الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل غوثیہ و جشن شاہی لاہور

April 29, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، لاہور کے زیر اہتمام ماہانہ جشن شاہی کا انعقاد کیاگیا۔محفل میں حمد باری تعالیٰ کی سعادت حمید قادری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ ثناء خوانِ رسول آصف قادری اور ذوالفقار احمد قادری نے پیش کی۔حضورغوث پاکؓ کی بارگاہ میں منعقبت کا نذرانہ حمید قادری نے پیش کیا جبکہ مرشد کریم کے حضور قصیدہ خوانی عمران چیمہ نے کی۔محفل کی نقابت کے فرائض بختیار منیر قادری نے ادا کئے۔ جناب علامہ لیاقت علی رضوی نے محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے حضورغوثِ پاکؓ کی شان بیان کی اور انجمن کے مشن کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دوتین مرتبہ میری سرکار سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی جیسی کامل ہستی سے ملاقات ہوئی جس کو میں اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھتاہوں۔
محفل پاک میں جن سینئر ساتھیوں نے شرکت کی ان میں فاروق کھوکھر،حاجی سعید صاحب،رضوان صاحب(گوہر کالج والے) نوید عرفان،محمد یٰسین اور حیدر بھائی شامل ہیں۔انکے علاوہ ذاکرین کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان