الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف فیصل آباد

October 23, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ پر ماہانہ محفل گیارھویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دیئے۔ محفل پاک کا آغاز اللہ رب العزت کے پاک کلام کی معطر آیات سے کیاگیا جس کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی ۔حمد باری تعالیٰ کے بعد بارگاہِ سرورکونین ﷺ میں ہدیہ عقیدت کا سلسلہ شروع ہوا جناب محمد ناصر چشتی اور عبدالعزیز قادری نے نعت کی سعادت حاصل کی ۔
بعد ا زاں سابق مرکزی مشیر جناب محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان پانچ وقت نماز ادا کرتا ہے اور نمازمیں بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہوتاہے کہ اے اللہ مجھے سیدھا راستہ دکھا۔ کون سا سیدھا راستہ اُن لوگوں کا راستہ جن پر اے اللہ تیرا انعام ہوا ہے اور پھر جو لو گ اللہ کے ان انعام یافتہ بندوں کے راستے پر چل پڑتے ہیں اصل میں وہی لوگ اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں ،جبکہ وہ لوگ جو اللہ کے ان دوستوں سے دور ہیں جو اللہ کے ولیوں کی بارگاہ میں حاضرہوکر اپنے من کو پاک کرنے کا طریقہ نہیں سیکھ پاتے وہی لوگ لمبی لمبی داڑھیاں بھی رکھتے ہیں ،نمازیں بھی پڑھتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اللہ کے ولیوں سے دوری کی وجہ سے اور اصل صراطِ مستقیم سے دوری کی وجہ سے وہ اللہ کے غضب حق دار ٹھہرادیئے گئے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو کبھی پیر باباؒ ، کبھی رحمن باباؒ ،کبھی عمرباباؒ ،کبھی داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ اور کبھی عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزارات پر خود کش حملے کرتے ہیں اور معصوم لوگوں کو شہید کرتے ہیں جبکہ اللہ کے ولی تو اس دنیامیں امن و محبت کا پیغام لے کر آئے اور انہوں نے پوری دنیاکو اپنی روحانی اور محبت بھری تعلیمات سے امن کا گہوارہ بنادیا ۔
بعد ازاں محفل پاک میں حضور غوث پاکؓ کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ جناب منصب علی قادری نے اور مُرشد کریم کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری اور نور احمدنے حاصل کی ،امیر حلقہ ذکر کے فرائض بابا حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دیئے۔صلوٰۃ و سلام اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان