الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل غوثیعتؓ (ٹوبہ ٹیک سنگھ)

July 31, 2010

اللہ کاذکر اتنی کثرت سے کر و کہ تمہارا دل مثل آئینہ بن جائے(شاہد حسن قادری)
انجمن سرفروشان اسلام کے زیر اہتمام جناب سہیل حماد کی رہائش گاہ پر ماہانہ محفل گیارہویں شریف کاانعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جناب شاہد حسن قادری صاحب نے انجمن کا مشن بیان کرتے ہوئے کہا کہ اے انسان اگر تو چاہتا ہے کہ میری دوستی فرشتوں سے ہو جائے تو اپنے ظاہر کو پاک اور صاف کر لے اور اگر تو چاہتا ہے کہ میری دوستی اللہ سے ہو جائے تو اپنے قلب کو اور اپنے باطن کو پاک و صاف کر لے کہ اللہ نہ عملوں کو دیکھتا ہے نہ شکلوں کو اگر دیکھتا ہے تو قلب اور نیت کو۔ انہوں نے کہاکہ
ذکر قلب ہی اصل میں میراث مصطفی ﷺ ہے اور یہ سینہ بہ سینہ مستحق لوگوں کو نصیب ہوتی ہے
محفل پاک میں حمد ونعت و قصائدڈاکٹرجاوید ،ایاز قادری، قاری عبدالشکور، خادم صاحب اور طاہر قادری نے پیش کئے اور محفل کے آخر میں ذکر و اذکار کے بعد جناب مشیر غلام مرتضی قادری نے دعائے خیر کی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان