الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف ماہ نومبر

November 7, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف کا پروگرام بسلسلہ محرم الحرام منعقد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر مشتاق احمد قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا آغازحمدِ باری تعالیٰ سے محمد جمیل قادری نے کیا ۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں عقیدت و محبت کے نذرانے رحمان فیضی،حافظ عدیل قادری،محمد طارق رؤف روفی و ہمنوا،حافظ محمد آصف،عبدالمنان قادری،محمد آصف(سانگلہ ہل)نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیش فرماکر حاضرینِ محفل کے دلوں میں عشقِ مصطفویﷺکو مزید موجزن فرمایا۔جناب حافظ احسان الحق نقشبندی نے بارگاہِ امامِ عالی مقام میں خصوصی نذرانہ پیش فرمایا۔
سینئر رہنما جناب محمد شفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہو ئے فرمایاکہ حضور خاتم النبین ﷺاللہ تبارک وتعالیٰ سے دعاکرتے کہ اے اللہ !میں حسن و حسین ؑ سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت فرمااور جو ان سے محبت کرے توبھی اُن کو محبوب رکھ۔جو ان سے بغض رکھے میرے مولا تو بھی ان سے بغض رکھ۔آپﷺنے فرمایاکہ’’ میں حسین سے ہوں اور حسین مجھ سے ہے ‘‘امام حسین ؑ کی عظمت و شان کا انداز ہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ بازار میں حضرت امام حسین ؑ کے قدموں کی مٹی کوچوم کر اپنی آنکھوں سے لگانے والا بچہ حضورِ پاک ﷺکی نظر میں مقبول و منظور ہوآپﷺ نے اُسے پیار کیا ،گود میں لیاااور  میر ے آقاﷺنے ارشاد فرمایاکہ اے میرے صحابہ سن لو اور گواہ بن جاؤ کہ میں محمدﷺقیامت کے دن نہ صرف اس کی شفاعت کروں گابلکہ اس کے والدین کی بھی شفاعت کا باعث بنوں گا۔درسِ امامِ حسین ؑ فقط یہ ہے کبھی بھی کسی فاسق و فاجر کے ہاتھ پر بیعت نہ کرناخواہ اس کیلئے تمہیں اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑھ جائے یعنی آپ ؑ نے میدانِ کرب و بلاء میں جامِ شہادت نوش فرما کردینِ اسلام کی آبیاری کی۔انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام بھی یہی ہے آؤ اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسم ذات اللہ کو بسا لو جب کثرتِ ذکر سے تیرا دل منور ہو گا تواس سینے سے تمام برائیاں نکل جائیں گی اور اس کی جگہ نور سرائیت کر جائے گانورالٰہی سے سینہ پاک و صاف ہو گاتب تمہیں حق و باطل کی تمیز ہو سکے گی اور اہلِ بیت کی حقیقی و سچی محبت تمہارے قلب و روح کوروشن و منور کر جائے گی۔
حضور غوث الثقلینؓکی بارگاہِ اقدس میں نذرانہء عقیدت محمد رفیق قادری نے پیش کیااورجناب منصب علی قادری نے مرشدِ برحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں بڑے ہی والہانہ انداز میں قصیدہ کا نذرانہ پیش فرمایا۔حلقہء ذکر کو حاجی محمد اصغر قادری نے ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعدملکِ خداداد پاکستان کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اختتامِ محفلِ پر شرکاء کی کثیر تعدادمیں لنگرِ غوثیہ تقسیم کیاگیا۔DSCN5045 DSCN5047 DSCN5053 DSCN5057 DSCN5064 DSCN5067 DSCN5086 DSCN5088 DSCN5093 DSCN5103 DSCN5111 DSCN5116 DSCN5120 DSCN5131 DSCN5135 DSCN5136

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان