الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ جشنِ میلادِ مصطفٰیﷺفیصل آباد

February 10, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتما م آستانہ پر ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقادعصر کی نماز کے بعد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید کی معطر ،مطہر اور منور آیاتِ کریمہ سے کیا گیاجس کی سعادت قاری طارق محمود طارق نے حاصل کی۔اسکے بعد حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت حاجی محمد اصغر قادری نے حاصل کی۔سینوں میں عشقِ مصطفویﷺ کو اُجاگر کرنے کیلئے نعتِ رسولِ مقبولﷺ کے نذرانے زین العابدین،واحد علی،اسرار احمد ،جنید طارق،افسر علی رضوی اور عبدالعزیز قادری نے پیش کیے۔مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعدمناجات کا نذرانہ ساجد بٹ نے پیش کیا۔بارگاہِ غوث الوراء میں ہدیہء تبریک قاری طارق محمود طارق نے پیش کیا۔قصیدہء مُرشدی عبدالمنان قادری نے پیش کیا۔نئے ساتھیوں کی کثیر تعداد کو اجازتِ ذکر قلب حاجی محمد اویس قرنی نے عطا کی ۔
رُکن مرکزی مجلسِ شورٰی محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے فرمایا کہ حضور ﷺ کی جشنِ ولادت کی خوشی منانا ایمانِ کامل کی نشانی ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اُ ن لوگوں پر اپنی خصوصی رحمتوں اور برکتوں کی بارش نازل کرتا رہتا ہے جو حضورﷺ کی ولادتِ باسعادت کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اُ ن کا تذکرہ کر کے دِلوں میں محبتِ رسولﷺ کو اُجاگر کرتے ہیں اور خدا کی خو شنودی ورضا کو حاصل کرتے ہیں ۔اُفسوس ہے اُن لوگوں پر جو محبتِ رسولﷺ کا دعوٰی تو کرتے ہیں لیکن میلادِ مصطفٰے ﷺ سے منع بھی کرتے ہیں ۔اِ ن سے بہتر تو وہ یہودی عورت تھی جو آپ ﷺ کی عقیدت کی وجہ سے ناصرف خود دیدارِ رسولﷺ سے مشرف ہو کر صاحبِ ایمان ہوئی بلکہ اُس کی عقیدت کی وجہ سے اُس کے خاوند کو دیدارِ رسولﷺ نصیب ہوا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ واقعی دلوں کو پاک و صاف اور سینوں کو روشن و منور کرنا چاہتے ہو تو پھر کثرت سے ذکرِ اللہ اور ذکرِ رسولﷺ کیا کرو۔
ربیع الاول شریف کے مرکزی جلوس میں بہترین گاڑی سجانے پر امام بری زون، ؒ گوھر شاھی زون اور نئے ساتھی محمد قمر کو بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنز پر شیلڈ ز امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری ،محمد صدیق ڈان اور محمد صدیق صداقت نے تقسیم کیں ۔محفلِ پاک میں اُ ن ساتھیوں کو بھی شیلڈدی گئیں جنہوں نے پرچم کشائی میں حصہ لیااور حوصلہ افزائی پر باقی ساتھیوں کو ہار پہنائے گئے۔
بابا محمد شفیع قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دِیا اور بارگاہِ رسالت میں درود و سلام کے نذرانے عبدالعزیز قادری ، عبدالمنان قادری نے پیش کیے۔دُعائے خیر وحید انور قادری نے کروائی۔حاضرین میں لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا اور نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی۔
آستانہ فیصل آباد پر منعقد ہونیوالی محفلِ جشنِ گیارہویں شریف بسلسلہ جشنِ میلادِالنبی ﷺکی بھرپور کوریج Metro One چینل کی طرف سے کی گئی جنہوں نے بعد میں مشنِ عظیم کے پیغام کو سراہااور آئندہ بھی آنے کی محافل کی کوریج کا عزم کیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان