الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل پندرھویں شریف

April 29, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ محفلِ پندرھویں شریف کا انعقاد کیا جس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سرانجام دئیے ۔حمدِ بار ی تعالیٰ اور نعتِ رسول مقبولﷺکے بعد محمد جمیل قادری نے منقبتِ غوثیہ کا نذرانہ پیش کیا اسکے بعد قصائد مرشدی پیش کیے گئے جس کی سعادت محمد رضوان قادری اور اطہر اقبال ببی نے حاصل کی ۔محمد صدیق ڈان نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔اطہر اقبال ببی نے مناجات کا نذرانہ پیش کیااور اظہر حسین قادری نے خصوصی دعا فرمائی ۔نمازِمغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔
محمد رفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ جہاں پر اللہ والوں کا ذکر کیا جاتا ہے وہاں پر اللہ تبارک وتعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیںآج ہم اپنے عظیم مرشدِ پاک کو خراجِ عقیدت و محبت پیش کرنے اور اُن سے فیوض و برکات حاصل کرنے کے لئے اس محفلِ پندرھویں شریف کا انعقاد کررہے ہیں۔مرشدِ پاک نے فرمایا کہ ہمیں مشنِ عظیم کے فروغ سے عشق ہے ۔مشنِ عظیم سے مراد اللہ اور اُس کے پیارے حبیب ﷺ کی سچی تعلیمات کو حضرتِ انسان تک پہنچانا ہے اور اُس کا سب سے پہلا اور بنیادی زینہ اسمِ ذات اللہ کو اپنے دلوں میں پیدا کرنا ہے جو صرف امتِ محمد یہ ﷺکا ہی خاصہ ہے اورجس کے ذریعے انسان اپنے ظاہرو باطن کو پاک و صاف کر سکتا ہے ۔حضورِ پاک ﷺنے ارشاد فرمایا کہ ’’ہر چیز کی صفائی کا کو ئی نہ کوئی آلہ ہوتا ہے اور دلوں کی صٖفائی کا آلہ اللہ کا ذکر ہے ‘‘سرکار شاہ صاحب کے طفیل ہم گنہگاروں کو بھی یہ نایاب دولت عطاء ہوئی جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان