الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف ماہ فروری 2016 فیصل آباد

February 19, 2016

ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ محمد شفیق قادری نے اس محفل ِگیارھویں شریف میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آقائے نامدارحضرت محمد ِمصطفی ﷺ کا نام ِنامی اسم ِگرامی کائنات میں سب سے پہلے آپ ﷺ کی ذات ِمبارکہ کے ساتھ منسوب ہوا یعنی اس سے پہلے کسی کا نام ـــ “‘محمدﷺ” نہیں رکھا گیا۔”‘محمدﷺ” کا مطلب ہے سب سے زیادہ تعریف کیا گیا ۔آدم ؑکے بہت سے بیٹے ہوئے لیکن آپ ؑنے اپنے کسی بیٹے کا نام “‘محمدﷺ””نہیں رکھا ۔آدم ؑکو عرش پر کلمہ طیبہ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ لکھا ہوا دکھایا گیاجس کے وسیلے سے آپ ؑکی معافی ہوئی ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے پوچھا ۔اے آدم !میں نے ابھی “‘محمدﷺ””کو پیدا نہیں کیا ۔تمہیں اُن کا کیسے پتہ چلا ؟عرض کی مولا !جب تو نے مجھے بنایاتو میں نے عرش معلی پر تیرے نام کے ساتھ یہ نام ِمبارک لکھا ہو ادیکھا ۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
نام پہ بوجھ نقطے کا آئے حق کو یہ بھی گوارا نہیں
نقطے کی بات کر رہے تھے ۔آئو نقطے سے آگے چلتے ہیں کہ محمد ﷺ ہیں کیا ؟اللہ کی حمد جب بیان کرتے ہیں تو مقصد یہ ہے کہ اس سے زیادہ تعریف کے لائق کوئی نہیں ۔اللہ ہی سب تعریفوں کے لائق ہے ۔حضور ِپاک ﷺکا زمین پر نام ـــ “‘محمدﷺ””ہے ۔آسمانوں پر نام “” احمد ﷺ ــ””ہے ۔سدر ۃالمُنتہیٰ پہ نام” حامدﷺ”ہے اور اللہ کے قرب میں مقام ِاو ادنیٰ پر نام” محمودﷺ”ہے ۔
“حمد” کوئی تعریف کے لائق نہیں سوائے اللہ کے ۔حمد کے ساتھ م لگا دیں تو “‘محمدﷺ””بن جاتا ہے ۔الف “ا”لگا دیں تو احمد بن جاتا ہے ۔حمد کی ـ”حــ”کے بعد الف “لگا دیں تو حامد بن جاتا ہے ۔حمد کی “حــ” سے پہلے” م” اور”حــ” کی م سے آگے” و” لگا دیں تو محمود بن جاتا ہے ۔حضور ﷺکے چاروں نام(محمد و احمد ،حامد و محمود) اللہ کی حمد سے اخذکیے گئے ہیں ۔کوئی اس تعریف کے لائق نہیں ۔کائنات کی سب تعریفوں کے لائق حمد ہے اور حضور ِپاک ﷺ کی ذات ِمبارکہ سے بڑھ کر کائنات میں کوئی چیز تعریف کے لائق ہے ہی نہیں ۔
جب حضرت علی ؑ خیبر سے فارغ ہو ئے تو حضور ِپاک ﷺنے ارشاد فرمایا ۔اے علی ؑ!اگر میں لوگوں کو اپنے اور تمہارے تعلق کے بارے میں بتا دوں ، تمہاری شان کے بارے میں لوگوں کو بتا دوں تو تمہارے قدموں کی مٹی کو چومتے ،تمہارے وضو کے بچے ہوئے پانی کو پی لیتے۔اے علی ؑ!تیرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ تیرا اور میرا تعلق وہ ہے جو موسی ٰؑؑؑ ٰؑؑؑ ؑاور ہا رون ؑکا ہے ۔فرق یہ ہے کہ ہارون ؑنبی تھے اور میرے بعد کوئی نبی نہیں اور مزید فرمایا کہ اے علی ؑ!تو میرا بھائی ہے ۔ لوائے الحمد کے بارے میں آقا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ۔قیامت کا منظر ہو گا ،محشر کا میدان ہو گا ۔میرے ابو بکر ؓمیر ے دائیں طرف ،میرے عمر ِفاروق ؓمیرے بائیں طرف ،میرے عثمان ِغنی ؓمیرے پیچھے ہوں گے اورمیرے علی المرتضیٰ ؑمیرے آگے آگے ہوں گے ۔میرا لوائے الحمد علی المرتضیٰ ؑکے پاس ہو گا۔ایکشخص نے حضور ِپاکﷺسے پو چھا ۔ کیا علی المرتضیٰ ؑآپکا جھنڈااُٹھا سکیں گے؟فرمایا ہاں۔جھنڈا تو علی المرتضیٰ ؑہی اُٹھائیں گے اور ساری کائنات اس جھنڈے کے نیچے ہو گی ۔
حضرت شہباز قلندر ؓ نے جس جگہ چلہ کیا ۔میرے مرشد ِپاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے بھی اُسے جگہ چلہ کیا ۔مرشد ِپاک اپنی تصنیف ِلطیف “تریاق ِقلب” “میں ارشاد فرماتے ہیں
آگئے کدھر یہ تو سخی شہباز ؒکی چلہ گاہ ہے واہ رے خوش نصیبی یہ ہماری بھی عبادت گاہ ہے ۔
وہ تو کر گئے پرواز اب ہما ری انتظار گاہ ہے اس بھٹکے ہو ئے مسافر پر اُن کی بھی نگا ہ ہے
سخی شہباز ؒکی محفل میں جاکر بھی یاد تیری ستائے پھر میں کیا کروں عشق تیرا دشت و جبل میں رُلائے پھر میں کیا کروں۔
سرکار شاہ صاحب اللہ کی رضا کیلئے اوراللہ کے حکم سے جنگل میں چلہ کیا ۔ حضرت بری امام سرکارؒنے حکم دیا کہ 3دن کے اندراندردنیا کو چھوڑدے۔اب تیرا وقت آگیا ہے ۔یہ واقعہ روحانی سفر میں تفصیل سے درج ہے ۔چلے کے بعد جب مرشد ِپاک ڈیوٹی پر آئے تو کیا پیغام لائے اور چلے سے فارغ ہو نے کے بعد لوگوں کو جب فیض دینا شروع کیا تو کس چیز کا پیغام دیا ؟فرمایا تمہارے سینے میں ایک دل ہے اگر اس کو اللہ اللہ میں لگا لو تو تمہارا ہر لمحہ اللہ کی عبادت میں ہو گا کیونکہ دل ہر وقت ٹک ٹک کرتا ہے ۔زبان ہر وقت نہیں چل سکتی ۔تھک جائو گے تسبیح رُک جائے گی ۔سو جائو گے تو تسبیح رُک جائے گی ۔سانس سے اورسانس روک کرہر وقت ذکر نہیں کر سکتے ۔یہ ذکر محدود وقت کیلئے ہے ہر وقت نہیں ہو سکتا ۔یہ ذکر (دل کا )ہر وقت ہو سکتا ہے ۔یہ دل ہر وقت دھڑکتا ہے جب تک زندگی ہے اس نے ہر وقت ٹک ٹک کرنی ہے لیکن اگر اِسی ٹک ٹک کے ساتھ اللہ اللہ مل جائے تو یہ ہر وقت اللہ اللہ کرے گا ۔زبانی ذکر ،تسبیح کیساتھ ذکر ،سانس سے اور سانس روک کر ذکر کرنا آپ کے اختیار میں ہے ،آپ کر سکتے ہیں ۔دِل کا ذکر آپ کے اختیار میںنہیں ،آپ نہیں کر سکتے ۔جب تک کسی اللہ والے کی نظر دل پر نہ پڑے ،دل اللہ اللہ نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضور غوث ِپاک ؓارشاد فرماتے ہیں ـ”اہل ِدل کی صحبت اختیار کر تاکہ تو بھی صاحب ِدل ہو جائے ۔عزیزان ِمن !یہ اللہ والوں کی نظر کا فیض ہو تا ہے ۔حاجی محمد اویس صاحب ہمارے درمیان تشریف فرماہیں ۔دراصل یہ فیض مرشد کا ہے یہ بظاہر وسیلہ ہیں اور مرشد کا فیض مختلف ذرائع سے بانٹتے ہیں تاکہ زیاد ہ سے زیادہ لو گ اللہ کے ذاکر بن جائیں ۔اُٹھتے ،بیٹھتے۔چلتے ،پھرتے اُن کا دل اللہ اللہ کرے ۔ہتھ کا ر وَل تے دل یار وَل
بعد ازاں ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے نئے ساتھیوں کو اجازت ِذکر قلب سے نوازا۔نقابت کے فرائض نسیم احمد آرائیںنے سرانجام دئیے ۔اس محفل ِپاک میں تلاوت ِکلام ِپاک کی سعادت قاری محمدعدیل قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد حمد ِباری تعالیٰ محمد رفیق قادری نے پیش کی ۔حمد کے بعد نعت ِرسول ِمقبول ﷺبحضور سرورِکون ومکاں محمد صابر قادری ،محمد نعیم اختر قادری اور عبدالعزیزقادری نے پیش کرکے دلوں کو محبت ِرسول ﷺسے مزید گرمایا ۔منقبت ِغوث الوراء ؓکی سعادت محمد خالدقادری نے حاصل کی ۔قصیدہ ء مرشدی محمد ذوالفقار قادری نے پیش کیا ۔امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہ ء ذکر منعقد کروایا ۔درودوسلام کے بعد اختتامی دعامحمدافضال قادری نے کروائی۔اختتام ِمحفل پر لنگر ِغوثیہ تقسیم کیا گیا۔

11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (16) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (17) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (18) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (19) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (20) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (1) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (2) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (3) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (4) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (5) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (6) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (7) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (8) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (9) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (10) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (11) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (12) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (13) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (14) 11vein Sharif aastana A.S.I Fsd. 19-02-2016 (15)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان