الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد ماہِ مارچ

March 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آبا د کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے محمد جمیل قادری نے کیا ۔شیخ محمد سعید ،محمد رضوان سعید اور محمد صابر قادری نے بارگاہِ جانِ کائنات،روحِ کائناتﷺمیں ہدیہء عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے اور حاضرین کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺکو مزید اجاگر کیا۔
مہمانِ خصوصی محمد اسماعیل سہروردی نے اپنے مخصوص انداز میں حضور غوثِ پاکؓ کی بارگاہِ اقدس میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار فرمایا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سب حضور غوثِ پاکؓ کی یاد میں گیارھویں شریف کی محفل میں شریک ہیں اور اُن کے فرموداتِ عالیہ کو آپ تک پہنچا رہے ہیں تاکہ اُن کی اصل تعلیمات پر عمل پیر اہوکر ہم بھی اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکیں ۔حضور غوث الثقلینؓ نے11ویں شب کو محفلِ پاک کا انعقاد کیا جس کی وجہ سے یہ گیارھویں شریف کہلائی ۔دراصل آپؓ نے اس دن کی عظمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خاص دن کو ہی پسند فرمایاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کائنات کی تخلیق سے لے کر اپنے محبوب بندوں سے جو معاملات فرمائے اور اُن پر اپنا انعام و اکرام فرمایاوہ دن دسواں اور رات گیارھویں تھی۔ہمارا ان محافل کو ان مخصوص ایام میں منعقد کرنے کا مقصد اُن اولیاء اکرام سے اپنی محبت کا اظہار کر نا مقصود ہے کیونکہ ان اللہ والوں نے اپنے دلوں کو ذکرِ اللہ سے روشن و منور کر کے اپنے خالق و مالک کو راضی کر لیا تھا۔وہ جو بھی دعا کرتے اللہ ان برگزید ہ ہستیوں کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کو پورا فرما دیتا اوران اولیاء اللہ کی بارگاہِ اقدس میں آنے والوں کی مرادیں بَر آتیں۔آج ہم بھی اپنے دامن دل کو پھیلائے ہوئے ہیں کہ اے مولا ! غوثِ پاکؓ کے طفیل ہمیں بھی ان کے داخلی مریدوں میں شامل فرما کر اپنی بارگاہِ اقدس میں مقبول و منظور فرمااور اُن کے اس فرمانِ ذیشان پرپورا اترنے کی توفیق عطاء فرما کہ ’’میر امرید وہ ہے کہ جس کی زبان کے ساتھ اُس کا دل بھی اللہ اللہ کرے‘‘۔انہوں نے ہمیںیہ درس دیا ہے کہ جس طرح ہم نے اپنے ظاہرکو زینت دی ہے اسی طرح اپنے باطن کو پاک و صاف کرلیں اور اگر کوئی ساری عمر بھی پانی میں کھڑا رہے تو روح صاف ہو گی اور نہ یہ دل۔دل کو االلہ اللہ کی تکرار سے پاک و صاف کرکے اس قابل بنانا ہے کہ اس سے آگے کی منازل کو طے کرتے ہوئے رب کا دیدارکیا جاسکے اور یہ دل اللہ والوں کی نگاہِ کرم کے طفیل ہی پاک و صاف ہوتا ہے ۔آج ہم بھی اللہ والے کے در پر موجود ہیں ۔ان سے اپنی نسبت کو مضبوط کریں اور ان کی تعلیمات جو کہ عین اسلام ہیں ان کو خصوصّاًدل کے پیغام کو عام کریں تاکہ مخلوقِ خدا کو رب کی بارگاہ تک پہنچا یا جا سکے۔
مشہورومعروف نعت خواں اور قصیدہ خواں عبدالمنان قادری اورعبدالعزیز قادری نے منقبتِ غوثیہؓاور قصیدہء مرشدی اپنے پنے مخصوص انداز میں پیش کیااور حاضرین کے دل جیت لئے۔محفلِ پاک میں امیرِ حلقہ ء کے فرائض محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعدمرحومین کے ایصالِ ثواب اور ملکِ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائے خیر و برکت محمد اسماعیل سہر وردی نے کروائی۔شرکاءِ محفل کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

DSCN4092 DSCN4095 DSCN4099 DSCN4102 DSCN4103 DSCN4110 DSCN4113 DSCN4116 DSCN4119 DSCN4121 DSCN4122 DSCN4135 DSCN4148 DSCN4150

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان