الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف فیصل آباد

December 25, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبا د کے زیراہتمام مورخہ 24دسمبر 2010 ؁ٗ ؁ء برو ز جمعتہ المبارک بعد ا زنمازِ عصر تاعشاء محفل گیارھویں شریف منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دیئے اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج کی محفل حضور پیر انِ پیرؒ اور امام عالی مقام علیہ السلام کی بارگاہ میں خرا ج عقیدت پیش کرنے کے لیے انعقاد کی گئی ہے ،محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی اور حمد باری تعالیٰ محمد اطہر اقبال نے پیش کی ،نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت محمد ناصر چشتی ،محمد زین بن ارشد اور دیگر نے حاصل کی ۔
سابقہ مرکزی مشیر نشرو اشاعت محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر ے مرشد کریم کا ارشاد گرامی ہے کہ سلسلہ فقر کی ابتدا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم اور امام حسنین کریمینؓ سے ہوئی اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اہل بیت سے عقیدت رکھتے ہیں اور ا ن کے ساتھ منسلک ہیں مزید انہوں نے کہاکہ حضور غوث اعظمؓ بھی اسی گھرانہ سادات کا ایک پھول ہیں جن کے فیض روحانی کو حاصل کرنے کے لیے آج کی محفل گیارھویں شریف منعقد کی گئی ہے ،مزید انہوں نے کہاکہ حضور غوث پاکؓ فرماتے ہیں کہ اے بندے تیرا زہد و تقویٰ تیرے لباس میں نہیں تیرے اندر ہے لباس چاہے تو جیسا بھی فقیرانہ ،شاہانہ پہن لے اگر تیرا د ل اللہ کے ذکر سے منور نہیں ہے تو تیرا شمار فاسقوں اور فاجروں میں ہوگا اور اگر تیراد ل اللہ کے ذکر سے زندہ و جاوید ہے تو تیرا شما ر اللہ کے دوستوں میں ہوگا اور آج عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت قبلہ سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی بھی دلوں کو اللہ کے ذکر سے روشن و منور کر نے کا پیغام پوری دنیامیں عام کررہے ہیں تاکہ ہر ذی روح اس پیغام حق پر لبیک کہہ کر اللہ کے دوستوں میں شامل ہوجائے۔
فیصل آباد کے وہ ذاکرین جو تربیتی نشست میں شریک ہوتے ہیں اور جنہوں نے بطور کمپیئر اور مقرر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ان ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تربیتی نشست کے انچارج وحید انور قادری نے حاجی محمد اویس صاحب سے مقرر منتخب ہونے والے جناب محمد رفیق قادری ، محمد اظہر محمود قادری اور کمپیئر منتخب ہونے والے محمد صدیق ڈان اور اطہر اقبال ببی کو پھولوں کے ہار پہنائے محفل کا اختتام صلواۃ وسلام پر ہوااورحاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان