ہے جس کے سبب عنقریب ولایتِ ہند سے سرفراز کیے جائینگے۔
مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی جب بیرونِ ملک روانہ ہونے لگے تھے تو اپنی زوجہ محترمہ ذاکرین کی ماں سے فرمایاکہ تمہیں ایک امانت اور کنبہ سونپ کر جارہا ہوں ۔امانت سے مراد اسمِ ذات اللہ ہے اور کنبہ سے مراد تنظیم، انجمن سرفروشانِ اسلام ہے ۔امی جی حضور نے سرکار کی امانت اور کنبے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ا ور مشن کی خدمت کرتے کرتے اپنی جان جانِ آفرین کے سپرد کردی۔اللہ اُن کے درجات کو مزید بلند فرمائے (آمین)۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تنظیمیقوائد و ضوابط کے مطابق اپنی تمام تر صلاحیتیں برو ئے کار لاتے ہوئے مرشد برحق کے مشن کو پھیلانے کیلئے پہلے سے زیادہ جدودجہد کریں۔

giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(1) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(2) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(3) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(4) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(5) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(6) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(7) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(8) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(9) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(10) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(11) giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(12)giyarvein sharif aastana A.S.I. Fsd 03-07-2015(13)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان