الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد دسمبر

December 20, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر20دسمبر2013 ؁ء بروز جمعتہ المبارک ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض محمدافضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے عبدالعزیزقادری نے کیا۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺمیں مشہورومعروف ثناء خواں حضرات جناب نوید رسول چشتی،محمد ندیم مصطفائی،محمد طیب اور عبدالمنان قادری نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں عقید ت و محبت کے نذرانے پیش کئے۔جناب محترم رانا خالد محمود،رانا شوکت علی،ملک اکبر علی اور رانا عالم شیر (فنانس مینجر ،زرعی یونیو رسٹی فیصل آباد)نے محفلِ پاک میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔
پروفیسر ڈاکٹر علی محمد چوہدری (سابقہ ڈین زرعی یونیورسٹی فیصل آباد)نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ اگر انسان صرف اللہ اللہ ہی کرتا رہے تو کوئی معنی نہیں رکھتا جب تک کہ وہ اس کے ساتھ ساتھ اُس کے پیارے حبیب ﷺکا ذکرِ خیر نہ کرے ۔رب فرماتا ہے کہ جہاں پر میرا ذکر کرو وہاں پر ساتھ ہی میرے پیارے محبوبﷺکا ذکر بھی کرو صرف اسی وجہ سے تمہارا ذکر میری بارگا ہ میں مقبول و منظور ہو گا۔اسی لئے حدیثِ قدسی ہے کہ “اللہ اور اُس کے فرشتے نبیﷺپر درودوسلام پڑھتے ہیں ۔اے ایمان والو!تم بھی میرے محبوب ﷺپر درودوسلام بھیجو “انہوں نے مزید کہا کہ ذکرِ الٰہی کی ایک محفل بیس لاکھ بُری محافل کا کفارہ ہوتی ہے۔جب انسان محفلِ پاک میں آتا ہے تو گناہوں میں ڈوبا ہوتا ہے لیکن جب وہ اُس کے پیا رے حبیبﷺپر درودوسلام کے نذرانے پیش کرتا ہے تو درودشریف کی برکات کی وجہ سے اُس کے تمام گناہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں ۔درودشریف کی برکات کی بدولت پُل صراط کا انتہائی کٹھن راستہ نہایت آسانی سے طے ہو جائے گااور یہ سب اُس کے پیارے محبوبﷺکا ذکر کرنے کی وجہ سے ہے۔
محمد شفیق قادری سینئر رہنما انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد نے مر شدِ پاک کی بابت فرمایا کہ حضور قبلہ ء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے ارشاد فرمایاکہ ’’اگر تمہیں داتا صاحب کی عظمت کا بتا دیں تو تم ساری عمر اُن کے دربار سے نہ اُٹھواورپھر فرمایاپنجاب میں داتاصاحب ایسے ہیں، اُن کی عظمت ایسے ہے جیسے ستاروں کے درمیا ن چاند کی ہے‘‘۔ غوث الوریٰءؓ بھی حسنی حسینی سیّد ہیں اور داتا گنج بخشؒ بھی حسنی حسینی سیّد ہیں ۔نویں واسطے سے آپ کا سلسلہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مل جاتا ہے آپ ؒ کے سلسلے میں حضرت جنید بغدادیؒ ،حضرت ابو بکر شبلیؒ ،حضرت سرّی سقطیؒ ،حضرت خواجہ حبیب عجمیؒ اور حضرت خواجہ حسن بصر یؓ شامل ہیں۔غوثِ پاکؓ ،شہنشاہِ اولیا ،پیرانِ پیر دستگیر جنہوں نے ارشاد فرمایا کہ میر ایہ قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر ہے ۔وہ فرماتے ہیں کہ’’ د اتا صاحب اگر میرے زمانے میں ہو تے تو میں اُن کامرید ہو تا‘‘۔ کہ امامِ احمد رضا خاں بریلویؒ نے اپنے مریدوں کو ارشاد فرمایا کہ جب میں دُنیا سے چلا جاؤں تو میری قبر اتنی گہری کھودنا کہ میں قبر میں کھڑا ہو کر آقائے نامدارﷺکا استقبال کرتے ہوئے مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام پڑھ سکوں۔آج ہم جو بیداریء قلب کا درس دے رہے ہیں اُس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس دِل کو بیدار کر لو تاکہ دیدارِ رسولﷺ نصیب ہو سکے اور اپنے دلوں میں ذکرِ اللہ او ر اپنے سینے میں عشقِ رسول ﷺپید اکرو۔جب یہ دل اللہ اللہ کرنا شروع کر دے گا تو جب تم درودشریف پڑھو گے تو تمہارا دل بھی درودشریف پڑھے گا ۔جب تم نعت شریف پڑھو گے تو ساتھ تمہارا دِل بھی نعت شریف پڑھے گا تم سو رہے ہو گے لیکن تمہا را دل ہمہ وقت اللہ اللہ کرتا رہے گا ۔
حضور غوث الوریٰ ء ؒ کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کا نذرانہ صابر حسین قادری نے پیش کیا اور اسکے بعد قصیدہ مُرشدی کی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی۔حاجی محمد اویس قرنی نے اجازتِ ذکر قلب عطاء فرمائی اور امیرِ حلقہ کے فرائض سرانجام دئیے اورا ختتامی دُعا محمد شفیق قادری نے کروائی جس میں ملکِ خدادادپاکستان کی ترقی و خوشحالی اورامن و آتشی کیلئے خصوصی دُعائیں کی گئیں ۔

DSCN2885DSCN2890 DSCN2895 DSCN2898 DSCN2909 DSCN2913 DSCN2919 DSCN2930 DSCN2931 DSCN2938 DSCN2940 DSCN2945 DSCN2947 DSCN2949 DSCN2953

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان