الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل پندرھویں شریف فیصل آباد

October 4, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ جشنِ شاھی کے سلسلہ میں بعد از نمازِ عصر خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا ۔جسمیں نقابت کے فرائض سینئر رہنما انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری کی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد محبوبِ دوجہاں،والیء دو جہاں ،سرورِ کون و مکاں ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہء نعت کی سعادت محمد صابر قادری نے حاصل کی ۔حضور غوث الثقلینؓ کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کا نذرانہ محمد رضوان قادری (کوہِ نور فلیٹ)نے پیش کیا ۔ پیرو مرشد قبلہ ء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے حضور قصائد کے نذرانے محمد جمیل قادری اور عبدالعزیز قادری نے پیش کئے ۔
محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ قبلہ مُرشدِ گرامی کا فرمانِ ذیشان ہے کہ ہماری پہچان ذکر اللہ میں ہے اس لئے خود بھی ذکر و اذکا ر کرو اور دنیا میں بھی اس پیغامِ خاص کوعام کروتاکہ ذکر الٰہی کے ذریعے دنیا اپنے ظاہرو باطن کو سنوار سکے اور اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر سکے ۔اسی سے مُرشد گرامی کی ذات بھی دنیا میں نمایا ں ہو سکے گی۔
محمد جمیل قادری نے مناجات کا نذرانہ پیش کیا ۔بعد اَزاں حلقہء ذکر الٰہی کا انعقادحاجی محمد اویس قرنی نے کروایا اور اختتامی دعامحمد شفیق قادری نے کروائی ۔اختتامِ محفل پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان