الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف

December 23, 2012

عالمی روحانی تحر یک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ فیصل آبادپر ماہا نہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف کا پروگرام نہایت تزک و احتشام سے منعقدکیا گیا۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے۔محفل پا ک کاباقا عدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے حضور ہدیہء حمد سے کیا گیا جس کی سعادت شہزاد حسنین قادری نے حاصل کی۔اس کے بعد بارگاہ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے نعیم فیصل اور محمد حسن نے پیش کئے۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ پیرو مُرشد کے طفیل سرفروشوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر ماہ گیارھویں شریف کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں اوراُنکا تذکرہء خیر کر کے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ جس بھی ہستی کی یاد میں کوئی محفل منعقد کی جاتی ہے تو وہ ہستی بھی ضرور محفل میں جلوہ افروز ہوتی ہے اور اپنے چاہنے والوں کو فیضیا ب کرتی ہے ۔قبلہ پیر ومُرشد سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ آپ کو اولیاء اکرام میں کونسی ہستی سب سے زیاد ہ محبوب ہے تو سرکار شاہ صاحب نے مُسکرا کر ارشاد فرمایا تھا کہ ہمیں اگر کو ئی ہستی سب سے زیادہ محبو ب ہے تو وہ حضور غوث پاکؓ ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے ماننے والوں کو بھی اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ وہ ہر ماہ اپنے گھر میں اور اجتماعی طور پر آپؓ کی یاد میں محفلِ گیارھویں شریف کا باقاعدگی سے اہتمام کریں۔مزید فریا کہ تم جس قدر اُنکا تذکرہ ء کرو گے اُسی قدر اُنکی نظرِ رحمت تم پر ہو گی اور باالآخر تمہارا اُن سے باطنی تعلق قائم ہو جائے گااور اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ تم اپنے دِلوں کو اللہ کے ذکر سے آباد کر لو ۔جب تُمہارا دل اللہ اللہ کرنا شروع کر دے گا تو تم اُن کے داخلی مُریدوں میں شامل ہو جاؤ گے۔اس کے بعد ممبر مجلسِ شورٰی حاجی محمد اویس قرنی نے تما م شرکاء محفل کو اجازتِ ذکر قلب عنایت فرمائی ۔
مشیر نشرواشاعت فیصل آباد عبدالعزیز قادری نے تمام شرکاء محفل کو جشنِ عید میلادالنبی ﷺکی تیاریوں(سالانہ پرچم کُشائی ،استقبالِ ربیع الاول شریف ریلی اورسالانہ جلوس عید میلادالنبیﷺ )سمیت سالانہ ممبر شپ پندرہ روزہ اخبار صدائے سرفروش اور مرکزی سالانہ جشنِ گیارھویں شریف کے بارے میں بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام محبان گوھر شاھی ان تما م پروگراموں میں بھر پور شرکت اور تعاون فرمائیں تاکہ مُرشدِپاک کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔۔
حضور غوث و الثقلینؓ میراں محی الدین کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کا نذرانہ اطہر اقبال قادری اور منصب علی قادری نے پیش کیا۔اس کے بعد بارگاہِ مُرشدی میں قصیدہ کا نذرانہ عبدالعزیز قادری نے پیش کیا ۔محفلِ پاک میں امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر منعقد کر وایا گیا ۔ درودو سلام کے بعدسید اطہرحسین شاہ بخاری نے خصوصی دعافرمائی۔ محفلِ پاک کے اختتام پر لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان