الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل ِگیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ جشن ِمولائے کائنات ؑاور ماہانہ جشن ِشاھی مدظلہ العالی

April 22, 2016

میں انتہائی مشکوروممنون ہوںان تمام احباب کا جنہوں نے مجھے اس عزت سے نوازاکہ مجھے اتنی بابرکت محفل میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔میں ایک شعر سے اپنی گفتگوکا آغاز کروں گاکیونکہ میں خود مولا علی ؑکا بڑا زبردست مانی ہوں ۔
٭رہنا ہے اگر تم نے دنیا میں چین سے جینا علی ؑسے سیکھو شہادت حسین ؑ سے٭
ایک جگہ پر میر ے ایک بھائی نے جب یہ شعر بولا تو مجھے اندر سے محسوس ہوا کیونکہ میں اُن کا مانی ہوں ۔اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بھی مجھے اس عمر میں نوازاہے صدقہ پنج تن پاک کا ہے ،صدقہ مولا علی ؑکا ہے ۔میں ناد ِعلی ؑکا حافظ بھی ہوں ۔میں جو بھی کام شروع کرتا ہوں ۔اُن کی دعا سے شروع کرتا ہوں ۔کبھی بھی ،کسی بھی جگہ پہ مجھے کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرناپڑا ۔کبھی کوئی غلطی ،کوتاہی کی وجہ سے کوئی مشکل درپیش ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حل ہو جاتی ہے ۔مجھے جب اس روحانی محفل کا پتہ چلا تو میں نے ان سے کہا کہ میں ضرور آئوں گا ۔آپ یقین کریں کہ میں بہت ضروری کام چھوڑنے کے بعد یہاں آیا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی ۔یہ سب حاضرین مولاعلی ؑکے ماننے والے ہیں ۔اپنے نبی ﷺکے ماننے والے ہیں ۔یہ کسی کی میراث نہیں ہے ۔اِن حاضرین میں محبت ہے تورب کائنات کی،محبت ہے تورسول ِکائناتؑ کی اور محبت ہے تو مولائے کائناتؑ کی اور میں ان کی محبتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔میں آپ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں ۔کیونکہ گورنمنٹ آپکے ووٹوں سے بنتی ہے ۔مجھے بھی الیکٹورل ممبر ز نے اپنے ووٹوں سے منتخب کیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار ملک علی اعوان (وائس چیئر مین سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فوڈ اینڈ ہیلتھ کنٹرول کمیٹی ،ایڈوائزر ٹو منسٹر صوبائی وزیرجو منسٹر فار ہیومن رائٹس،فار مائناریٹیز،فار ہیلتھ ہیں )نے عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام کے مرکزی آستانہ فیصل آباد پر منعقدہ سالانہ جشن ِولادت ِبسعادت حضرت علی المرتضیٰ شیر ِخداؓکے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی محفل ِپاک میں کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھ پر اللہ پاک کا بہت کرم ہے ۔عنقریب میں آپ کو بہت بڑی خوشخبری دوں گاکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کام کیلئے منتخب کیا ہے کہ میں بہت بڑی اقلیت کے جو لوگ ہیں ان کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلمان بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ایسی مقدس محافل کا انعقاد کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے ۔آخر میں انہوں نے کہاکہ میں آپ کی ہر قسم کی خدمت کے لئے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔
نقیب ِمحفل عبدالعزیز قادری نے اس خصوصی موقع پر کہا کہ آج کی یہ محفل پاک ماہانہ گیارھویں شریف بسلسلہ جشن ِولادت مولائے کائنات ؑ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اورماہانہ محفل ِپندرھویں شریف کے سلسلہ میں انعقاد پزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب مولائے کائنات ؑکی دنیا میں تشریف آوری ہوئی ۔ابھی آپؑ کی عمر ِمبارک تین دن ہے تو ابو جہل آجاتا ہے ۔آکر اپنی بھابی یعنی حضرت فاطمہ بنت ِاسدؓمادر ِشیر ِخداسے کہتا ہے کہ ہمارے خاندان میں جو بھی بچہ پیدا ہوتاہے تو میں اُس کی آنکھوں میں سر مہ ڈالتا ہوں اور اُس کے پیسے بھی لیتا ہوں اور سرمہ کیا ہے ؟خانہ کعبہ کے اندر جو بت ہیں اُن کے پائوں کی مٹی ہے ۔آپ ؓ نے کہا کہ اگرتو 100روپے لیتا ہے تو مجھ سے 200 لے لے لیکن میرے بیٹے کی آنکھوں میں سرمہ نہ ڈال ۔تو وہ کہنے لگا نہیں ۔سرمہ تو میں نے ڈالناہی ہے ۔بات ایک ہزار 1000تک پہنچی وہ نہ ماناتو جناب ِفاطمہ بنت ِاسد ؓ کہتی ہیں کہ جناب ِسرکار ِدوعالم ﷺ سے کہ اے بھتیجے !تو بتا کہ اب میں کیا کروں ؟کہ یہ تو بات ہی نہیں مان رہا ۔تو آپ ﷺنے فرمایا کہ یہ جو کرنا چاہتا ہے اسے کرنے دیجیے۔تین دن کی عمر ہے اس بات کو ذہن میں رکھنا ہے ۔جب ابو جہل مولائے کائنات ؑکی آنکھوں میں سرمہ ڈالنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے تو حضرت علی المرتضیٰ شیر ِخدا کرم اللہ وجہہ الکریم اتنی زور سے اس کو تھپڑ مارتے ہیں کہ اس کے بعد اُس کی ساری زندگی لقوے میں گزر جاتی ہے ۔اسی لئے کسی نے کہا کہ
٭دست ِخدا عطا ء ہوا چہرے سے ولی ہے ۔ چلتا ہے تو لگتا ہے کہ اللہ کا نبی ہے
اور حیران و پریشان ہیں سب مکے کے کافر سویا تو محمد ﷺتھا جاگا تو علی ؑہے ٭
پیارے آقا ﷺجناب ِامام ِعالی مقام سے ارشاد فرماتے ہیں کہ اے حسین ؑ!تیری عظمت بہت زیادہ ہے ،تیری تعظیم بہت زیادہ ہے ۔عرض کی کیسے؟فرمایا تیراجھولا فرشتوں کا سردارجبریل ِامیں ؑجھلاتے تھے ۔اس وجہ سے تیری عظمت بہت زیادہ ہے ۔عرض کی نانا جان !مجھ سے زیادہ بھی کسی کی عظمت ہو گی ؟فرمایا ہاں ۔تیرے بابا علی ؑ کی ۔فرمایا اُس کا جھولا میں (محمد ﷺ)اپنے ہاتھوں سے خود جھلاتا تھا۔
٭بتا رہی ہیں کعبہ میں موجود یہ دڑاڑیں اس گھر نے بہت ٹوٹ کے چاہا ہے علی ؑ کو٭
قبلہ مرشد ِپاک حضرت سید نا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں کہ ــجب کوئی اللہ کا ولی کسی بندے کو اللہ کی بارگاہ تک لے کر جاتا ہے تو اللہ پوچھتا ہے کہ کون لے کر آیا؟تو اللہ کا ولی عرض کرتا ہے کہ میں لے کر آیا ہوں ۔اللہ پوچھتا ہے کہ کیوں لے کر آئے ہو؟تو سرکار فرماتے ہیں کہ وہ اللہ کا ولی کہتا ہے کہ اے اللہ !تیرا دوست بنانے کیلئے لے کر آیا ہوں ۔اُس وقت اگر اللہ اُس شخص کو اپنا دوست بنانے سے انکار کر دے تو سرکار فرماتے ہیں کہ پھر کوئی نبی ،کوئی ولی اُس کو اللہ کا دوست نہیں بنا سکتا لیکن جب وہ اللہ کا ولی اُس بندے کو اللہ کی بارگاہ میں لے کر جاتا ہے تو اللہ جب اُس کو قبول فرما لیتاہے تو پھر اُس کی شرائط بھی رکھتا ہے ۔اللہ فرماتاہے اچھا !اس کی گواہی دو۔تو پھر وہ دو ولی اللہ اُس کی گواہی دیتے ہیں جن کے درباروں پر اکثر اُس کا آنا جانا ہو تا ہے ۔جن کے ساتھ وہ پیارومحبت رکھتا ہے۔وہ اُس کی گواہی دیتے ہیں پھر سرکار غوث ِپاک ؓ اُس کی ضمانت دیتے ہیں۔ پھر سرکار دوعالم ﷺاُس کی تصدیق فرماتے ہیں ۔اسکے بعد اُس شخص کو ذکر ِقلب عطاء کیا جاتا ہے۔اتنی بڑی یہ نایاب دولت ہے اگر آپ بھی اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔وہ کیا ہے ؟آپ کے دل کی دھڑکنیں جو ہمہ وقت محض ٹک ٹک کر رہی ہیں ۔اللہ اللہ میں تبدیل ہو جائیںگی ۔اس دل کے اوپر اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام ِمبارک (اللہ)نقش ہو ناچاہیے جس کے بارے میں خالق ِکائنات ارشاد فرماتاہے کہ میرے کچھ خاص بندے ایسے ہیں جن کے دلوں پر میں نے ایمان(اللہ کا نام)لکھ دیا ہے ۔یاد رہے یہ کوئی بیعت نہیں ہے بلکہ نظروں کا فیض ہے مرشد ِپاک ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی بھی اللہ کا ولی فیض لینے سے منع نہیں کرتا ۔اگر آپ کے کمرے میں ایک ٹیوب لائٹ روشن ہے تو دوسری بھی روشن ہو جائے گی جس سے لائٹ مزید بڑھ جائے گی۔اسی طرح اگر آپ ایک جگہ سے فیضیاب ہو رہے ہیں تو دوسری جگہ سے فیض لینے سے نور میں مزید اضافہ ہی ہو گا۔یہی انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کا پیغام ِخاص ہے کہ جس طرح اپنے ظاہر کو زینت دی ہے اسی طرح اپنے باطن (قلب)کو بھی اسم ِذات اللہ سے روشن و منور کر لے جس سے تمہاری دنیا بھی سنور جائے گی اور تمہار ی آخرت بھی بن جائے گی۔ اسکے بعد ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری نے نئے ساتھیوں کو اجازت ِذکر قلب سے نوازا۔
محمد سعید اقبال (فوٹو گرافر) نے انجمن سرفروشان ِاسلام کی جانب سے نکالی جانے والی استقبال ِربیع الاول شریف ریلی کا خوبصورت پورٹریٹ امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری اور ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری کو تحفتہ پیش کیا ۔جس پر قائدین نے ان کی محبت کو سراہا اور دعائوں سے نوازا۔
اس محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری ،مرکز ی مشیرمحمد شفیق قادری اور عبدالعزیز قادری نے سرانجام دئیے۔ تلاوت کلام ِمجید سے محفل ِپاک کاباقائدہ آغاز قاری طارق محمود قادری نے کیا ۔حمد باری تعالیٰ محمد صابر قادری ،نعت ِرسول ِمقبولﷺمہمان نعت خواں اقرار حسین عقیل،عبدالمنان قادری اور عباد علی عباد ،منقبت ِغوثیہ ؓ محمد رفیق قادری ،منقبت مولا علی مشکل کشاء عباد علی عباد ، اقرار حسین عقیل اور عبدالعزیز قادری قصیدہ ء مرشدی محمد رفیق قادری ،حلقہ ء ذکر ِالٰہی محمد صدیق قادری نے منعقد کروایا درودوسلام کے بعد اختتامی دعا حاجی محمد اویس قادری نے کروائی۔آخر میں تمام شرکاء محفل میںلنگرتقسیم کیاگیا ۔

22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (11) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (12) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (13) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (14) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (15) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (1) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (2) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (3) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (4) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (5) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (6) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (7) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (8) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (9) 22-04-2016 Pix. Salana Jashn e Wiladat e MOLA ALI (A (10)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان