الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل ِپندرھویں شریف

June 21, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیر ِاہتمام آستانہ عالیہ پرماہانہ روح پرور جشن ِشاھی بعد نماز ِعصرتا مغرب منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔اس محفل ِپاک میں حمد ِباری تعالیٰ کی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی ۔اس کے بعد نعت ِرسول ِمقبول ﷺبحضور سرورِکونینﷺمنصب علی قادری نے پیش کی۔منقبت ِغوثیہ ؓ محمد صابرنے پڑھی۔قصائد مرشد ِپاک کی سعادت محمد رضوان اشرف،خالد محمود قادری،محمد رضوان قادری اور منصب علی قادری نے حاصل کی ۔نئے ساتھیوں کو اجازت ِذکر ِقلب ممبر مرکزی مجلس ِشوری ٰ حاجی محمد اویس قادری نے دی ۔امیر ِفیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیا۔مناجات ِغوث الورائؓ حاجی محمد اصغر قادری نے پڑھی۔اختتامی دعا محمد شفیق قادری نے کروائی ۔اسکے بعد تمام حاضرین محفل کے لئے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔افطاری کے بعد نماز ِمغرب باجماعت ادا کی گئی ۔
اس خصوصی موقع پر مشیرپروگرام کمیٹی فیصل آبادمحمد افضال قادری نے مرشد ِپاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی شان بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم پر اللہ تبارک وتعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اس نے اس مادیت پرستی کے دور میں ہم کو حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی صورت میں بے مثل مرشد عطاء کیا ۔جن کی نور ی نظر کے طفیل زبان ہی نہیں دل بھی اللہ کے ذکر سے جاری و ساری ہو جاتے ہیں ۔دنیاوی کہاوت ہے کہ جس کا کھایا جائے اسی کا نام لیا جائے ۔یہ محبت کا تقاضا ہے ۔آج کے دن ہم مرشد ِپاک کی یاد میں خصوصی محفل ِپاک منعقد کرتے ہیں اور اُن کی بارگاہ ِاقدس میں اپنی عقیدت و محبت کااظہار کر تے ہیں ۔اُن کے قصائد پڑھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کراچی کی ٹرین میں بیٹھے ہیں تو ٹرین مقصود نہیں ہے بلکہ منزل جو کراچی ہے وہ مقصود ہے ۔اسی طرح مرشد کو پکڑنا منزل نہیں ہے بلکہ مرشد کے ذریعے اس راہ ِسلوک کی منازل طے کرکے بارگاہ ِرسالت ِمآب ﷺتک اور بارگاہ ِرب العزت تک پہنچنا اصل مقصد ہے ۔اس لئے ہمارا یہ فرض ہے ہم اس اللہ ھو کے پیغام پر خود بھی عمل پیرا ہوں او رعالم ِ انسانیت تک اس اللہ ھو کے پیغام ِخاص کو بہم پہنچائیں تاکہ پوری عالم ِانسانیت ایک پرچم تلے جمع ہوسکے اور سب دلوں سے ایک ہو سکیں۔قبلہ مرشد ِپاک نے ارشاد فرمایا کہ جب دلوں میں اللہ ھو ،اللہ ھو جاری ہو جائے گا تو پھر زبان سے نہیں دل سے سب ایک ہو جائیں گے ۔پھر صحیح معنوں میں زبان پہ بھی وہی کچھ ہو گا جو دل میں ہو گا ۔یہی اصل ایمان کی نشانی ہے۔دعاہے سرکار ہماری آج کی اس حاضری کو قبول و منظور فرمائیں ۔آمین۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان