الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل حمدو نعت اور ذکر الٰہی جھنگ

January 8, 2011

انجمن سرفرشانِ اسلام جھنگ کے زیر اہتمام مورخہ یکم جنوری 2011کو جامع مسجد نورِمصطفی محلہ آرائیاں والا میں عظیم الشان محفلِ حمد و نعت اور ذکرِ الٰہی کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض جناب سجادحسین قادری نے سر انجام دئیے۔بارگاہِ ربُ العزت میں حمد کا نذرانہ جناب شکیل قادری نے فرمایااور بارگاہِ رسالتِ مابﷺ میں نعت کا نذرانہ جناب ابرار احمد گو ہر اور فیصل گوہر نے پیش فرمائے۔اہلِ محلہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جناب رفیق احمد قادری نے خطاب میں ذکرِ الٰہی کے فضائل بیان کئے۔اور لوگوں کوُ مرشدِ کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کی تعلیمات سے آگاہ کیااور لوگوں کو دعوتِ ذکر قلب دی۔دُعا جناب شہباز احمد نے فرمائی۔محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان