الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف فیصل آباد

March 29, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹر ڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف کا پروگرام امیر فیصل آباد حاجی محمدسلیم قادری کی زیر صدارت نہایت تزک و احتشام سے منعقد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے۔میاں محمد سعید صاحب دامتِ برکاتہم العالیہ سجادہ نشین دربارِ عالیہ عالی جناب192کلواں اور ملک محمد یاسر (سماجی رہنما چک جھمرہ) نے بطور مہمان خصوصی محفل پاک میں شرکت فرمائی ۔محفل پاک کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قر آنِ مجید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد بلال نے حاصل کی۔محمد نثار بٹ آف چنیوٹ نے خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہء حمد پیش کیا۔ اس کے بعد ثناء خوانِ مصطفیﷺ محمد کاشف ،زین بن ارشد،محمد اقبال چشتی ،شاگردخاص اعظم چشتی جناب محمد اصغر چشتی ،میاں طارق محمود طارق نے نہایت پُر اثر انداز میں سرورِ کائناتﷺ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں اپنی اپنی عقیدت و محبت کا اظہار فرمایااور محفل پاک میں آنے والوں کے دلوں میں عشقِ رسولﷺ کو مزید فروزاں فرمایا ۔ ممبر مجلسِ شوریٰ و نگران صوبہ پنجاب جناب وحید انور قادری نے اپنے بیان میں حضور غوثِ پاکؓ کی شان بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایاکہ سرکار غوثِ فرماتے ہیں کہ” اللہ نے مُجھے اتنا مقام عطاء فرمایا ہے کہ میرے پاؤ ں کا تلوہ جس کی گردن پر آجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کو اپنا دوست بنا لیا کرتا ہے۔آپؓ کو جب غوثوں کا غوث ،ولیوں کا ولی اور پیروں کا پیر بنایا گیا تو آ پؓ نے فرمایا کہ لوگو سنو!اللہ پاک نے مُجھے تمام ولیوں کا سردار بنا دیا ہے اور میں ماضی ، حال اور مُستقبل میں آنے والے تمام ولیوں کا سردار ہوں اور جب اللہ نے مجھے یہ سرداری عطاء کی تو میرے جسم کے ذرے ذرے میں وہ کرم عطاء فرمایا تو جس پر بھی میں نے اپنا قدم رکھا تو پھر اُس کے پاس محبوبِ دوجہاں ﷺ تشریف لاتے ہیں ہر کسی کے پاس نہیں آتے۔ایسا بننے کے لئے کسی نظر والے کے پاس جاؤ۔زبانی قیل و قال والوں سے بچواُن کے پاس جاؤ جن کی ایک نظر تمہارے مُردہ دل پر پڑے تو وہ دل ،دل نہ رہے بلکہ اللہ کا گھر بن جائے۔ آؤ ایسے اللہ والوں کو تلاش کرو ۔انجمن سرفروشانِ اسلام اور مُرشدِ کریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کا بھی یہی پیغام ہے کہ آؤصاحبِ نظر کو تلاش کرو اورجب وہ صاحبِ نظر مِل جائے تو جان جاتی ہے تو جائے لیکن صاحبِ نظر کی جو سنگت ہے وہ نہ جائے۔
بعد ازاں حضور غوث الثقلینؓکے حضور زین بن ارشد نے منقبت کانذرانہ پیش کرکے حاضرین میں سماں باندھے رکھا۔مُرشدِ کریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہء قصیدہ کی سعادت مشہورومعروف نعت خواں و قصیدہ خواں میاں عبدالمنان قادری نے حاصل کی۔امیرِ حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری ،اجازتِ ذکرِ قلب وحید انور قادری نے عطاء فرمائی ۔درودوسلام کے بعد خصوصی دُعا محمدشفیق قادری نے کروائی۔محفلِ پاک کے اختتام پر لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

001 01 002 02 003 03 004 4 08 13

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان