الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل ِپندرھویں شریف فیصل آباد

February 24, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیر ِاہتمام آستانہ عالیہ فیصل آبادپر ماہانہ روح پرور محفل ِجشن ِشاھی منعقد کی گئی جس میں حمدباری تعالیٰ کی سعادت محمد جمیل قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد نعت ِرسول ِمقبول ﷺبحضور سرور ِکون و مکاںﷺ قاری محمد عدیل قادری، منقبت ِغوثیہ ؓ محمد صابر قادری اور قصائدمرشد ِبرحق سید نوید الحق قادری ،محمد شفیق قادری،عبدالعزیز قادری،محمد ذوالفقار قادری اور محمد رفیق قادری نے پیش کیے۔حلقہء ذکرحاجی محمد اویس قادری اور دعا امیر کراچی سید نوید الحق قادری نے کروائی۔
اس موقع پر مرکزی مشیر محمد شفیق قادری نے کہا کہ مخلوق ِخدا کی سب سے بڑی خدمت اولیاء اللہ نے کی ہے جنہوں نے اس دورِابتلاء میں بھولے بھٹکے انسان کو راہ ِمستقیم پر گامزن کرکے اللہ اور اس کے پیارے حبیب ﷺکی محفلوں کی زینت بنا دیا اور اس حضرت ِانسان کے مُردہ دل میں اسم ِذات اللہ کی بوٹی لگا کر اسے ہمہ وقت اللہ کی یاد میں لگا دیا ۔اپنی ماضی کی یادوں کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ واہ کینٹ میں محفل کے دوران میں سرکار کے سامنے بیٹھ گیا لیکن سرکار کے چہرے اور نگاہوں کی تاب اتنی تھی کہ میں سرکار کے سامنے بیٹھ نہیں سکا تھا۔اتنا سرکار کا حسن تھاکہ میں فورًا اُٹھ کر پیچھے چلا گیا اور ابھی پڑھا جا رہا تھاکہ “سخی کو ئی ایسا ڈھونڈ کے تو لائو” ۔سخی صرف یہ نہیں ہو تا کہ اس کے پاس دولت ہے ۔اصل سخاوت کیا ہے ؟اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت اسم ِذات اللہ کومخلوق ِخدا میں بلا تفریق رنگ و نسل ،مذہب تقسیم کرنا اصل سخاوت ہے ۔ یہ سخاوت پہلے کسی نے کی ہے اور نا قیامت تک کوئی کرے گا۔حضور غوث ِپاک ؓپہلے شریعت کی مکمل پابندی کرواتے تھے۔نفس پاک کرنے کے بعد کسی کسی کو اسم ِذات کی دولت دیتے ہیں ۔ سلطان باھوؒکا زمانہ آیا۔پہلے سانس کا ذکر کرایا۔سانس کے ذکر سے پہلے سینہ صاف ہوا ۔پھیپھڑے صاف ہو ئے ۔پھر ذکر دیا ۔یہ در ِگوھر شاھی ہے ۔پوچھا نہیں ہے شریعت کی پابندی ہے یا نہیں ؟ ۔نماز پڑھتے ہو کہ نہیں پڑھتے ۔کیاکرتے ہو اور کیا نہیں کرتے ؟روزہ رکھتے ہو کہ نہیں رکھتے ؟جیسا بھی ہے ۔میلا ہے ،کچیلا ہے ۔ہندو ہے ،سکھ ہے ،عیسائی ہے ۔کافر ہے جو بھی ہے ۔سرکار گوھر شاھی مدظلہ العالی کے سامنے ادب سے آگیا۔خدا کی قسم !اسکو خالی نہیں لوٹایا۔اسکے دل میں اللہ اللہ بساکے بھیج دیا ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان