الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف رسول پور

September 25, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبادکے زیر اہتمام چک نمبر189رسول پور گیدڑی میں محفل نعت و ذکراللہ بسلسلہ ماہانہ محفل گیارھویں شریف منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمدرفیق قادری نے سر انجام دیئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا صد ہا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیاروں کی یاد میں محافل منعقد کرنے کا شرف عطا فرمایااور اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں ان عظیم ہستیوں کے ساتھ ہمیشہ وابستگی قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ،پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا جس کی سعادت حافظ محمد عرفان نے حاصل کی۔ اس کے بعد اللہ رب العزت کے حضور ہدیہ حمد پیش کیاگیا جس کی سعاد ت محمد بشیر قادری نے حاصل کی بعد از حمد باری تعالیٰ سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہو احضورپاک ﷺ کی بارگاہ اقدس میں جن احباب نے گلہائے عقیدت و محبت پیش کیا ان میں حافظ محمد سہیل ،محمد یاسر ،فرزند علی اور عبدالعزیز قادری شامل ہیں ۔ حضور غوث پاکؓ کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت حیدرعلی شاھی نے پیش کیا اور پیر و مرشد کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت مقبول حسین شامی نے حاصل کی امیرِ حلقہ کے فرائض محمد وسیم قادری نے سر انجام دیئے اور درود سلام کے بعد وحید انور قادری نے دعا کی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان