الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل ِگیارھویں شریف بیاد ِداتاگنج بخش علی ہجویری ؒ

November 18, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیر ِاہتما م آستانہ عالیہ پر حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکی یاد میں خصوصی محفل ِپاک منعقد کی گئی جس کی صدارت امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی ۔محفل ِپاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِکلام ِپاک سے کیا گیاجسکی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد حمد ِباری تعالیٰ کا نذرانہ خالد محمود قادری نے پیش کیا ۔گلہائے عقیدت و محبت بحضور سرورِکون و مکاںﷺ ،منقبت ِغوث الوراء ؓ،منقبت ِداتا گنج بخش علی ہجویری ؒاور قصیدہ ٔمرشد ی ذیشان احمد ، عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے پیش کرکے دلوں میںمحبت ِرسول ﷺ،محبت ِاہل ِبیت آل ِاطہار اور محبت ِاولیاء کو مزید فروزاں کیا ۔
اس محفل ِپاک میں امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہ ٔذکر کو ترتیب دیا ۔درودوسلام کے بعد ڈویژنل آرگنائز محمد شفیق قادری نے اختتامی دعا کی ۔ملک ِخداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،امن و امان کے قیام ،وطن ِعزیز پاکستان کی پاک فوج کے شہداء ،خصوصاًشہدائے جئے شاہ نورانی ؒ اورشہدائے کشمیر کی مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں ۔
نقیب ِمحفل محمد افضال قادری (بلو چ والا)نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم پر سرکار گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے طفیل اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے کہ ہم محفل ِگیارھویں شریف بیادحضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒاورحضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒمنعقدکر رہے ہیں ۔ جس جگہ پر اللہ کے محبوب بندوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے وہاں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ہم ان محبوب ہستیوں کا ذکر ِخیر کرکے اللہ کے رحم و کرم کے حق دار بنتے ہیں ۔اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے “تم میرا ذکر کرو میںتمہارا ذکرکروں گااور میرا شکر ادا کرو اورناشکروںمیں سے نہ ہو جاناـ”اللہ تعالیٰ مزید ارشاد فرماتا ہے “اگرتم میرا ذکر زمین پر کرو گے تو میں تمہارا ذکر آسمانوں پر کروں گا ۔تم لوگوں میں بیٹھ کر میرا ذکر کروگے ،میں فرشتوں میں بیٹھ کر تمہارا ذکر کروں گا “انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم پر یہ باور کرنا چاہتا ہے جو میرا ذکر کرتا ہے ،میںزمین پر جبرائیل ؑکو بھیج کر اعلان کروا دیتا ہوں کہ یہ میرا بندہ ہے ۔یہ میرا دوست ہے ۔اس کی بات کو ماننا۔اس کی مخالفت نہ کرنا ۔اسی لئے فرمایا “جس نے میرے ولی سے دشمنی کی ،میں اُس کے خلاف اعلان ِجنگ کرتا ہوں “اللہ تعالیٰ اپناوعدہ وفا کر رہاہے۔آج ساڑھے نو سو سال سے زیادہ ہو گئے ہیں داتا صاحب ؒکو اس دنیا سے گئے ہوئے۔آج بھی آپؒ کا فیض جاری و ساری ہے اور تاقیامت رہے گا۔
ڈویژنل آرگنائز محمد شفیق قادری نے کہا کہ مرشد ِپاک حضرت سیّد نا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں “داتا صاحب ؒلا ہو ر کے بادشاہ ہیں اور رب تعالیٰ جب کوئی فیصلہ کرتا ہے ،کسی حکم کو دنیا میں نافذ کرنا چاہتا ہے تو اُس علاقے کے اپنے محبوب بندوں (اولیاء اللہ )سے مشاورت کرتا ہے پھر اُن کی رضامندی کے بعد فیصلہ کرتا ہے۔ان مقدس ہستیوں میں داتا علی ہجویری ؒبھی شامل ہیں ۔بھٹکی ہوئی انسانیت اللہ کے برگزیدہ بندوں کے دربار ِاقدس پر اپنی خالی جھولیاں لے کے آتی ہے اور اپنے دامن ِمراد کو بھر کرواپس جاتی ہے ۔سرکار گوھر شاھی فرماتے ہیں کہ جب ہم نے امام بری سرکارؒ کے حکم پر دنیا کو خیر باد کہا توسب سے پہلے داتا صاحب ؒکے مزار ِپر انوارپر حاضری دی اور چالیس 40دن قیام فرمایا۔اس دورا ن ایک شخص کو دیکھا جو نمازیوں کے جوتے سیدھے کر رہاہے ۔نماز کے بعد دیکھا تو وہ وہیں کا وہیںہے ۔ہم نے اس شخص سے کہا کہ آپ نے نماز نہیں پڑھی! تو جواب ملا کہ ساری عمر تو پڑھی نہیں ۔اب پڑھنے کا کیافائدہ؟لوگوں کی جوتیا ں سیدھی کر رہاں ہوں شائید کسی اللہ والے کی جو تی سیدھی کر دوں اور وہ راضی ہو جائیں اور میرا بیڑاپار ہوجائے اور مجھے بھی دربار ِاقدسﷺ پر حاضر ی نصیب ہو جائے اور ہم بھی سرکارِمدینہ ﷺکی بارگاہ ِاقدس میں پہنچ جائیں ۔سرکا ر گوھر شاھی فرماتے ہیں “جب ہم بارگاہ ِرسالت ِمآب ﷺمیں پہنچے تو دیکھا کہ وہ شخص بھی حضور پاک ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں حاضر تھا “مرشد ِپاک مزید فرماتے ہیں کہ “داتاصاحب وہ ہستی ہیں کہ جن کے دربار ِاقدس پر سب سے زیاد ہ اولیاء اکرام ہر وقت موجود ہوتے ہیں “۔اللہ تعالیٰ کی انوارو تجلیات کی بارش ہوتی رہتی ہے اور اس سے راہ ِراست سے بھٹکی ہو ئی اور سسکتی ہوئی روحیں فیض یاب ہوتی رہتی ہیں ۔شہنشاہ ِہندحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒچلہ کشی کے بعدیہ شعر ارشاد فرماتے ہیں جو آج ہر خاص وعام کی زبان پر ہے ۔
“گنج بخش ِفیض ِعالم مظہر نور ِخدا ناقصاں راہ پیر کامل ،کاملاں راہ رہنما ـ”
آپ ؒکی بے شمارکرامات ہیں ۔رائے راجو ،جو کہ اُس وقت جادوگر تھا اور لوگوں سے دودھ کا حصہ لیتاتھا ۔اگر کوئی اُسے دودھ نہ دیتاتو اُس کے جانور سے دودھ کی بجائے خون آنا شروع ہو جاتا تھا ۔جب داتا صاحب نے اُس رائے راجو پر اپنی نظر ِکرم ڈالی،اُسے دائرہ ٔ اسلام میں داخل کیا اور خلافت بھی نوازی اور اُسے شیخ ہندی بنا دیا۔آج داتا صاحب ؒکے خلفاء کی جتنی بھی اولادیں ہیں ،وہ سب شیخ ِہندی کی اولادسے ہیں۔ آپ ؒکا فیض جاری وساری ہے ۔آج عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام بھی لوگوں کے دلوں میں ذکر ِالٰہی کانور پیدا کررہی ہے اور لوگوں کو اللہ کے ذکر کی دعوت دے رہی ہے کہ آئولوگو!اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو بھی سنوار لو ۔ظاہری تعلیم کیلئے ظاہر ی اُستاد کی ضرورت ہو تی ہے اور باطنی رہنمائی کے لئے باطنی رہبر کی اشدضرورت ہو تی ہے ۔وہ مرشد ِبرحق طالب کے سیاہ قلب کو پاک و صاف کر کے اُسے رسالت ِمآب ﷺمیں پہنچاتا ہے اور حضور ِپاک ﷺارشاد فرماتے ہیں “آفرین ہے اس کے مرشد پر جس نے کتے کو پاک کیا اور محفل میں لے آیا”آئیے!ایک دفعہ اجازت ِذکر قلب حاصل کیجیے اور اپنی قسمت آزمائیے۔

pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-14 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-13 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-12 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-11pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-10 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-9 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-8 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-7pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-6 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-5 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-4 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-3pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-2 pix-mahana-11vein-sharif-aastana-a-s-i-fsd-1

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان