الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل پندرھویں شریف فیصل آباد

March 17, 2014

عالمی ر وحانی انجمن سرفروشانِ اسلام(جسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد آستانہ پر17مارچ 2014 ء بروز پیر بعد از نماز عصر ماہانہ پندرھویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سرانجام دئیے۔انہوں نے مرشدِ پاک کے حضور اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرشدِ پاک نے ہمیں اسمِ ذات اللہ کی صورت میں وہ لازوال دولت عطاء کی ہے جس کی بدولت حضرتِ انسان اللہ تعالیٰ کی ذات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔مرشدِ پاک نے سب سے پہلے ہم سب کو یہ حکم دیا ہے کہ خود اللہ کا ذکر کرو اور دوسروں کو ذکر اللہ کی دعوت دو۔لمحہء فکریہ یہ ہے کہ جو مخلوق بھی رب تعالیٰ کی یاد سے غافل ہو جاتی ہے وہ مصیبت میں مبتلا ہوجاتی ہے ہمیں اتنی عظیم دولت ملنے کے باوجوداحساس تک نہیں ہے۔مرشدِ پاک کے حضور التجا ہے کہ ہم سب کو اپنے دامنِ اقدس سے وابستہ رہنے کی توفیق مرحمت فرمائیں اور ہمیں ثابت قدمی عطاء فرمائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں مشنِ عظیم پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہوکر مرشدِ کریم کی رضاو خوشنودی عطاء فرمائیں ۔
محفلِ پاک کا باقاعدہ آغازتلاوت قر آنِ پاک سے محمد رفیق قادری نے کیا۔اسکے بعد بارگاہِ رب ذوالجلال میں حمد باری تعالیٰ محمد رفیق قادری نے پیش کی۔محمد عمران قادری نے محبوبِ دوجہاں ﷺکی ثناء خوانی کا شرف حاصل کیا۔منقبتِ غوثیہؓ بحضورِ بارگاہ غو ث الوراءؓکی سعادت محمد رفیق قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد مرشدِ پاک کی بارگاہِ اقدس میں قصائد کے نذرانے محمد رضوان قادری،محمد جمیل قادری،محمد شہبازقادری اور حاجی محمد اصغر قادری نے پیش کئے۔حاجی محمد اویس قرنی نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔اطہر اقبال قادری نے مناجات کا نذرانہ پیش کیااوراطہر حسین بخاری نے دعا کروائی۔نمازِمغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان