الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف و پندرھویں شریف فیصل آباد

August 23, 2013

المی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف و ماہانہ پندرھویں شریف کا عظیم الشان پروگرام بعد اَز نمازِ عصر منعقد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت خالد محمود مٹھن نے حاصل کی۔اسکے بعدنعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا ۔محمد بشیر قادری اوررامش برادران نے گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے۔نمازِمغرب کی امامت محمد شفیق قادری صاحب نے کروائی۔نمازِ مغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعدحاجی محمد اصغر قادری نے مناجات کا نذرانہ پیش کیااور خصوصی دُعاکروانے کی سعادت وحید انور قادری نے حاصل کی۔اسکے بعدپھر بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ملکِ پاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں حضرات رحمان فیضی ،محمد اصغر چشتی ،احسن عدیل ،جناب محمد زبیر قادری (PTV)اورانجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد کے مخلص و مہربان ساتھی عبدالمنان قادری نے اپنی اپنی مدھ بری آواز میں حاضرین محفل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کو مزید اجاگر کیا اور حاضرینِ محفل سے خوب دادوصول کی۔
سینئر سرفروش رہنماجناب محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرفروش ذاکرین پر زور دیا کہ وہ محفلِ درودشریف میں بروقت شرکت فرما کر مُرشدِ پاک قبلہء عالم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی وبزرگانِ دین جو کہ لازماّ ان مخصوص لمحات میں تشریف فرما ہوتے ہیں اُن سے صحیح معنوں میں فیضیاب ہوا کریں ۔کیونکہ اصل میں محفلِ درود شریف کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں یا تو ڈیوٹی پر معمور ولی اللہ تشریف فرما ہوتے ہیں یا پھر سرکار شاہ صاحب خود تشریف فرما ہوتے ہیں اور حاضرینِ محفل کو فیضیاب کرتے ہیں سرکار فرماتے ہیں کہ وہ چیز جو عشقِ الٰہی پیدا کرنے کا سبب بنے وہ جائز ہے سرکا ر شاہ صاحب نے کبھی بھی محفلِ سماع میں شرکت نہیں فرمائی لیکن اس سے منع بھی نہیں فرمایا۔انہوں نے پندرھویں شریف کے حوالہ سے مزید کہاکہ قبلہ ء عالم نے دربارِ شاھی سے خطاب میں فرمایا۔
’’ہمارے سلسلہ میں قلندری ٹولے کی ممانعت ہے ۔حضو ر پاک ﷺ کے نقشِ قدم پر چلنے والا یہ سلسلہ حضوری ہے ۔ہمارے سلسلہ میں نشہ حرام ہے جبکہ قلندر ی سلسلے کے لوگ اس کو جائز قرار دیتے ہیں۔بے شک ہم نے قلندر پاک ؒ سے فیض حاصل کیا ہے لیکن ہم اس سلسلے تک محدود نہیں رہے بلکہ ہمیں حضور پاک ﷺنے بیعت فرما کر مرتبہ حضور ی عطا فرمایا ۔ مرتبہ حضوری میں جذب،سکر کا بھی دخل نہیں ہے۔یہ سلسلہ براہ راست حضورپاکﷺ تک پہنچتا ہے‘‘۔عزیز ذاکرین مندرجہ بالا ہدایات پر عمل ہماری خوشنودی اور مشن کی تقویت کا باعث ہوگا۔ انہوں نے غوثِ پاکؓ کی بابت فرمایاکہ رسالہ غوثِ اعظمؓ میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے غوثِ پاکؓ سے فرمایا کہ:اے عبدالقادر!میرے نزدیک فقر وہ نہیں ہے کہ جس کے پاس کچھ نہیں بلکہ فقر وہ ہے کہ جو چاہے وہ ہو جائے:یعنی غوث الثقلینؓ نے اپنے رب کو اس طرح راضی کر لیا تھا کہ قصیدہ غوثیہ میں ایک جگہ ارشاد مبارک ہے کہ “ہوا بھی مجھ سے پوچھ کر چلتی ہے “آپؓ نے مزید فرمایا کہ “میری زندگی میں ایک مقام ایسا بھی آیا کہ “میں اپنی ہستی سے اور میری ہستی مجھ سے جدا ہو گئی اور میرے قلب میں سوائے اللہ کی محبت کے کچھ بھی نہ رہا لیکن اس کے باوجود میں اپنی منزل تک نہیں پہنچا”
آج انجمن سرفروشانِ اسلام بھی آپ لوگوں کو یہی پیغامِ حق دے رہی ہے کہ اپنے دلوں کو اللہ اللہ میں لگا کر آپ بھی رب کی بارگا ہ میں مقبول و منظور ہو سکتے ہیں اور نبی پاکﷺ کے حقیقی معنوں میں امتی کہلا سکتے ہیں جب آپ کے دلوں کی ہر خالی دھڑکن اللہ اللہ میں لگ جائے گی۔
بعد ازاں بارگاہِ غوث الوریٰؓ میں منقبت کا نذرانہ منصب علی قادری نے پیش کیا۔خصوصی منقبت بحضور امامِ عالی مقام ؑ مہمان نعت خوان جناب احسن عدیل نے پیش کی۔حاضرینِ محفل کی کثیر تعداد کو اجازتِ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ سے حاجی محمد اویس قرنی نے نوازا۔آخر میں پندرھویں شریف کے سلسلہ میں بارگاہِ مُرشدی میں قصیدہ کی سعادت جناب عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے امیرِ حلقہ کے فرائض سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دُعامحمد صدیق صداقت نے کروائی۔محفلِ پاک کے اختتام پر لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

1 2 3 4 6 7 8 9 10 11 5 19 12 14 21 22 18 13

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان