الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف فیصل آباد

September 23, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔نقابت کے فرائض مشیر پروگرام کمیٹی محمد افضال قادری اور سابقہ ناظم فیصل آباد محمد خالد قادری نے سر انجام دئیے۔ محمد خالد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت شرط ہے وہ مرشد سے ہو ،آقا علیہ السلام سے ہو،رب کی ذات سے ہو، محبت شرط ہے ۔عشق لازم ہے جو سینہ محبت اور عشق سے خالی ہوتا ہے وہ ویران ہوتا ہے اور جس سینے کے اندرمحبت اور عشق کی شمع روشن ہوتی ہے آج ہم اور آپ انکوؓحضور غوث الوراءؓ ، داتا علی ہجویری ؒ ، خواجہ معین الدین چشتیؒ ، بابا فرید الدین مسعود گنجِ شکرؒ اور سلطان العارفین حضرت سلطان باہُو ؒ کے نامِ مبارک سے یاد کرتے ہیں کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ رب العزت کی ذات کو راضی کیا اور آج اللہ مخلوق کے ذریعے سے ان کے ذکر کو زندہ و جاوید کر رہاہے ۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز کلامِ مجید کی معطر ،مطہراور نورانی آیہء مبارکہ سے قاری طارق محمود قادری نے کیا۔اسکے بعد بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمد کی سعادت اطہر اقبال قادری نے حاصل کی۔حضور خاتم الانبیاء ﷺکی بارگاہِ بے کس وپناہ میں ہدیہء عقیدت و محبت کے نذرانے مہمان نعت خواں رضوان احمد،ندیم مصطفائی کے علاوہ عبدالرحمان فیضی اور عبدالمنان قادری نے پیش کئے۔ سینئر رہنما انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد محمد شفیق قادری نے خطابِ ذیشان میں کہاجنابِ ام سلمیٰؓ فرماتی ہیں ایک بار حضور پاکﷺکے پیالے میں پانی تھوڑا ساپانی بچ گیا تھا جس کو حضرت حسن بصریؓ نے پی لیا سر کار نے پوچھا کہ اس پیا لے میں جو پانی بچ گیا تھا وہ کہاں ہے تو حضرت امِ سلمیٰؓ نے جواب دیا کہ وہ تو حسن نے پی لیا ہے جس پر آپﷺ نے فرمایاکہ جس قدر میرے پیالے کا پانی حسن بصریؓنے پی لیا ہے اس قدر میراعلم اس کے اندرمحفوظ ہوگیا ہے۔
منصب علی قادری نے حضور غوث الثقلینؓکی بارگاہِ اقدس میں ہدیہء منقبت کی سعادت حاصل کی۔آخر میں مرشدِ پاک کے حضور نذرانہء قصیدہ پیش کرنے کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاء فرمائی ۔امیرِحلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد ملک خداداد پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورامن و استحکام کیلئے خصوصی دُعا مہمانِ خصوصی محمد اسماعیل سہروردی نے کروائی۔اختتامِ محفل پر تمام شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیاگیا۔
محفل پاک میں جنا ب عبدالجبار صاحب (وائس چئیر مین نیشنل پیس کونسل فیصل آباد)، محمد اسماعیل سہروردی اور چوہدری محمد اشرف صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔

6 DSCN2352 DSCN2255 DSCN2264 DSCN2267 DSCN2273 DSCN2278 DSCN2280 DSCN2288 DSCN2315 DSCN2319 DSCN2320 DSCN2322 DSCN2323 DSCN2326 DSCN2327 DSCN2328 DSCN2329 DSCN2331 DSCN2335 DSCN2346

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان