الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺماہ دسمبر 2015 فیصل آباد

December 25, 2015

آستانہ عالیہ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام( رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد پر ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺنہا یت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی ۔اس محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے ۔تلا وتِ کلامِ مجید قاری طارق محمود قادری نے پیش کی ۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد خالد قادری (سمن آباد)نے حاصل کی ۔بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے محمد جاوید سجن ، جاوید اقبال پریمی،عبدالمنان قادری اور غلام مصطفی قادری(حیدر آباد)نے اپنے مخصوص انداز میں اپنی حاضری لگوائی اور محفلِ پاک میں عجیب سماں بندھ گیا ۔اس محفلِ پاک میں قبلہ سرکار شاہ صاحب کے پوتے جنابِ محترم مزمل طلعت (صاحبزادہ طلعت محمودگوھر شاھی )نے خصوصی طور پر شرکت فرماکر محفلِ کی رونق کو چار چاند لگائے ۔
محمد شفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ حضور خاتم المرسلین ﷺکے جشنِ ولادت کی خوشی منانا اہلِ ایمان کا خاصہ رہا ہے اور یہ روز افزوں بڑھتا ہی جارہاہے اور کیوں نہ بڑھے کہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا کہ ہم نے آپ کیلئے آپﷺ کا ذکر بلند کر دیا ۔اُس سال ولادت مبارک کی خوشی میں رب کائنات کے کرم و فضل سے پورے عرب میں بیٹے پیدا ہوئے اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ ﷺکو تمام عالمین کے کیلئے رحمت بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا اور آپ کو ہر عیب سے پاک پیدا فرمایا ۔یہاں تک ہی نہیں بلکہ آپ ﷺکا نام نامی اسم گرامی (محمد ﷺ)یعنی بہت زیادہ تعریف کیا گیا اور اس سے پہلے یہ نام پورے عرب میں کسی بچے کا نہیں رکھاگیا تھا۔آپ ﷺکو ساری کائنات کیلئے باعثِ رحمت بنایاگیا ۔سب سے پہلے حضور کا جشنِ ولادت اللہ تبارک وتعالیٰ نے منایا کہ اُس ذاتِ مبارکہ نے روزِ ازل تمام انبیاء اکرام سے وعدہ لیاکہ میں جب تم میں بھیجوں وہ رسول جو تماری تصدیق کرتا ہوا آئے تو اُ سکی مدد کرنا ۔سب نے اقرارکیا ۔اللہ نے فرمایا کہ تم گواہ ہوجاؤاور تم گواہوں کے ساتھ میں خود بھی گواہ ہوں۔ایک ہندو پنڈت حضور ﷺکی شانِ مبارکہ میں کہتے ہیں۔
فرادِعرش سے احمد سرِفرشِ زمیں آئے مبارک ہو اہلِ دنیا رحمت العالمین آئے۔ فرشتوں سے کہیں بڑھ کر ہے رتبہ ذاتِ انساں کا جو کردارِ محمد دیکھ لو تم کو یقیں آجائے
ہم کسی دین سے ہوں قائلِ کردار تو ہیں ہم ثناء خوانِ شہرِ حیدرِ کرار تو ہیں نام لیواہیں محمد کے پرستار توہیں یعنی مجبورپئے احمدِ مختار توہیں
اسی طرح ایک سکھ عقیدت مند کہتا ہے ۔
عشق ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں صرف مسلم کا محمدﷺ پہ اجارہ تو نہیں
مائیکل ہارٹ اپنی کتاب 100عظیم آدمی میں سب سے اوپریعنی نمبر1ہمارے پیارے آقاﷺ کو بہترین انسان لکھتے ہیں.اسی طرح ہمارے محبو ب قائد قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ صرف اس وجہ سے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیتے ہیں کہ وہاں قانون دانوں کی فہرست میں سب سے ٹاپ پرحضور پرنور ﷺکا نامِ نامی لکھا ہو اہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضور پاک ﷺتمام کائنات کے رسول بن کر آئے اس لئے ہر مذہب کی نظر میں آپ ﷺکی ذاتِ والا صفات قابلِ صد احترام ٹھہری اور آپ ﷺکی زندگی ہر ذی روح کے لئے بہترین نمونہ ہے۔اُنکی محبت کے لئے دلوں میں ذکرِ الٰہی اور زبان کے ساتھ ساتھ سینوں میں بھی عشقِ رسول ﷺکا ہونا ضروری ہے ۔اس کیلئے حضرت انسان کو چاہیے کہ وہ زبان کے ساتھ ساتھ اپنے دل کو اللہ اللہ میں لگائے ۔جب دل نورِ اللہ سے منور ہو جائیں گے تو سینے میں محبتِ رسول ﷺبھی پیدا ہو جائے گی کیونکہ وہ خدا بھی نہیں اور جدابھی نہیں۔عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام آج اسی سوچ اور فکر کو بیدار کررہی ہے۔اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے شب و روز اللہ اور اُس کے حبیب ﷺکی محبت میں گزریں تو اس کیلئے ایک دفعہ اجاز تِ ذکر قلب حاصل کرکے چند دن ذکرِ الٰہی کی محفل میں بیٹھ کر اپنی قسمت آزمائیں ۔اگرآپکادل اللہ اللہ کرنا شروع کردے تو گھر بیٹھے ہاتھ اُٹھا کر دعا دے دینا۔
بعد ازاں عبدالعزیز قادری نے اپنی مخصوص آواز میں قصیدہ کی سعادت حاصل کی ۔امیرفیصل آبادحاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیا ۔درودوسلام کے بعد مرکزی ممبر مجلسِ شوری ٰحاجی محمد اویس قادری نے دعائے خیر کی ۔اختتامِ محفل پر تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (1) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (2) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (3) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (4) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (5) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (6) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (7) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (8) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (9) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (10) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (11) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (12) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (13) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (14) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (15) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (16) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (17) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (18) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (20) Mahana 11vein Sharif aastana ASI Fsd.25-12-15 Friday (21)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان