الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل پندرھویں شریف جھنگ

February 17, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان،جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ۸ فروری بروزبدھ ضلعی آستانہ پرپندرھویں شریف کی محفل منعقد کی گئ جس میں مرکزی امیر حاجی مولانا سعید صاحب اور مرکزی مشیْر چودھری اظہر نوازصاحب نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں نقابت کے فرائض جنا ب سجاد احمدقادری نے ادا کیے۔ حمدباری تعالیٰ جناب شہباز احمد قادری نے پیش کی اور نعت شریف شہباز احمد،شکیل احمدقادری نے پیش کی ۔ قصیدہ مرشدی فیصل گوھر، ابرار گوھر نے پیش کیا ۔محفل ذکر مولانا سعید احمد قادری صاحب نے ترتیب دی اور دعا حاجی امیر صاحب نے کروائی ۔بعداز محفل تمام کارکنان اور اسکاوٹ جنھوں نے ربیع الاول شریف کے جلوس میں اپنی خدمات پیش کی انکی حوصلہ افزائی کے لیے جھنگ کے امیر کی طرف سے چودھری اظہرنواز صاحب اور مولانا سعیداحمد قادری صاحب نے انعامات پیش کیے اور حا ضرین محفل میں لنگر تقسم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان